ماہنامہ شاعر - اقبال نمبر 1988 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-11-09

ماہنامہ شاعر - اقبال نمبر 1988 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

shair-iqbal-number-1988

شاعر - بمبئی سے مسلسل شائع ہونے والے 90 سالہ قدیم اس معروف و مقبول ماہنامہ اردو رسالے کی اپنی ایک بےمثال ادبی تاریخ ہے۔ اپنے دورِ عروج میں اس رسالے نے مشہور ادبی و سماجی ثقافتی شخصیات پر یادگار و معرکۃ الآرا خصوصی نمبر پیش کیے ہیں۔
منٹو نمبر (1955)، کرشن چندر نمبر (1967)، گاندھی نمبر (1969) اور آگرہ اسکول نمبر (1937)
تعمیرنیوز پر پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش کیے جا چکے ہیں۔ اس دفعہ شاعر کا ضخیم "اقبال نمبر (حصہ اول)" پیش ہے جو تقریباً 650 صفحات پر مشتمل ہے اور جس نے جنوری تا جون 1988 کے مشترکہ شمارے کے بطور شائع ہو کر اپنے دور کے ادبی رسائل کے ہجوم میں اپنی ایک تاریخی شناخت قائم کی۔
یہ تاریخی ضخیم نمبر آٹھ طویل ابواب پر مشتمل ہے اور تقریباً ہر باب مزید ذیلی ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اولین باب "آفتاب تازہ" کے تحت اقبال کی تصاویر کا البم، شجرہ نسب اور توقیتِ اقبال شامل ہیں۔ باب (2) "معجزہ فن" میں نامور محققین و ناقدین کے تقریباً درجن بھر مضامین ہیں۔ باب (3) "ادبی فیچر" میں اقبال کے کلام کا جائزہ ہے۔ باب (4) "سفرنامہ" میں اقبال کے سفرناموں کی تصاویر اور خطوط شامل ہیں۔ باب (5) "اقبال کے شاہین" میں اقبال کے شاگردان کے نام مکاتیب اور ان کلام شامل ہے۔ باب (6) "چار کتابیں" کے ذیل میں اقبال پر تحریر کردہ چار کتابوں کا تعارف و جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ باب (7) "تصانیف اقبال" میں اقبال کی تصانیف اور مکاتیب شامل ہیں۔ باب (8) "نوادرات اقبال" کے تحت اقبال کے نادر اور غیر مطبوع تصاویر، مکاتیب، خطبات، کلام اور اقبال کے اہل خانہ سے متعلق مکمل تفصیلات کو شامل کیا گیا ہے۔ اس خصوصی شمارہ کے سرورق کا پورٹریٹ اقبال مہدی نے تیار کیا ہے اور شمارے میں شامل ابواب اور اشعار کی خطاطی نامور خطاط صادقین (مرحوم) نے کی ہے۔
اس خصوصی شمارے کے مشمولات کی مکمل فہرست نیچے درج کی جا رہی ہے۔
تعمیرنیوز کے ذریعے رسالہ 'شاعر' کا یہ یادگار و لاثانی خصوصی شمارہ "اقبال نمبر" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ساڑھے چھ سو (650) صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 23 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***
نام رسالہ: شاعر - اقبال نمبر (حصہ اول)
مدیر: افتخار امام صدیقی
تعداد صفحات: 652
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 23 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Shair_Iqbal-Number-1988.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

ماہنامہ 'شاعر' - اقبال نمبر (1988) :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
باب:1آفتاب تازہ
1اقبال البمادارہ15
2شجرہ نسب خاندانِ اقبالادارہ23
3توقیتِ اقبالافتخار امام صدیقی24
4نذرِ اقبال (نظم بخطِ شاعر)سیماب اکبرآبادی30
باب:2معجزہ فن
5اقبال کی تاریخ ولادتمحمد عظیم فیروزآبادی33
6اقبال کے والد کا ناممحمد عظیم فیروزآبادی41
7بڑی شاعریعلی سردار جعفری47
8اقبال کے تہذیبی رویےمحمد حسن49
9اقبال خطابت اور شاعریجگن ناتھ آزاد58
10اقبال اور شپنگلروزیر آغا69
11اقبال اور قادیانیتتارا چرن رستوگی74
12علامہ اقبال اور احمدیتشیخ اعجاز احمد78
13اقبال کا ادبی و تنقیدی شعورسلیمان اطہر جاوید83
14اقبال کا فلسفۂ انقلابوحید عشرت95
151986ء کا اقبالیاتی ادب (ایک مختصر جائزہ)رفیع الدین ہاشمی98
باب:3ادبی فیچر
16ترانۂ ہندی - ایک تنقیدی مطالعہعبدالطیف اعظمی109
ترانۂ ہندی کی مختلف اشاعتوں کے عکس
17اتحاداگست 1904111
18زمانہستمبر 1904114
19مخزناکتوبر 1904115
20ادیبجولائی 1912117
21ترانۂ ہندیبخطِ اقبال119
22اقبال اور مسجد قرطبہتصاویر122
23مسجد قرطبہنظم : اقبال123
24مسجد قرطبہ - ایک اسلوبیاتی مطالعہرفاد فتیحی125
باب:4سفرنامہ
25داستانئ از دکن آوردہ امسلیم تمنائی138
26حاجی سر محمد اسماعیل کے دولت کدے پر.135
27میسور یونیورسٹی کی ایک یادگار تصویر.136
28اقبال مزارِ سلطان شہید پر.136
29اقبال بنام عبدالواحد بنگلوری - 3 غیرمطبوعہ خطوط کے عکس.137
باب:5اقبال کے شاہین
30اقبال بنام لمعہ حیدرآبادیاکبر رحمانی163
31اقبال بنام لمعہ حیدرآبادی.157
32انتخاب کلام لمعہ حیدرآبادی.158
33نذرِ لمعہ بحضور علامہ اقبال.161
34کلام لمعہ بخط لمعہ.162
35لمعہ بنام اکبر رحمانی.174
اقبال کا ایک معنوی شاگرد افسر سیمابی
36خاورستان ایک جائزہافتخار امام صدیقی175
37سخن ہائے گفتنینیاز فتح پوری177
خاورستان سے انتخاب
38خود شناسی.179
39مجاہد.179
40ایک خواب.180
41زندگی اور خودی.180
42شاعر مشرق اور بندۂ محکوم.181
ہوئے ہیں گلشن اقبال میں اب برگ و بر پیدا
43آزاد اقبال - نبیرۂ اقبال کا تعارفسید مظفر حسین برنی182
44احساس زندگیآزاد اقبال182
45آمد جہادآزاد اقبال183

Shair magazine Mumbai, issue: Iqbal Number, 1988 special issue, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں