ماہنامہ آج کل - فلم نمبر 1971 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-01-31

ماہنامہ آج کل - فلم نمبر 1971 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

aajkal-film-number-1971
ہندوستان سے سرکاری سرپرستی میں نکلنے والے اردو کے مقبول عام مصور ماہنامہ "آج کل" کی جلد:30 کا پہلا شمارہ بطور 'فلم نمبر' شائع ہوا تھا۔ جس میں ہندوستانی فلموں کے جمالیاتی اور سماجی پہلو پر کچھ اہم مضامین کے ذریعے روشنی ڈالی گئی ہے۔
اگست/ستمبر 1971 کا یہ یادگار نمبر تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
150 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 23 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

ماہنامہ آج کل کے اس خصوصی نمبر کے اداریہ بعنوان "فلم نمبر کیوں" میں اس نمبر کی ضرورت، اہمیت اور افادیت کو یوں اجاگر کیا گیا ہے ۔۔۔۔
اردو کے مشہور افسانہ نگار غلام عباس نے ایک واقعہ لکھا تھا کہ وہ اور ان کے ایک دوست کوئی فلم دیکھنے گئے تھے، فلم شروع ہونے میں دیر تھی اس لیے وہ باہر کھڑے تھے۔ ایک فقیرن اپنے لاغر بچے کو لیے ہوئے ان کے سامنے آئی اور اپنا دستِ سوال دراز کیا۔ ان کے دوست نے اسے دھتکار دیا اور وہ آگے بڑھ گئی۔ فلم شروع ہوئی۔ فلم کی ہیروئین پر افتاد پڑی اور وہ اپنے بچے کے ساتھ گھر سے نکل گئی۔ فلموں کے روایت کے مطابق طرح طرح کے دکھ جھیلنے کے بعد کوئی درد بھرا گیت گا کر بھیک مانگنے لگی۔ اس منظر نے عباس کے دوست کو اتنا متاثر کیا کہ وہ زار و قطار رونے لگے۔ نقل اصل سے زیادہ پراثر ثابت ہوئی۔ یہ کوئی واحد مثال نہیں ہے۔

فلموں کا ہماری زندگی سے گہرا تعلق ہے۔ یہ ایک ایسا میڈیم ہے جس کے اثرات بڑے اہم اور گہرے ہیں اور ہماری توجہ کے طالب ہیں۔ خصوصاً ایسی صورت میں جبکہ ہندوستان میں فلموں کے جمالیاتی اور سماجی پہلو پر بہت کم بحث کی گئی ہے۔ حال تک فلموں میں کام کرنا غیر شریفانہ پیشہ سمجھا جاتا رہا اور محزب اخلاق ہونے کا الزام اب بھی اس پر عائد ہے۔

کسی بھی میڈیم سے اچھے اور برے دونوں طرح کے کام لیے جا سکتے ہیں۔ اخلاقی اقدار اضافی ہیں اور بدلتے بھی رہتے ہیں۔ اس کے ماسوا فلم تعلیم و تدریس، معلومات کی بہم رسانی، سائنسی ایجادات و انکشافات سے واقفیت کا نہایت اہم ذریعہ ہے۔
ادب کی طرح فلم کا بنیادی مقصد تفریح ہے۔ ادب بھی گھٹیا، فحش اور محزب اخلاق ہوتا ہے مگر اس وجہ سے اس سے روگرانی نہیں کی جاتی۔ غالباً ہم نے اپنی فلموں کے بارے میں کچھ ایسا سمجھ لیا ہے کہ ان کی اصلاح ہو ہی نہیں سکتی۔ لہذا فلموں سے متعلق مسائل پر اب تک کھل کر بحث نہ کی گئی ہے۔
اس کی ضرورت اور اہمیت کے پیش نظر ہم نے "فلم نمبر" نکالنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان تمام امور پر روشنی ڈالی جا سکے جو فلموں کی موجودہ افسوس ناک صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ اردو/ہندی میں اچھی فلمیں نہیں بنی ہیں، البتہ یہ ضرور ہے کہ ان کی تعداد کم ہے۔ اس کی بہت سی وجہیں ہیں جن پر مختلف مضامین میں بحث کی گئی ہے۔

ملک کی مختلف علاقائی زبانوں میں بڑی عمدہ فلمیں بنی ہیں اور انہوں نے بین الاقوامی فلمی میلوں میں اعزاز حاصل کیا ہے۔ گذشتہ چند برسوں سے حقیقت پسندانہ اور زندگی کی صحیح و سچی عکاسی کرنے والی فلمیں تیزی سے بننے لگی ہیں۔ ان فلمسازوں کو کئی طرح کی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مگر فلم فنانس کارپوریشن کی مدد سے متعدد ایسی فلمیں بنی ہیں جو ہمارے سماج کی آئینہ دار ہیں۔ ضرورت ہے کہ ایسی فلموں کو بڑھاوا دیا جائے۔ ان میں خوبصورت رنگ، دلکش چہرے، عالیشان سٹ اور نامور فنکار نہیں ہیں، ان میں خامیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ مگر اس کے باوجود یہ فلمیں ان تمام لوگوں کی سرپرستی چاہتی ہیں جو ہندوستانی فلموں کا معیار بلند کرنا چاہتے ہیں۔ فلم میں کثیر سرمایہ لگتا ہے، اگر یہ سرمایہ واپس نہ ہو سکا تو پھر کوئی فلمساز تجربہ کی جرات نہ کر سکے گا اور اس طرح ہم "فارمولا" فلموں کے چکر سے نہیں نکل سکیں گے۔ ادبی رسائل اور ادبی تنظیموں کو فلموں کو اپنے دائرہ کار میں سمیٹنا چاہیے اور اچھی ادبی تخلیق کی طرح اچھی فلموں کی نشاندہی کرنی چاہیے اور اپنے قارئین میں صحیح ذوق پیدا کرنا چاہیے۔
فلمی صنعت بہت بڑی صنعت ہے۔ یہ کئی فنون کی آماجگاہ ہے۔ اس کے ان گنت مسائل ہیں۔ ایک شمارے میں اس کے تمام پہلوؤں پر نظر نہیں ڈالی جا سکتی، پھر بھی ہم سے جو بن پڑا وہ حاضر ہے۔

یہ بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے ۔۔۔
ماہنامہ آج کل - قرۃ العین حیدر نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
ماہنامہ آج کل - خواجہ احمد عباس نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
***
نام رسالہ: آج کل ، نئی دہلی ، فلم نمبر 1971
تعداد صفحات: 150
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 23 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Aaj Kal Film Number Aug-Sep 1971.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:


نوٹ: افسوس کہ اس شمارے کے چند صفحات موجود نہیں ہیں۔
ماہنامہ آج کل - فلم نمبر 1971 :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
1فلم نمبر کیوںادارہ2
فلمی تاریخ
2ہندوستانی فلموں کے پچھتر سالنندنی ست پتی3
3ہندوستانی فلموں کا آغاز و ارتقانند کشور وکرم5
4پریم چند اور فلمی دنیاادارہ29
5ہندوستانی فلموں کا پس منظرفیروز رنگون والا33
فلم کامرس
6فلمی برآمداتعلی محمد طارق38
7بین الاقوامی میلے اور ہماری فلمیںپریم درشنی41
فلم ٹیکنالوجی
8مرر اسکرین - ایک انقلابی ایجادچندرکانت مراٹھے44
9بھارت میں فلمی آلات کی تیاریکرشن گوپال46
10فلم کیسے بنتی ہےحمید الدین محمود49
قومی فلمی ادارے
11سینما اور حکومتِ ہندعائشہ سلطانہ55
12نیشنل فلم آرکائیوزپی۔ کے۔ نائر60
13ڈوکومنٹری فلمیںراج نرائن راز63
14نیوز ریلاین۔ وی۔ کے۔ مورتی69
15چلڈرنس فلم سوسائٹیآر۔ پی۔ اگنی ہوتری71
علاقائی زبانوں کی فلمیں
16اڑیاح۔ م۔76
17آسامیتوفیق بروا77
18بنگالیپریتما گھوش78
19پنجابیکلدیپ گوسائیں81
20تملاین ونکٹیسون83
21تلگووی بھانومتی دیوی85
22سندھیادارہ87
23کشمیریادارہ87
24کنڑللتا راؤ88
25گجراتیپلوی مہتہ93
26مراٹھیآر۔ آر۔ کمار94
27ملیالمایلسی میتھیو97
سمپوزیم
28ہماری فلموں میں ہندوستانیتصالحہ عابد حسین101
29ہماری فلموں میں ہندوستانیتموہن راکیش103
30ہماری فلموں میں ہندوستانیتپربھاکر ماچوے104
مسائل
31سنسرشپجگموہن105
32فلم کا ترسیلی کردارسی آر ایکامبرم108
جمالیات
33فلم کیا ہے اور کیا نہیںحمید الدین محمود112
34ہماری فلمی موسیقینوشاد115
35فلم اور گیتجان نثار اختر116
36فلموں میں گیت سازیندا فاضلی121
سماجیات
37بےحیا پرچھائیاںکیدار شرما126
38نئی فلمیںباسو بھٹا چاریہ130
39نیا سینمادیوندر اسر132
40۔۔۔ ہم کو عبث بدنام کیاناصر حسین138
41فلموں میں نیا رجحاناو۔ پی۔ رلہن141
42ہماری ہندی فلمیںبچن سریواستو146


AajKal, Film Number 1971, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں