فورٹ ولیم کالج - تحریک اور تاریخ از سید وقار عظیم - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-03-19

فورٹ ولیم کالج - تحریک اور تاریخ از سید وقار عظیم - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

fort-william-college-waqar-azeem
سید وقار عظیم (پ: 15/اگست 1910 ، م: 17/نومبر 1976)
اردو کے مشہور ادیب، مترجم، محقق اور نقاد تھے اور اردو افسانوی ادب کے اولین نقاد بھی مانے جاتے ہیں۔ فاضل مصنف کی دو اہم کتابیں تعمیرنیوز پر پیش کی جا چکی ہیں۔ اس دفعہ ایک اہم ادبی تحریک اور موضوع پر اسی نامور نقاد کی کتاب پیش ہے جو فورٹ ولیم کالج اور اس کے بعض قابل ذکر مصنفین کے ادبی کارناموں سے متعلق تنقیدی اور تحقیقی کتاب ہے۔
چھبیس (26) اہم اور مفید مضامین پر مبنی یہ یادگار کتاب تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں اس لیے بھی پیش خدمت ہے تاکہ نئی نسل کے دلوں میں اس عظیم ناقد و محقق کی یاد تازہ، روشن اور مستحکم رہے۔ ڈھائی سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 11 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

زیرنظر کتاب کے مرتب ڈاکٹر سید معین الرحمن لکھتے ہیں ۔۔۔
وقار عظیم --- اصحابِ فکر و نظر کی اس صف کے اکابرین میں ہیں جنہوں نے اس صدی کے چوتھے دہے میں اردو تنقید کو شعری حدود سے آگے بڑھایا اور اسے اپنے اظہار کے لیے نثر کی ایک نئی جولاں گاہ سے ہمکنار کیا۔
حالی، اردو کی شعری تنقید کے قافلہ سالار ہیں تو وقار عظیم، اردو میں نثری اصناف کے اولین نقادوں، معماروں اور معیار سازوں میں سے ہیں۔ جس طرح اردو میں 'شعر و شاعری' کی تنقید میں حالی کی اولیت اور فضیلت مسلم ہے، اسی طرح اردو تنقید کو "نثر اور نثرنگاری" کا وسیع تر میدان فراہم کر دینا، وقار عظیم کا ایک نمایاں امتیاز ہے۔ انہوں نے اردو میں فنِ تنقید کو نیا موڑ عطا کیا اور اسے نئے میلان اور وسیع تر امکانات سے دوچار کیا۔
اردو تنقید کو شعر سے نثر کی طرف لانے کے تاریخ ساز رول سے قطع نظر، سید وقار عظیم کی تنقید بجائے خود اپنی تازگی، شگفتگی، خوش بیانی اور بحیثیتِ مجموعی اپنی تدبیرکاری اور منطقی، خود استدلالی کی بنا پر اپنی ایک الگ شناخت رکھتی ہے جسے اپنے 'اندازِ قد' کے باعث بہتوں میں اور بہت دور ہی سے پانا اور پہچاننا کچھ بھی مشکل نہیں ہوتا، اور یہ کچھ کم اہم امتیاز نہیں۔

سید وقار عظیم، اردو تنقید اور تحقیق کا ایک بہت ممتاز، مقبول اور معتبر نام ہے۔ ان کی دسویں برسی (17/نومبر/1986) کے موقع پر فورٹ ولیم کالج اور اس کے بعض قابل ذکر مصنفین کے ادبی کارناموں سے متعلق ان کی زیر نظر تنقیدی (اور تحقیقی) کتاب پیش ہے۔ ایک اہم ادبی تحریک اور موضوع پر عہدِ موجودہ کے ایک نامور نقاد کی یہ غیرمطبوعہ کتاب، پہلی بار شائع ہو رہی ہے، اسی میں اس کی افادیت، اہمیت اور ندرت مضمر ہے۔

یہ بھی پڑھیے ۔۔۔

***
نام کتاب: فورٹ ولیم کالج - تحریک اور تاریخ
مصنف: سید وقار عظیم
تعداد صفحات: 250
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 11 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Fort William College Tahreek O Tareekh - by Waqar Azeem.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

فورٹ ولیم کالج - تحریک اور تاریخ (تحقیقی مضامین) :: فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفعرضِ مرتب : ڈاکٹر سید معین الرحمن11
1فورٹ ولیم کالج : پس منظر19
اس عہد کے مصنفین
2گلکرسٹ22
3میرامن دہلوی33
4حیدر بخش حیدری56
5میر شیر علی افسوس78
6میر بہادر علی حسینی89
7مرزا علی لطف100
8مولوی امانت اللہ شیدا105
9مظہر علی خاں ولا110
10مرزا کاظم علی جوان120
11شیخ حفیظ الدین احمد125
12خلیل اللہ خاں اشک129
13للو لال کوی133
14نہال چند لاہوری136
15بینی نرائن جہاں139
16مرزا جان طپش145
17میر عبداللہ مسکین148
18مرزا محمد فطرت150
19میر معین الدین فیض151
20سید حمید الدین بہاری152
فورٹ ولیم کالج : خدمات
21فورٹ ولیم کالج کی خدمات کا مجموعی جائزہ153
اضافات
22مضمون: گلکرسٹ کی ایک تالیف164
23بہادر علی حسینی کی 'نقلیات' کا مقدمہ167
24'نقلیات' کے اختتامیے (گلکرسٹ) کا ترجمہ192
اضافاتِ مزید:
25فورٹ ولیم کالج : سید سبط حسن199
26فورٹ ولیم کالج : ضمیر نیازی213
ضمیمہ
27سید وقار عظیم کا سوانحی خاکہ237

Fort William College Tahreek O Tareekh, Research Articles by Waqar Azeem, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں