محفل خواتین - حیدرآباد (تلنگانہ) کی ایک قدیم ادبی تنظیم رہی ہے جس کا آغاز دسمبر 1971ء میں ہوا اور جو آج 2021ء میں بھی فعال ہے۔ روزنامہ سیاست (حیدرآباد) کے بانی اور مدیر اعلیٰ مرحوم عابد علی خاں نے ایک جگہ لکھا ہے کہ ۔۔۔
"حیدرآبادی تہذیب کی نمائندہ معزز خاتون، شاعرہ اور ادیب، سابق ریاست حیدرآباد کے ایک صوبہ دار نواب غوث یار جنگ کی دختر اور حیدرآباد کے ممتاز انجینئر عبدالقیوم خاں کی شریک حیات محترمہ عظمت عبدالقیوم (سنہ پیدائش: 1922ء) نے حیدرآباد کی اردو داں خواتین، ادیبوں اور شاعرات کو ایک پلیٹ فارم پر منظم کرنے کے لیے "محفل خواتین" جیسے ادارہ کی جو بنیاد ڈالی تھی وہ بعد ازاں ایک تحریک میں تبدیل ہو گئی۔ آزادئ ہند کے بعد محترمہ عظمت عبدالقیوم نے اردو کی ترقی کے لیے ایک انجمن اور ایک ادارہ کا کام تنہا انجام دیا اور "محفل خواتین" کے ذریعے انہوں نے تمام لکھنے والی خواتین کو ایک مرکز پر جمع کیا، نئی قلمکار خواتین کا تعارف کرایا اور خاتون شعرا کو آگے بڑھایا ہے۔"
حیدرآباد کے مشہور تعلیمی ادارہ شاداں گروپ کے چئرمین (مرحوم) ڈاکٹر وزارت رسول خان، عظمت عبدالقیوم کی دختر شاداں کے رفیق حیات رہے ہیں۔ عظمت عبدالقیوم کے چار مجموعہ ہائے کلام شائع ہو چکے ہیں۔ زرِ گل (1964ء)، سفر اور سحر (نعتیہ کلام، 1967)، رگِ گل (1972) اور عظمتِ وطن (1973ء)۔ سن 1961ء کے ایک کل ہند مشاعرے میں آپ کو ایک ادبی ادارہ 'ادبستانِ کرنول' کی جانب سے 'عظمتِ غزل' کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔
"محفلِ خواتین" کی روح رواں اور صدر 21/مئی 1988 بروز ہفتہ حیدرآباد میں انتقال کر گئیں۔
17/مارچ 1990ء کو محفلِ خواتین کی سالانہ تقریب میں، محترمہ عظمت عبدالقیوم کی یاد میں ایک سوونیر "ادبی میگزین (محفلِ خواتین)" کا اجرا عمل میں آیا۔
یہی ادبی میگزین، محفل خواتین کے گولڈن جوبلی سال کے موقع پر، حیدرآباد کی ادبی تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کی خدمت میں تعمیرنیوز کی جانب سے پیش ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 7 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
یہ بھی پڑھیے ۔۔۔
عظمت عبدالقیوم کا شعری و فکری سفر - ڈاکٹر مجاور حسین رضوی
***
نام کتاب: ادبی میگزین (محفلِ خواتین)
ناشر: محفلِ خواتین، حیدرآباد۔ سن اشاعت: مارچ 1990ء
تعداد صفحات: 160
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Souvenir Mehfil-e-Khawateen Adabi Magazine 1990.pdf
فہرست | ||
---|---|---|
نمبر شمار | تخلیق | تخلیق کار |
الف | حرف اول (اداریہ) | فاطمہ عالم علی خاں |
بزم خیاباں (عظمت عبدالقیوم) | ||
1 | اردو کی وضع دار شاعرہ - عظمت عبدالقیوم | شفیعہ قادری |
2 | آہ عظمتِ دکن | مظفر النساء ناز |
3 | یادِ عظمت | قمر جمالی |
4 | محترمہ عظمت عبدالقیوم (اجل تیری آبرو بڑھ گئی) | کوثر گل |
5 | نذرانۂ عقیدت | بانو طاہرہ سعید |
6 | نذرِ عظمت | حفیظ النساء حزیں |
7 | منظوم خراج عقیدت | آر۔ بانو |
مضامین | ||
8 | تہذیبی اقدار، تحفظ اور فروغ | ڈاکٹر رفیع رؤف |
9 | بچہ باہر گیا ہے (مزاحیہ) | ڈاکٹر حبیب ضیا |
10 | اردو میں تجریدی کہانیاں | ڈاکٹر اختر سلطانہ |
11 | خالدہ ادیب ادیوار | ڈاکٹر سلمی بلگرامی |
12 | مہاراجہ کشن پرشاد | نسیمہ تراب الحسن |
13 | ملکۂ حیات بخشی بیگم | اقبال جہاں قدیر |
14 | انگریزی شاعری میں عورت کا مقام | صفیہ شاہین |
15 | محترمہ وحیدہ نسیم | بشریٰ عبدالواحد |
16 | عورت اور سماج | خورشید حمید پاشاہ |
17 | ڈاکٹر حسن الدین احمد | رحمت جہاں |
18 | میر تقی میر - حالات اور شاعری | آر۔ بانو |
19 | سماج کا بندھن | سعیدہ سلطانہ سہا |
20 | حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا | تاج سلطانہ |
21 | ایک نظر ادھر بھی | نفیس ظفر |
22 | ہندوستانی سماج اور خواتین | فاطمہ عالم علی خاں |
افسانے | ||
23 | تلاش میں ہے سحر | فریدہ زین |
24 | نادان | انیس قیوم فیاض |
25 | فاتح عالم | قمر جمالی |
26 | اندھا کون | ڈاکٹر صفیہ انکولی |
27 | دشمن نہ کرے | انور حیدر الدین |
28 | دریچہ | عابدہ رخسانہ |
29 | منگل سوتر | کوثر گل |
30 | جادوئی ڈنڈا | شاہین فاطمہ |
31 | سانولا گلاب | بتول سجاد |
32 | انمول رشتے | عابدہ محبوب |
33 | خزاں رسیدہ | افروز سعیدہ |
34 | اے موسمِ باراں | سعیدہ بانو سعید |
35 | احساس کی صلیب | عصمت نسیم سحر |
شاعری | ||
36 | مختلف شاعرات* |
ڈاکٹر بانو طاہرہ سعید، زبیدہ تحسین، سلطانہ شرف الدین، ناز حیدر، نایاب سلطانہ، انجم قمر سوز، عزیز النساء صبا، حفیظ النساء حزیں، نسیم نیازی، مظفر النساء ناز، بشریٰ عبدالواحد، فاطمہ نسرین، ڈاکٹر صفیہ انکولوی، انیس فاطمہ انیس، بشیر جعفری، حنا شہیدی، ڈاکٹر شمع پروین، کویتا کرن، افسر رومان۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں