اردو شاعری میں تصوف اور روحانی اقدار - از ڈاکٹر رضا حیدر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-04-25

اردو شاعری میں تصوف اور روحانی اقدار - از ڈاکٹر رضا حیدر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

urdu-shairi-mein-tasawwuf-aur-roohani-aqdaar
ڈاکٹر سید رضا حیدر (پیدائش: یکم/جولائی 1972 - وفات: 24/اپریل 2021)
ممتاز ادبی ادارہ غالب انسٹی ٹیوٹ (نئی دہلی) کے ایسے ادب دوست ڈائرکٹر تھے جن کے خلوص اور عملی توجہ کے باعث اس ادارہ نے بین الاقوامی سطح پر اپنی نمایاں شناخت قائم کی۔ دہلی یونیورسٹی سے 'اردو شاعری میں تصوف اور روحانی اقدار' جیسے منفرد موضوع پر پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر رضا حیدر غالب انسٹی ٹیوٹ سے سنہ 2000ء میں بطور ریسرچ آفیسر وابستہ ہوئے تھے اور پھر 2013ء میں اس عظیم ادارہ کے ڈائرکٹر بنائے گئے۔ اب تک غالب انسٹی ٹیوٹ سے رضا حیدر دس سے زائد نہایت اہم کتابیں پیش کر چکے ہیں جن میں 'غالب اور عہد غالب'، شاد عظیم آبادی، خواجہ میر درد اور اسرار الحق مجاز کی حیات و خدمات پر کتب، فخر الدین علی احمد پر کتاب 'ہمارا ادبی اور تہذیبی ورثہ' شامل ہیں۔
ڈاکٹر رضا حیدر کا پی۔ایچ۔ڈی کا مقالہ "اردو شاعری میں تصوف اور روحانی اقدار" کتابی شکل میں غالب انسٹی ٹیوٹ ہی کی جانب سے 2007ء میں منظرعام پر آیا تھا۔ ان کی وفات پر انہیں بطور خراج عقیدت، یہی کتاب تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ساڑھے تین سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 11 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

زیرنظر کتاب کے پس ورق پر ڈاکٹر رضا حیدر کے تعارف میں لکھا ہے ۔۔۔
ڈاکٹر رضا حیدر یکم جولائی 1972ء کو پٹنہ کے ایک معزز خانوادے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے خاندان کے بیشتر بزرگ برٹش گورنمنٹ میں اعلی عہدوں پر فائز رہے۔ آپ کے دادا آزاد ہندوستان کے پہلے سول سرویسز بیچ کے آئی۔ اے۔ ایس تھے اور مرکزی حکومت میں لیبر سکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔ جس وقت آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم کا آغاز کیا اس وقت آپ کے والد انڈین ریلویز میں پٹنہ میں ایک بڑے عہدے سے وابستہ تھے۔ لہذا آپ کی تعلیم پٹنہ کے مختلف اسکولوں میں ہوئی ۔ مگدھ یونیورسٹی سے اردو میں ایم۔ اے کرنے کے بعد آپ نے دہلی یونیورسٹی سے پچیس سال کی عمر میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ پی۔ایچ۔ڈی کے بعد آپ ہندوستان کے ایک عظیم ادارے غالب انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ ہوئے اور 2000ء سے آپ اسی ادارے میں ریسرچ آفیسر کے عہدے پر فائز ہیں اور ادارے کے تمام علمی، ادبی اور تحقیقی کاموں میں شریک ہیں۔ آپ کے کئی مضامین ملک کے اہم رسائل و اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں۔
الیکٹرانک میڈیا کے میدان میں بھی آپ نے نمایاں امور انجام دیے ہیں۔ آپ نے ای۔ ٹی۔وی اور دور درشن میں بحیثیت اینکر سینکڑوں پروگرام کیے ہیں۔ آل انڈیا ریڈیو میں بھی اب تک آپ کے 75 سے زائد پروگرام نشر ہو چکے ہیں۔ ہندوستان کے کئی شہروں میں منعقد ہونے والے سمینار میں بحیثیت مقالہ نگار بھی آپ شریک ہو چکے ہیں۔
***
نام کتاب: اردو شاعری میں تصوف اور روحانی اقدار
مصنف: ڈاکٹر رضا حیدر
ناشر: غالب انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی (سن اشاعت: 2007ء)
تعداد صفحات: 357
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 13 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Urdu Shairi mein Tasawwuf aur Roohani Aqdaar.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفپیش لفظ9
بحرف اول12
1باب اول: تصوف اور روحانیت - معنی و مفہوم27
2باب دوم: فارسی میں روحانیت اساس شاعری107
3باب سوم: اردو شاعری میں روحانیت کا ابتدائی دور (خسرو سے ولی تک)129
4باب چہارم: پس منظر - میر تقی میر سے میر انیس تک اردو شاعری میں روحانیت کا عنصر154
5باب پنجم: غالب کی شاعری کا روحانی ارتقا217
6باب ششم: اقبال سے 1947ء تک اردو شاعری میں متصوفانہ رجحان230
7باب ہفتم: آزادی کے بعد جدید اردو شاعری میں تصوف اور روحانیت کا عنصر298
8حرفِ آخر347
9کتابیات349


Urdu Shairi mein Tasawwuf aur Roohani Aqdaar, by: Dr. Raza Haider, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں