پری خالہ اور لینن - سوویت افسانے مترجم مہدی عابدی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-05-01

پری خالہ اور لینن - سوویت افسانے مترجم مہدی عابدی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

pari-khala-aur-lenin
وی۔آئی۔لینن [Vladimir Ilyich Lenin] - (پیدائش: 22/اپریل 1870 ، وفات: 21/جنوری 1924ء)
دنیا کی سب سے پہلی سوشلسٹ ریاست کے خالق، سوویت یونین کی کمیونسٹ پارٹی کے بانی اور قائد اور عالمی پرولتاریہ (proletariat) کے دوست، فلسفی اور رہنما ہیں۔ لینن کی سوشلزم کی تعلیمات مینارہ نور ہیں۔ لیکن دنیا کو اور عالمِ انسانیت کو منزلِ مقصود سے روشناس کرانے والے لینن کی ذاتی اور نجی زندگی کیسی تھی؟ عام لوگوں سے ان کا برتاؤ کیسا تھا اور انسانی تعلقات کے بارے میں ان کا رویہ کیا تھا؟ اردو میں ایسی کتابیں نہ ہونے کے برابر ہیں جن میں لینن کی زندگی کے ان پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہو۔
زیرنظر کتاب "پری خالہ اور لینن" اس اہم ضرورت کو پورا کرنے کی ایک کامیاب کوشش ہے، جس کے لیے مترجم مہدی عابدی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
اس کتاب کی کہانیوں کے مترجم مہدی عابدی کہنہ مشق جرنلسٹ اور کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان اردو ہفتہ وار "حیات" کے ایڈیٹر رہے ہیں۔ انہوں نے اس کتاب میں ایسی کہانیوں کا انتخاب کیا ہے جو لینن کی زندگی کے اس رخ کو، جو اردو داں عوام کے سامنے نہیں آیا ہے، پوری طرح وضاحت سے اور منہ بولتی تصویر کی صورت میں پیش کرتی ہیں۔ ترجمہ کی خوبی اور زبان کی چاشنی نے اس تصویر کو بہت جاندار بنا دیا ہے۔ چونکہ مترجم عوامی کارکن رہے ہیں اس لیے انہوں نے زبان اور اندازِ بیان کو ادق اور عالمانہ بنانے کے بجائے اس کا بطور خاص خیال رکھا ہے کہ اردو پڑھنے والے عام قارئین کو کوئی دشواری نہ ہو۔ جن کہانیوں کا انتخاب کیا گیا ہے وہ بڑی دلچسپ تو ہیں، علاوہ ازیں ترجمہ کی خوبی اور روانی نے بھی دلکشی میں اضافہ کر دیا ہے۔
غیرملکی ادب کے مطالعہ میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کی خدمت میں یہی کتاب تعمیر نیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش ہے۔ تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم 9 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

غلام حیدر اس کتاب کے پیش لفظ میں کتاب کا تعارف کرواتے ہوئے لکھتے ہیں ۔۔۔
لینن سے متعلق کہانیوں کے اس مجموعہ میں لینن کی نجی زندگی کا مرقع پیش کیا گیا ہے۔ لینن کی روپوشی کی زندگی، کارخانوں میں مزدوروں کے جلسوں سے خطاب، کریملین میں غیرملکی مدبرین اور قائدین سے ہی نہیں بلکہ مزدوروں اور کسانوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں اور بات چیت، انقلاب کے لیڈر، دلکش، لاجواب اور منکسرالمزاج انسان کی حیثیت سے لینن کی شخصیت اور ان سے متعلق تمام باتوں کا ان کہانیوں میں احاطہ کیا گیا ہے۔
ان کہانیوں کے ذریعے اس انقلاب کی پوری داستان سامنے آ جاتی ہے جو عظیم 'اکتوبر سوشلسٹ انقلاب' کے زیر اثر وسطی ایشیا کے مسلم علاقوں میں پروان چڑھ رہا تھا اور بالآخر فتح مند اور کامراں رہا۔
آذر بائیجان کی ایک غریب دیہاتی خاتون "پری خالہ" جنہوں نے غریبوں کی حکومت قائم کرنے والے رہنما کی حیثیت سے لینن کا صرف نام سنا تھا، ان کے کارنامہ سے اس قدر متاثر تھیں کہ لینن کو نجات دہندہ تصور کرنے لگی تھیں۔ اور دن رات یہی سوچا کرتی تھیں کہ لینن وہ طاقت اور وسائل کہاں سے لائیں گے جو سارے غریبوں کا پیٹ بھر سکیں۔ سارے دکھیوں میں سکھ بانٹ سکیں۔ لیکن انہوں نے بہت جلد اس حقیقت کو پا لیا کہ لینن کی یہ طاقت اور وسائل تو خود عوام ہی ہیں۔
لینن کے پیغام پر پری خالہ نے کس طرح عمل کیا؟ جاگیردارانہ مظالم کا کس طرح مقابلہ کیا، کس طرح انقلابی جدوجہد میں حصہ لیا اور اس کی رہنمائی کی؟ اور پھر لینن سے ملاقات کرنے کی ان کی آرزو کس طرح پوری ہوئی اور لینن سے انہوں نے کیا بات چیت کی؟
یہ ساری داستان بڑی ولولہ انگیز ہے۔

***
نام کتاب: پری خالہ اور لینن (سوویت افسانے)
مترجم: مہدی عابدی
طابع و ناشر: شفیق صدیقی، دہلی (سن اشاعت: 1972ء)
تعداد صفحات: 185
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 9 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Pari Khala Aur Lenin (Soviet short stories).pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست افسانے
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
الفپیش لفظغلام حیدر5
1دودھیا اندھیرازویا ووسکریسنسکایا9
224/اکتوبرای۔ فوفا نووا46
3شکارایوان ارامیلیف53
4قاتلانہ حملہاسٹیفن گل88
5پری خالہ اور لیننمرزا ابراہیموف103
6وہ دونوںویرا دریدزو161


Pari Khala Aur Lenin (Soviet short stories), Urdu Translation by: Mehdi Abidi, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں