ماہنامہ کھلونا دہلی - سالنامہ 1968 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-03-01

ماہنامہ کھلونا دہلی - سالنامہ 1968 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

khilauna-feb-1968
ادارہ "شمع" (نئی دہلی) کے رسائل میں جہاں فلمی و ادبی رسالہ "شمع" ، خواتین کا ماہنامہ "بانو" ، جاسوسی ادب کا نمائندہ رسالہ "مجرم" شامل تھے وہیں 1948 سے بچوں کے لیے ماہنامہ "کھلونا" بھی جاری کیا گیا تھا جس نے ادب اطفال کی ترویج کے میدان میں اپنی نمایاں شناخت قائم کی۔ اپنے دور کے مشہور و مقبول ادیب و شعرا نے "کھلونا" میں بچوں کے لیے بہت کچھ لکھا تھا۔
"کھلونا" کا ایک یادگار سالنامہ (فروری-1968) تعمیر نیوز کے ذریعے پیش خدمت ہے۔ 150 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 10 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

فروری 1968 کے کھلونا کے اس سالنامے میں جہاں اپنے دور کے مشہور و مقبول ادیب جیسے عصمت چغتائی، بلونت سنگھ، حجاب امتیاز علی، واجدہ تبسم، علی عباس حسینی، رضیہ سجاد ظہیر، رام لعل، ہاجرہ نازلی، اظہر افسر، غلام احمد فرقت کاکوروی، فکر تونسوی، احمد جمال پاشا، م۔م۔راجندر وغیرہ نے بچوں کے لیے دلچسپ و مزیدار کہانیاں لکھی ہیں وہیں حفیظ جالندھری، احمد ندیم قاسمی، ساحر لدھیانوی، قتیل شفائی، بسمل سعیدی، نریش کمار شاد، راجہ مہدی علی خاں، حسرت جےپوری، شفیع الدین نیر، شمیم کرہانی، علقمہ شبلی کا شعری کلام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ معروف ادیب خواجہ احمد عباس نے بچوں کے چاچا نہرو کے حوالے سے ان کی زندگی کا ایک یادگار واقعہ بھی کہانی کی شکل میں بیان کیا ہے۔

کھلونا کے سابقہ دو سالنامے بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے:
ماہنامہ کھلونا دہلی - سالنامہ 1971 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
ماہنامہ کھلونا دہلی - سالنامہ 1973 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

***
نام رسالہ: کھلونا - (سالنامہ) فروری 1968
مدیر: الیاس دہلوی (نگراں: یوسف دہلوی)
تعداد صفحات: 150
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 10 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Khilauna_Feb-1968.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

ماہنامہ 'کھلونا' - سالنامہ فروری 1968 :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
1گوٹے کی چنریحفیظ جالندھری5
2جواہر لعل نے قلم چرایاخواجہ احمد عباس6
3سالِ نوبسمل سعیدی ٹونکی11
4گناہ کے کیڑےعصمت چغتائی12
5ایک راتبلونت سنگھ17
6بہت سے بچوں کا گھراحمد ندیم قاسمی21
7زکام اور بنیانحجاب امتیاز علی23
8بچے من کے سچےساحر لدھیانوی27
9آئینہپرکاش پنڈت29
10الزامواجدہ تبسم33
11خانہ بدوشقتیل شفائی37
12بالو کی بھنی، بادام کا مزہعلی عباس حسینی39
13انوکھا آئینہڈاکٹر شکیل الرحمن42
14جشنِ نوشیںوامق جونپوری51
15مامتا کی پکارعشرت رحمانی53
16آزادی کا مطلبادارہ57
17گڈو کا کتانریش کمار شاد65
18ٹرن ٹرنرضیہ سجاد ظہیر67
19الف سے ے تکراجہ مہدی علی خاں71
20میری پہلی کہانیرام لعل73
21آؤ بچوحسرت جےپوری77
22چنانچہاظہر افسر78
23درباریوں نے انڈے دئےغلام احمد فرقت کاکوروی83
24دو پھولسعید امرت85
25خوب رہیادارہ89
26چاند کہ سورج ماموں نانےرئیس امروہوی97
27شہزادہ شاماںعادل رشید98
28سردی کی شانمحمد شفیع الدین نیر107
29ٹیڑھا مونہہاحمد جمال پاشا109
30میری بلیشمیم کرہانی113
31ننھے ماں باپفکر تونسوی115
32دہلی کی سیرعلقمہ شبلی119
33ترقی کے زینےم۔م۔راجندر121
34سیمااسما سعیدی125
35کیلے کے کارنامےکے۔پی۔سکسینہ127
36بھلکڑہاجرہ نازلی129
37سردی آئیلطیف فاروقی133
38نتھوابلدیو شانت135
39چاند کی دنیاکیف احمد صدیقی137
40اجلا تن اجلا منڈاکٹر کیول دھیر139
41نیند کے ہنڈولےخضر برنی143
42ایک خطرام پال144
43بھینس کے انڈےاوشا سیٹھ147

Khilauna magazine Delhi, issue: Feb 1968, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں