اردو زبان کی ترویج و اشاعت اور اس کے مشترکہ تہذیب و ثقافتی کردار کے فروغ و تشہیر کے لیے قومی راجدھانی خطہ دلی سرکار کے محکمۂ السنہ، اردو سیل کی جانب سے گزشتہ سال 26 اور 27 اپریل 2003 کو "اردو زبان کا فروغ: جہات اور امکانات" کے موضوع پر منعقد کیے گئے دو روزہ سمینار اور سمپوزیم کے دائرۂ موضوعات کو علوم و فنون کے آن گوشوں تک وسعت دینا ضروری تصور کیا گیا جن کا تعلق زبان کے تدریسی، عصری اور علمی پہلو سے زیادہ سے زیادہ تر ہو تاکہ علمی سطح پر قومی اور سماجی زندگی کے مختلف شعبوں میں اردو زبان کی قبولیت (Acceptance) اور ترقی کے لیے گفت و شنید کے ذریعہ ایک دانشورانہ ماحول قائم کیا جا سکے۔
سمینار میں مقالات کی پیش کش اور اظہار خیال کے لیے علوم و فنون کے مختلف شعبوں سے متعلق ماہرین اور دانشوروں کو زحمت دی گئی جنہوں نے اپنے بیش بہا تجربات اور مفید آرا اور معلومات سے نوازا۔ اس ضمن میں منصوبہ بند طور پر اردو زبان سے وابستہ نئی نسل اور طلبا برادری کو بھی بھرپور نمائندگی دی گئی اور ان کے تاثرات بھی مدعو کیے گئے، جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ اگر کوئی ایجنسی، ادارہ یا تنظیم اردو زبان کی تعلیم و تدریس اور نشر و اشاعت کے لیے نئی نسل کو ساتھ لے کر عوامی سطح پر کوئی کام کرنا چاہے تو اسے خاطر خواہ کامیابی مل سکتی ہے۔
سمینار میں پیش کیے گئے چودہ (14) مقالات، لینگویج ڈپارٹمنٹ، اردو سیل (محکمہ السنہ، اردو سیل) کی جانب سے کتابی شکل میں شائع کیے جا رہے ہیں تاکہ اس کے مندرجات میں شامل حقائق اور آرا سے استفادہ کیا جا سکے۔
اس کے علاوہ حکومت دہلی کے سرکاری زبان قانون (2000ء) اور آئین ہند میں درج لسانی اقلیتوں سے متعلق دفعات پر مشتمل معلوماتی تحاریر بھی شامل کی گئی ہیں۔
تعمیرنیوز کے ذریعے اہم و مفید مقالات کا یہ مجموعہ پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 7 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
***
نام کتاب: اردو زبان کا فروغ : جہات اور امکانات (سمینار میں پڑھے گئے مقالات)
مرتب: اشفاق احمد عارفی ، ناشر: محکمہ السنہ اردو سیل، دلی سرکار
تعداد صفحات: 155
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Urdu Zaban Ka Farogh Jihaat Aur Imkanat.pdf
فہرست مضامین | |||
---|---|---|---|
نمبر شمار | عنوان | قلمکار | صفحہ نمبر |
الف | پیش لفظ | اشفاق احمد عارفی | 5 |
1 | اردو زبان اور تعلیم | عبداللہ ولی بخش قادری | 9 |
2 | ابتدائی اور ثانوی سطح تک اردو تدریس | معین الدین | 14 |
3 | دلی میں اردو تعلیم و تدریس کی صورت حال | پروفیسر صادق | 23 |
4 | تدریس بامداد کمپیوٹر اور اردو زبان کا فروغ | مزمل حسین قاسمی | 28 |
5 | سرکاری سرپرستی میں اردو زبان کو فروغ | سید شریف الحسن نقوی | 46 |
6 | اردو لغات اور فرہنگ سازی کے مسائل | ڈاکٹر جمیل اختر | 59 |
7 | اردو زبان کا سیکولر کردار | ڈاکٹر انوار احمد خاں | 71 |
8 | عوامی اظہار، ادبی اظہار : مماثلت و افتراق | ڈاکٹر مولا بخش | 81 |
9 | اردو کے فروغ میں نشریاتی ادب کا حصہ | شکیل اختر | 95 |
10 | اردو زبان کے فروغ میں ڈرامے کا کردار | انیس اعظمی | 108 |
11 | اردو زبان ، تشکیلی عناصر اور سماجی سروکار | ڈاکٹر مشتاق صدف | 116 |
12 | پرفارمنگ آرٹ اور اردو | ڈاکٹر محمد کاظم | 122 |
13 | اردو زبان کے فروغ میں اوپن اسکولنگ | ڈاکٹر شعیب رضا خان | 132 |
14 | فاصلاتی تعلیم اور اردو | ڈاکٹر ریاض احمد | 138 |
سرکاری سرگرمیاں | |||
15 | اردو سیل کی سرگرمیاں | ادارہ | 145 |
16 | اطلاع نامہ - دلی سرکاری زبان قانون : 2000 | ادارہ | 147 |
17 | دلی سرکاری زبان قانون: 2000 - کے نفاذ کا اطلاع نامہ | ادارہ | 150 |
18 | آئین ہند میں درج اقلیتوں کے مفادات سے متعلق دفعات | ادارہ | 151 |
Urdu Zaban Ka Farogh Jihaat Aur Imkanat, By Language Department, Urdu Cell, Delhi Secretariat, pdf download.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں