ہندوستانی سنیما کے پچاس سال - از پریم پال اشک - تعارف کتاب

ہندوستانی سنیما کے پچاس سال - از پریم پال اشک - تعارف کتاب - ناشر موڈرن پبلشنگ ہاؤس۔ سن اشاعت: 2000
hindustani-cinema-ke-pachas-saal-prem-pal-ashk

ہمارے عہد کے دانشور طبقے میں موجودہ صدی کے مقبول ترین، موثر ترین اور انقلاب آفریں موضوع "سنیما" کو ایک گری پڑی چیز سمجھ کر اس کی طرف سے ہمیشہ بے اعتنائی سے کام لیا گیا۔ لیکن ادب میں اس ممنوعہ موضوع کو پہلی مرتبہ پریم پال اشک نے سینے سے لگایا اور اس کی سماجی اہمیت اور افادیت محسوس کرتے ہوئے اس پر تنقیدی اور تحقیقی کام کرنے کا بیڑا اٹھا کر گزشتہ 20 برس میں اس موضوع پر سات کتابیں لکھ چکے ہیں۔ زیر نظر کتاب "ہندوستانی سنیما کے پچاس سال" اردو زبان میں منفرد اور نمایاں کوشش ہے۔ اس میں آزادی کے بعد کے 50 سال کے دوران ہندوستانی سنیما کی ترقی توسیع اور فروغ کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اس کتاب میں شامل مضامین مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں۔ جن کے مطالعے سے ہندوستانی سنیما کی پوری تاریخ سامنے آ جاتی ہے۔ ہر موضوع ایک تاریخی تجزیہ ہے۔ خصوصاً "ہندوستانی سنیما کی اردو خدمات" کی اہمیت اور افادیت اس لئے مسلم ہے کہ اب تک کسی بھی فلم نقاد نے ہندوستانی سنیما کی اردو خدمات کا صحیح معنی میں محاسبہ نہیں کیا۔ پریم پال اشک نے پہلی مرتبہ یہ کوشش کی ہے۔ ہندوستانی سنیما کی تاریخ کے عمیق مطالعے اور ملکی اور غیر ملکوں کی فلموں کے وسیع مشاہدے کی وجہ سے بندوستانی سنیما کے ناقدین میں پریم پال اشک کا مقام یقیناً منفرد اور نمایاں ہے۔
فلم اور فلمی دنیا سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کی خدمت میں تعمیرنیوز کی جانب سے اس مختصر و مفید کتاب کا تعارف پیش ہے۔


پریم پال اشک کی یہ کتب بھی پڑھیے ۔۔۔
تحریک آزادی اور ہندوستانی سینما - از پریم پال اشک - تعارف کتاب
فلم شناسی از پریم پال اشک - تعارف کتاب

اس کتاب کا تعارف، اشاعتی کوائف، فہرستِ مضامین اور دیگر معلومات علمی، ادبی اور تحقیقی استفادے کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔


***

نام کتاب: ہندوستانی سنیما کے پچاس سال
مصنف: پریم پال اشک
تعداد صفحات: 161
Hindustani Cinema Ke Pachas Saal Prem by Pal Ashk

ہندوستانی سنیما کے پچاس سال :: فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفسخن مختصر9
1ہندوستانی سنیما کے پچاس سال: ایک تجزیہ13
2فلمی صنعت کیبل اور ویڈیو سے کتنی متاثر29
3ہندی فلموں میں عورت کا تصور35
4فلموں میں کردار نگاری51
5اردو ، ہندی سنیما کی ترقی میں جنوبی ہند اور بنگال کا کردار57
6فلموں سے نفسیاتی اثرات75
7ہندی فلموں میں مسلم تہذیب و تمدن81
8اردو افسانوی ادب اور ہماری فلمیں92
9پنڈت جواہر لال نہرو اور سنیما98
10ہماری جنگی فلمیں110
11فلموں کی کامیابی میں موسیقی کا رول120
12فلمی ستارے سیاسی میدان میں126
13ہندوستانی سنیما کی اردو خدمات138

Hindustani Cinema Ke Pachas Saal, (Fifty years of Indian Cinema), Essays on Indian Films and film industry, Author: Prem Pal Ashk.