انشاء کراچی - شمارہ مئی 1960 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-12-14

انشاء کراچی - شمارہ مئی 1960 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

insha-karachi-may-1960

جون ایلیا (پیدائش: 14/دسمبر 1931، امروہہ - وفات: 8/نومبر 2002، کراچی)
کا اصل نام سید حسین جون اصغر نقوی تھا اور وہ اترپردیش کے ایک نامور خاندان کے ادب و فن کے ماہر علامہ شفیق حسن ایلیا کے فرزند تھے۔ اپنی جوانی میں جون ایلیا کمیونسٹ نظریات کے حامی ہونے کی وجہ سے ہندوستان کی تقسیم کے سخت خلاف تھے لیکن بعد میں تقسیم کو ایک سمجھوتے کے طور پر قبول کر لیا۔ انہوں نے 1957ء میں پاکستان ہجرت کی اور جلد ہی کراچی کے ادبی حلقوں میں اپنی شاعری اور متنوع مطالعہ کی عادت کے سبب مقبول ہو گئے۔
خود جون ایلیا کے بقول وہ عربی، فارسی، عبرانی اور دیگر کئی زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔ وہ اپنے پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ ان کے دوسرے بھائیوں میں ممتاز شاعر، کالم نگار اور مصنف رئیس امروہی تھے۔ اور دوسرے بھائی سید محمد تقی ایسے مشہور صحافی تھے جو فلسفے میں بھی مہارت رکھتے تھے۔ جون ایلیا اردو میں ڈائجسٹ شروع کرنے والے ابتدائی لوگوں میں سے تھے۔ انہوں نے طویل عرصے تک 'عالمی ڈائجسٹ' کی ادارت بھی سنبھالی۔
ترجمے اور تدوین کی مصروفیات کے علاوہ جون ایلیا کو مغربی ادب، اسلامی سائنس، فلسفہ، منطق، اسلامی صوفی روایات، اسلامی تاریخ اور واقعہ کربلا کے علم پر واضح دسترس حاصل تھی۔ اس علم کا نچوڑ انہوں نے اپنی شاعری میں بھی داخل کیا تاکہ خود کو اپنے ہم عصروں سے نمایاں کر سکیں۔ جون ایلیا ایک ادبی رسالے "انشاء" سے بطور مدیر وابستہ رہے، جہاں ان کی ملاقات اردو کی ایک اور ممتاز صحافی و مصنفہ زاہدہ حنا سے ہوئی جو بعد میں ان کی رفیقۂ حیات بنیں جس سے انہیں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہیں۔
جون ایلیا کو حکومتِ پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ بھی دیا گیا۔


جون ایلیا کے 90 ویں یومِ پیدائش پر ان کی ادارت میں جاری ہونے والے رسالہ "انشاء" کا ایک شمارہ (مئی-1960ء) تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ پچھتر صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 4 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***
نام رسالہ: انشاء - کراچی (مئی 1960ء)
مدیر: جون ایلیا
تعداد صفحات: 75
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 4 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Insha Karachi May 1960.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

'انشاء' - کراچی (مئی 1960) :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
1سفید فام درندے (اداریہ)جون ایلیا7
2یہ کیا ہو گیا!ریحانہ جمال9
3خانم سیمیں بہبہانیحسنین کاظمی19
4برگساںامین الرحمن27
5گستاخ جذبہمختار علی ایڈووکیٹ30
6حشر کا میدانسید محمد تقی33
7دیکھنا بھی گناہ ہےمحمد مہدی36
8بہن سے متعلقشکیل عادل زادہ42
9نظم - حب وطنسر والٹر اسکاٹ / اثر لکھنوی49
10نظم - لامکانیباقر مہدی50
11لوک گیتسید فارغ بخاری51
12نظم - دھوپوزیر آغا52
13غزلالطاف مشہدی53
14غزلمحشر بدایونی54
15غزلکوکب عتیق / ناہید عذریٰ ردولوی55
16افسانہ - صبحیقیصر تمکین56
17افسانہ - کیا تھی وہ باتعقیلہ عطاءاللہ60
18یاں وہی ہے جو اعتبار کیا (تبصرہ/تجزیہ)نشیان67
19جاں نذرِ دلفریبئ عنواں کیے ہوئےاربابِ انشاء70

Insha, Monthly magazine from Karachi, issue: May '1960, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں