رسولِ عربی - سیرتِ رسول از پروفیسر جی ایس دارا - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-07-02

رسولِ عربی - سیرتِ رسول از پروفیسر جی ایس دارا - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

rasool-e-arabi-pdf-urdu
رسولِ عربیؐ
نبی کریم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ پر نہایت سلیقہ سے لکھی گئی ایک سکھ قلمکار پروفیسر جی۔ایس۔ دارا کی تصنیف ہے۔ اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ ان نامور شخصیات کے پیش لفظ، دیباچے اور تبصرے سے ہوتا ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر لکھنے والے اہم ستون مانے جاتے ہیں۔ ابوالاثر حفیظ جالندھری نے اس کتاب کا دیباچہ لکھا ہے، علامہ سید سلیمان ندوی نے پیش لفظ تحریر کیا اور مولانا عبدالماجد دریابادی نے تبصرہ کیا ہے۔
ناشرِ کتاب وجیہہ اللہ خاں قادری کے بموجب اس کتاب کی طباعت کا بڑا مقصد یہ ہے کہ یہ کتاب ہندوستان میں قومی یک جہتی کا سامان فراہم کر سکتی ہے، جس کی اب بھی ہندوستان کو ضرورت ہے۔ یہ کتاب پہلی بار 1940ء میں شائع ہوئی، دوسرا ایڈیشن 1940ء میں آیا اور یہ تیسرا ایڈیشن اپریل 1979ء کا طباعت شدہ ہے۔
تعمیرنیوز کے ذریعے یہی یادگار کتاب پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 7 میگابائٹس ہے۔

علامہ سید سلیمان ندویؒ زیر نظر کتاب کے پیش لفظ میں لکھتے ہیں ۔۔۔

اس کتاب کے مصنف جناب جی۔ ایس۔ دارا، بی۔ایل، بیرسٹر ایٹ لا (لاہور) سے لندن میں ملنے جلنے کا اکثر اتفاق ہوا۔ ان کی بےتعصبی اور توحید پرستی دیکھ کر دل بہت خوش ہوا کہ اگر ہندوستان کے مختلف فرقوں میں ایسی انسانیت و محبت کے چند افراد پیدا ہو جائیں تو ابنائے ہند کی باہمی الفت کی دیوار اس قدر مستحکم ہو جائے، کہ باہر کے دشمن اس کو کبھی توڑ نہ سکیں۔


دارا صاحب نے پیغمبر اسلام کی سوانح عمری بڑے بےنفسی اور بےتعصبی کے رنگ میں لکھی ہے۔ کتاب کے حرف حرف سے عشق و محبت کے آبِ کوثر کی بوندیں ٹپکتی ہیں اور معلوم ہوتا ہے کہ لکھنے والے کا قلم کس جوش و خروش کے دریا میں بہتا جا رہا ہے۔
میں نے اس کتاب کو شروع سے اخیر تک پڑھا اور ایک رواں کتاب کی حیثیت سے اس کو پسند کیا۔ ممکن تھا کہ یہ کتاب تاریخ کی حیثیت سے اس سے زیادہ بلند پایہ پر لکھی جا سکتی، لیکن یہ ناممکن تھا کہ کوئی نامسلم اس سے زیادہ خلوص و عقیدت کی نذر دربارِ رسالت میں پیش کر سکتا۔ اور یہی اس کتاب کی بہترین خصوصیت ہے۔ اگر الفاظ اور طریقۂ تعبیر میں کہیں کہیں غلطی ہو تو مفہوم و معنی پر نظر اور مصنف کے حسن نیت پر گمان نیک رکھنا چاہیے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رحمۃ للعالمین کے صدقے ہندوستان کے مختلف مذہبی فرقوں میں اتحاد و یکجہتی کی لہر پیدا کر دے اور ہر ایک کو دوسرے کے رہنماؤں اور راہبروں کی عزت و توقیر کی توفیق عطا فرمائے۔


- سید سلیمان ندوی
مسلم ڈیلیگیشن، البرٹ ہال نشمن، لندن۔


***

نام کتاب: رسولِ عربیؐ (رسول اکرم ﷺ کی سیرتِ مقدسہ)
مصنف: پروفیسر جی۔ ایس۔ دارا
ناشر: ناشر: ساجد بک ڈپو ، رامپور (تیسرا ایڈیشن: اپریل 1979ء)
تعداد صفحات: 162
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Rasool E Arabi by Prof G S Dara.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفدیباچہ : از ابوالاثر حفیظ جالندھری7
بپیش لفظ : از سید سلیمان ندوی9
جریویو : ہمدرد دہلی۔ از مولانا عبدالماجد دریابادی11
دعرضِ ناشر : وجیہہ اللہ خاں رامپوری6
ھتمہید : از مصنف12
وتقریب: از شیخ سر عبدالقادر صاحب۔ ممبر انڈیا آفس لندن18
زبحضور رسول عربیؐ22
حصۂ اول25
1باب-1 : آنحضرتؐ کی اوائل عمری25
2آنحضرتؐ کے والدین26
3صدائے غیب27
4اشارہ آمد29
5بچہ کو طواف کرانا30
6باب-2 : امین و صادق33
7حضرت خدیجہؓ35
8خدیجہؓ کی ملازمت36
9واقعات قبل از رسالت38
10غلام زید کی رسائی39
11سنگ اسود40
12معرفت اور گیان کی لو41
13عالم میں اندھیر42
حصۂ دوم44
14باب-3 : بزولِ وحی44
15خدیجہؓ مسلمہ اول45
16اعلانِ نبوت46
17باب : اعلانِ نبوت48
18مشرکوں کی دھمکی48
19بزرگ کی رسالت پر گفتگو49
20آنحضرتؐ کا جواب49
21کفار کی منصوبہ بازی51
22آنحضرتؐ کے قتل کا منصوبہ52
23باب : عہد نامہ عدم تعلق56
24باب : ہجرت حبشہ58
25مشرکان کا تعاقب59
26مسلمانوں کا بادشاہ کی خدمت میں حاضر ہونا60
27جعفر کی معجزہ بیانی62
28باب : مشرکین کی چالبازیاں64
29نبی اللہ کا طائف جانا65
30معطم کی پناہ66
31باب : عمرؓ و حمزہؓ و طفیلؓ69
32قتل کا دوسرا منصوبہ69
33قتل کے لیے حلف اٹھانا70
34عمر کا اپنی بہن کو قتل کرنے کا قصد70
35بھائی بہن کی گفتگو71
36عمرؓ کا مشرف بہ اسلام ہونا75
37حمزہؓ کا مشرف بہ اسلام ہونا77
38باب : مصیبت پر مصیبت81
39خدیجہؓ کی رحلت81
40ابو طالب کی وفات82
41دعا بدر گاہ مولیٰ83
42باب : ہجرتِ مدینہ85
43جدید منصوبہ آنحضرتؐ کے قتل کا86
44غار کے منہ پر عنکبوت کا جالا88
45مدینہ میں آنحضرتؐ کی آمد89
46آغاز اذان90
حصہ سوم91
47باب : سردارِ مدینہ91
48حضور اکرمؐ کا سردارِ مدینہ ہونا93
49تنگ آمد بجنگ آمد94
50باب : جنگ بدر95
51واقعات جنگ97
52باب : جنگ اقر101
53باب : جنگ احد اور جنگ خندق104
54سردار حارث کا حملہ کرنا107
55جنگ خندق108
56باب : جنگ خیبر111
حصہ چہارم115
57باب : عہد نامہ حدیبیہ115
58روانگی مکہ115
59شرائط عہد نامہ116
60عمرۃ القضا118
61خلاف ورزی شرائط عہدنامہ حدیبیہ119
62باب : مکہ پر دھاوا122
63لشکر کا مکہ روانہ ہونا122
64ابوسفیان کا مسلمان ہونا124
65ابوسفیان کا واپس مکہ جانا125
66ابوسفیان کی بیوی127
67باب : فتح مکہ130
68پیغمبری رحمت131
69ابوجہل کے بیٹے کو معافی132
70اپنی دختر کے قاتل کو معافی133
71شاعر زہیر کو معافی133
72حبشی وحشی کو معافی133
73سردار ابوسفیان کی بیوی ہندہ کو معافی133
74معافی عام134
75باب : جنگِ ہوازن135
76چھ ہزار غلام کی آزادی137
77حاتم طائی کی بیٹی138
78باب : جنگِ موتہ140
79باب : رسالت و سفارت146
80امیر غریب یکساں147
81شاہ غساں کا مسلمان ہونا148
82محمدیؐ سفیر149
83باب : اشارہ روانگی151
84نزول آیت نسبت روانگی151
85الوداعی حج153
86باب : کمبلی والا154
87باب : تبلیغ حق156
88افضل کلام158
89باب : وقت رحلت159
90خاتمہ کلام160


Rasool-E-Arabi, a book on Prophet Mohammad's Seerah by Prof. G. S. Dara, urdu pdf download.

1 تبصرہ: