فلم شناسی از پریم پال اشک - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-01-16

فلم شناسی از پریم پال اشک - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

film-shanasi-book
فلم سازی جہاں ایک آرٹ بھی ہے اور سائنس بھی وہیں فلم بینی بھی ایک فن ہے اور سائنس بھی۔ اچھی اور بری فلموں کی شناخت اور پرکھ کا نام فلم شناسی ہے۔ فوٹوگرافی اور سنیما کی ابتدا، تاریخ، فلم کی تیاری اور نمائش کے مراحل، سرکاری اور غیرسرکاری فلمی اداروں کا کردار اور سنیما کی مقبول اصطلاحات ۔۔۔ ان تمام موضوعات کا احاطہ کرنے والی اس مختصر کتاب کا نام ہے "فلم شناسی" جسے پریم پال اشک نے تصنیف کیا اور جو مارچ 1992 میں اردو اکادمی دہلی کے تعاون سے شائع ہوئی۔
فلم اور فلمی دنیا سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کی خدمت میں تعمیرنیوز کی جانب سے یہ مختصر و مفید کتاب پیش ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 5 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

اس کتاب کے دیباچہ بعنوان "المختصر" میں صاحبِ کتاب پریم پال اشک لکھتے ہیں ۔۔۔
یہ حقیقت ہے کہ فلم سازی جہاں ایک آرٹ بھی ہے اور سائنس بھی وہاں فلم بینی بھی ایک فن ہے اور سائنس بھی! دنیا میں صرف دو ہی فلمیں ہوتی ہیں، اچھی فلمیں اور بری فلمیں! انہیں کی شناخت اور پرکھ کا نام فلم شناسی ہے۔ کروڑوں فلم بینوں میں فلم شناسی کی اہمیت اور افادیت کا احساس دلانے اور ان میں اچھی فلمیں دیکھنے کا ذوق پیدا کرنا ہی اس کتاب کا بنیادی مقصد ہے۔
یوں تو فلم شناسی کا فن اب آہستہ آہستہ قبول عام کی سند حاصل کر رہا ہے۔ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں، دانش گاہوں اور فلم سوسائٹیوں میں فلم شناسی کے ریفریشر کورس سال میں ایک دو بار کرائے جاتے ہیں لیکن عام تماشائی کو اپنی سماجی اور معاشی ضروریات اور مصروفیات کے باعث اتنی فرصت نہیں ہوتی کہ وہ کسی ادارے میں داخلہ لے کر فلم شناسی پر توجہ دیں۔ لہذا ضروری ہے کہ وہ اپنی سوجھ بوجھ اور فلم بینی کے تجربے کے مطابق فلم شناسی کا شعور پیدا کریں۔ اچھی اور بری فلمیں دیکھ کر ان میں تمیز کرنے کا سلیقہ آئے۔
انہیں معلوم ہو کہ ایک فلم کو کیسے پرکھا جاتا ہے؟
فلم شناسی اور فلم تبصرے میں کیا فرق ہے؟
فوٹوگرافی کا چلن کیسے ہوا، سنیما کی ابتدا کیوں کر ہوئی، ہمارے سنیما کی تاریخ کیا ہے، ایک فلم اپنی تیاری اور نمائش کے دوران کن مرحلوں سے گزرتی ہے؟
فلم شناسی میں ہمارے سرکاری اور غیرسرکاری اداروں اور فلم سوسائٹیوں کا کیا کردار ہے؟
اور سنیما کی مقبول اصطلاحات کیا ہیں؟
اس کتاب میں ان تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کتاب کے ذریعہ اگر دس قاری بھی اچھے فلم شناس بن جائیں تو میں خود کو اپنے مقصد میں کامیاب سمجھوں گا۔ اس کام کی کوتاہیاں میری ہیں اور محاسن آپ کے!
- پریم پال اشک
12/ مارچ 1992

***
نام کتاب: فلم شناسی
مصنف: پریم پال اشک
تعداد صفحات: 136
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Film Shanasi by Prem Paul Ashk.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

فلم شناسی :: فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفالمختصر (دیباچہ)7
1پہلا باب: فوٹوگرافی کا ارتقا9
2دوسرا باب: سنیما کی ابتدا اور ارتقا17
3تیسرا باب: ہندوستانی سنیما کی ابتدا اور ارتقا35
4چوتھا باب: فلم سازی سے فلم نمائش تک57
5پانچواں باب: فلم شناسی85
6چھٹا باب: سرکاری اور غیرسرکاری فلمی ادارے اور فلم شناسی105
7ساتواں باب: اصطلاحات119

Film Shanasi, research articles on Indian Films and film industry, Author: Prem Paul Ashk, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں