سال 2021ء کے دوران تعمیرنیوز کی منفرد کاوشیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-01-01

سال 2021ء کے دوران تعمیرنیوز کی منفرد کاوشیں

TameerNews efforts during the year 2021

گذشتہ سال 2021ء میں #تعمیرنیوز کی کاوشیں
تقریباً سوا سو #اردو پی۔ڈی۔ایف کتابوں کی فراہمی۔۔۔


لیکن۔۔۔ پہلے یہ یاد رہے کہ۔۔۔
پرنٹ کتاب خریداری سے قارئین کو روکنا ان کاوشوں کا مقصد نہ کبھی رہا اور نہ مستقبل میں کبھی رہے گا۔


انٹرنیٹ، سوشل میڈیا پر پی۔ڈی۔ایف کتب کو بہت سے لوگ اور ادارے انفرادی اور اجتماعی سطح پر پیش کرتے ہیں۔
لیکن تعمیرنیوز کا مقصد صرف کتاب کا ڈیجیٹل نسخہ پیش کرنا کبھی نہیں رہا۔۔۔ بلکہ کتاب/رسالہ کا مختصر و مفید تعارف کرایا جاتا ہے، فہرست مضامین کے ساتھ کبھی کبھی کتاب/رسالے سے اقتباسات بھی دئے جاتے ہیں۔

TameerNews pdf books during the year 2021

پندرہ (15) مختلف موضوعات پر 124 کتب/رسالے مفت ڈاؤن لوڈنگ کے لیے کم سے کم حجم کی پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں فراہم کیے گئے ہیں۔
مکمل فہرست منسلک امیجز (مع پی۔ڈی۔ایف فائل) میں ملاحظہ فرمائیے۔ ونیز ان تمام کا ڈاؤنلوڈ لنک بھی ذیل کے جدول میں دیا گیا ہے۔


چند دن قبل، یعنی 15/دسمبر 2021ء کو تعمیرنیوز نے اپنی مسلسل آن لائن اشاعت کے 9 سال مکمل کیے ہیں۔
اس لحاظ سے 2022ء اردو کے اس منفرد اور امتیازی ویب پورٹل کا دسواں سال ہے۔
اسی خوشی میں، تعمیرنیوز کے بانی اور مدیر اعزازی کی حیثیت سے یہ خاکسار مکرم نیاز، تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو مضامین ارسال کرنے کی دعوت دینے کا خواہش مند ہے۔
سال 2022ء کے دوران، ہر ماہ کے منتخب تین (3) مضامین کو اعزازی نذرانہ عطا کیا جائے گا۔
تفصیلات ان شاءاللہ جلد ہی۔


معزز قارئین، محبان، صلاح کار اور اساتذۂ کرام کا، احقر مکرم نیاز نہایت درجہ ممنون اور شکر گزار ہے۔ امید ہے کہ آپ سب کا تعاون اس سال بھی حسب روایت جاری و ساری رہے گا۔

سال 2021ء کے دوران تعمیرنیوز کی طرف سے فراہم کردہ پ۔ڈ۔ف کتب (فہرست) - ڈاؤن لوڈ

TameerNews pdf books 2021 -1
TameerNews pdf books 2021 -2
نوٹ:
پی۔ڈی۔ایف کتب سے ہٹ کر بھی، مختلف و متنوع ادبی، سماجی، علمی و ثقافتی موضوعات پر تقریباً 200 سے زائد مضامین کی اشاعت گذشتہ سال 2021ء کے دوران تعمیرنیوز پر عمل میں آئی ہے۔ جس کی تفصیلات بھی جلد ہی پیش کی جائیں گی۔

نوٹ:
مطلوبہ کتاب کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اشاعت کے ماہ پر کلک کیجیے

فہرست پی۔ڈی۔ایف کتب برائے سال 2021ء
نمبر شمار مکملنمبر شمارموضوعشمارہ / مصنف / مرتبماہ اشاعت
1رسائل و جرائد28
11 ماہنامہ ذکریٰ جدیداگست 2004دسمبر
22 انشاء کراچیمئی 1960دسمبر
33 ماہنامہ ایوانِ اردوعلی سردار جعفری نمبر 2000نومبر
44 ماہنامہ شاعراقبال نمبر 1988نومبر
55 ادبی میگزینمحفل خواتین حیدرآباد کا سوونیر 1990نومبر
66 فکر و نظر سہ ماہیپروفیسر آلِ احمد سرور نمبرنومبر
77 ذہن جدید سہ ماہیاردو شعرا البم خصوصی شمارہاکتوبر
88 ماہنامہ شاعرآگرہ اسکول نمبر (سالنامہ 1937)ستمبر
99 دستخط دو ماہیقیصر شمیم نمبرستمبر
1010 رسالہ شاہراہطنز و مزاح نمبرستمبر
1111 ہفت روزہ سرفراز لکھنؤتاریخِ عزاداری نمبر 1969اگست
1212 ماہنامہ شگوفہ حیدرآبادہندوستانی مزاح نمبراگست
1313 ھما ڈائجسٹآپ بیتی نمبر فروری-1979جولائی
1414 محراب اردو ڈائجسٹکتاب نمبر 1971جون
1515 ماہنامہ شبستاں دہلیغالب نمبر 1969جون
1616 ماہنامہ کھلونا دہلیسالنامہ 1969جون
1717 ماہنامہ شمع دہلیمئی 1990مئی
1818 عالمی انوارِ تخلیق رانچیشمارہ موسم گرما 2014مئی
1919 معاصر پٹنہقاضی عبدالودود نمبرمئی
2020 سہ ماہی نئی کتابپہلا شمارہ 2007اپریل
2121 رسالہ نگاراردو املا اور رسم الخط نمبراپریل
2222 دعوتہندوستانی مذاہب نمبراپریل
2323 ماہنامہ شاعرمنٹو نمبر 1955اپریل
2424 ماہنامہ صبامخدوم نمبر 1966مارچ
2525 ماہنامہ کھلونا دہلیسالنامہ 1968مارچ
2626 جامعہگولڈن جوبلی نمبر 1970فروری
2727 ماہنامہ آج کلفلم نمبر 1971جنوری
2828 ھما ڈائجسٹعلی گڈھ مسلم یونیورسٹی نمبر اگست-1972جنوری
2تحقیق و تنقید19
291 ناصر کاظمی شخصیت اور فنناہید قاسمیدسمبر
302 ہندوستانی مسلمان - ایک تعارفناشر: پبلی کیشنز ڈویژن، حکومت ہنداکتوبر
313 آج کی سائنس - سائنسی مضامیناظہار اثرستمبر
324 شیر شاہ سوری - سوانحی تذکرہڈاکٹر ودیا بھاسکرستمبر
335 تجزیہ اور تنقید - تنقیدی مضامینڈاکٹر ارشد عبدالحمیدستمبر
346 بازاری زبان و اصطلاحات پیشہ ورانمولوی محمد منیر لکھنویستمبر
357 اختر انصاری کی شاعری کا تنقیدی مطالعہپروفیسر فاطمہ بیگم پرویناگست
368 بچوں کا ادب اور مرتضیٰ ساحلمحمد مسلم غازیاگست
379 کتب خانہ داری ایک تعارفشہاب الدین انصاریاگست
3810 پریم چند - حیات اور فناصغر علی انجینئرجولائی
3911 میرے زمانہ کی دلیملا واحدی دہلویجولائی
4012 ہندوؤں کے مذہب میں قربانیپروفیسر معین الدین احمدجولائی
4113 معاصر تنقیدی رویےابوالکلام قاسمیجولائی
4214 رسولِ عربی - سیرتِ رسولپروفیسر جی ایس داراجولائی
4315 معنی کا گمان - تنقیدی مضامینپروفیسر خالد سعیدمئی
4416 اردو میں بچوں کے ادب کی اینتھولوجیمناظر عاشق ہرگانویاپریل
4517 مذہب اور شاعریاعجاز حسینفروری
4618 اردو کی ترقی میں مولانا آزاد کا حصہابو سلمان شاہجہاں پوریفروری
4719 جامِ جہاں نما - اردو صحافت کی ابتداجی ڈی چندنجنوری
3افسانے14
481 نیو کی اینٹحسین الحقدسمبر
492 منتخب افسانے - مولانا آزاد کے الہلال سےایم۔ کوٹھیاوی راہینومبر
503 دخمہبیگ احساسستمبر
514 میرا کھویا ہوا ہاتھسلطان سبحانیاگست
525 پہلے آسمان کا زوالکمار پاشیجولائی
536 تہ خانہواجدہ تبسمجون
547 یہ تنگ زمینترنم ریاضمئی
558 پنجرے کا آدمیرتن سنگھمئی
569 بھوکا ایتھوپیامشرف عالم ذوقیاپریل
5710 آوازوں کا میوزیمساگر سرحدیمارچ
5811 ایک عام آدمی کا خوابرشید امجدمارچ
5912 حرم سرا کی سازش - تاریخی کہانیاںانیس مرزامارچ
6013 تازیانے - منتخب افسانےمرتب: الطاف مشہدیفروری
6114جیسے دریاواجدہ تبسمنومبر
4مضامین10
621 مجالسِ ترابیعلامہ رشید ترابیدسمبر
632 یادگار شخصیتیںجواہرلال نہرونومبر
643 خالی ہاتھ - 1969ء اردو کنونشن رپورتاژعاتق شاہاگست
654 بچے کی تربیتڈاکٹر ابنِ فریدجون
665 انشائے حق (مضامین)افضل العلما ڈاکٹر عبدالحقجون
676 یہ کس کا خواب تماشا ہے (کالم)شمیم حنفیمئی
687 اردو شاعری میں تصوف اور روحانی اقدارڈاکٹر رضا حیدراپریل
698 اکابر کا رمضانمولانا محمد زکریا کاندھلویاپریل
709 ہندوستانی موسیقی - مضامینمفتی فخر الاسلاممارچ
7110 اقبال : جہانِ نو کی تلاش میںڈاکٹر یوسف اعظمیفروری
5تاریخ و ثقافت10
721 بابری مسجد تاریخی پس منظر و پیش منظرسید صباح الدین عبدالرحمندسمبر
732 تاریخِ دکن کے چند گوشے - تحقیقی مضامینڈاکٹر زیب حیدرنومبر
743 اسلامی ہسپانیہ - اندلس کی تاریخ کا ایک عظیم بابقدرت اللہ خاںاکتوبر
754 لال قلعہ کی شام (تمثیل)عشرت رحمانیجولائی
765 1965ء کی ہند پاک جنگشہزادہ سلیممئی
776 عرب اور اسرائیلمنورما دیوانمئی
787 نظام آباد دکن کے تاریخی حالاتغلام احمد نایطیاپریل
798 فورٹ ولیم کالج - تحریک اور تاریخسید وقار عظیممارچ
809 گجرات کی تمدنی تاریخمولانا سید ابو ظفر ندویجنوری
8110 دکن کی سیاسی تاریخمولانا ابوالاعلیٰ مودودیجنوری
6تراجم9
821 باپ اور بیٹے - اردو تلخیصترگنیف / مخمو ر جالندھریدسمبر
832 انتون چیخوف کے شاہکار ڈرامےچیخوف / زاہدہ زیدیاکتوبر
843 محمد رسول اللہتھامس کارلائلاکتوبر
854 اینٹنی اور کلیوپٹراشیکسپیر / ڈاکٹر منیب الرحمناگست
865 انگریزی کے دس عظیم ناول - اردو تلخیصسورن پنڈت / رانگے راگھواگست
876 رنجیت سنگھمخمور جالندھریجون
887 پری خالہ اور لینن - سوویت افسانےمہدی عابدیمئی
898 حکایاتِ شرلاک ہومز - 8 کہانیاںسر آرتھر کونن ڈویلفروری
909 آلیور ٹوئسٹ - ناول از چارلس ڈکنس - اردو ترجمہچارلس ڈکنس / مبینہ بیگمجنوری
7فلم و تفریح6
911 ہندوستانی سنیما کے پچاس سالپریم پال اشکستمبر
922 تحریک آزادی اور ہندوستانی سینماپریم پال اشکاگست
933 دلیپ صاحب - ایک قریبی مشاہدہدیپک کنولجون
944 مینا بازار - فلمی دنیا کے 7 فنکاروں پر منٹو کے خاکےسعادت حسن منٹومارچ
955 فلمی معلوماتالف انصاریفروری
966 فلم شناسیپریم پال اشکجنوری
8ناول5
971 اگلی عید سے پہلے - کشمیر کے پس منظر کا ناولآنند لہرمئی
982 امیر علی ٹھگ (عکسانہ)منجو قمرمارچ
993 تھری ایکس - جاسوسی و سائنسی ناولاظہار اثرفروری
1004 اڑن طشتری - سائی فائی ناولخان محبوب طرزیفروری
1015 لال کٹھور - جاسوسی ناولظفر عمر علیگجنوری
9طنز و مزاح4
1021 ٹیڑھا قلم - طنزیہ مزاحیہ مضامینشفیقہ فرحتدسمبر
1032 اے دلربا تیرے لیے - مزاحیہ مضامینشوکت تھانوینومبر
1043 شیشہ و تیشہ - مزاحیہ کالمشاہد صدیقیستمبر
1054 متاعِ ظرافتمرزا عصمت اللہ بیگجولائی
10شاعری4
1061 حیدرآباد شعر کے آئینہ میںوقار خلیل (روزنامہ سیاست حیدرآباد)دسمبر
1072 گاندھی نامہ - طویل نظم اکبر الہ آبادیاکتوبر
1083 تنہا چاند - نظمیں اور غزلیںمینا کماری نازجولائی
1094اشک چکاں سے عصر رواں تک - غزل مجموعہ نشور واحدیجنوری
11ادب اطفال4
1101 مونگے کے جزیرے - ادب اطفال کا ناولسیدی اعجازنومبر
1112 دیس دیس کی لوک کہانیاںناشر: پبلی کیشنز ڈویژن، حکومت ہنداگست
1123 بہاریں لوٹ آئیں - بچوں کی کہانیاںاشفاق احمدجون
1134بچوں کی کہانیاں - تین کتابیںشمیم حنفیمئی
12لسانیات4
1141 رسالہ تذکیر و تانیثنواب محمد کلب علی خاںاکتوبر
1152 قواعد اردوڈاکٹر مولوی عبدالحقجون
1163 فرہنگِ ادبی اصطلاحاتکلیم الدین احمداپریل
1174 اردو زبان کا فروغ : جہات اور امکانات - مقالاتاشفاق احمد عارفی (ناشر: محکمہ السنہ اردو سیل، دلی سرکار)فروری
13سفرنامے3
1181 سفرنامہ مسافرانِ لندنسر سیداکتوبر
1192 سفرِ لخت لختمجتبیٰ حسینجولائی
1203 کولمبس کے دیس میںجگن ناتھ آزادمارچ
14خاکے2
1211 ہو بہ ہو - خاکےپروانہ ردولویاکتوبر
1222بلراج میرا بھائیبھیشم ساہنیجنوری
15مکتوبات2
1231 پروین شاکر کے خطوط نظیر صدیقی کے نامجاوید وارثینومبر
1242 خطوط مشاہیر - جوہر اکبر شبلی - عبدالماجد دریابادی کے ناممولانا عبدالماجد دریابادیاکتوبر


TaemeerNews's efforts during the year 2021

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں