حیدرآباد شعر کے آئینہ میں - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-12-20

حیدرآباد شعر کے آئینہ میں - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

hyderabad-sher-ke-aine-mein-by-siasat

ہندوستان کے شہروں میں صرف حیدرآباد کو یہ فخر اور اعزاز حاصل ہے کہ اس شہر کی آب و ہوا، تہذیب و تاریخ کو مشاہیر نے نثر اور نظم دونوں میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جواہر لال نہرو نے اس شہر کو ہندوستان کا دل کہا، راجہ جی اور راجندر پرشاد نے اسے شمال اور جنوب کا سنگم کہا۔ شاعروں نے بھی اس کی تحسین میں بڑے معرکتہ آراء اور یادگار شعر کہے ہیں۔ بانئ شہر محمد قلی قطب شاہ نے اس شہر کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا مانگی تھی۔ قطب شاہی عہد میں فارسی میں کئی شعراء نے شعر کہے ہیں۔ اردو میں ولی دکنی ، غالب و ذوق اور داغ سے لے کر آج تک حیدرآباد کو شعری خراج تحسین پیش کیا گیا۔


جس طرح یہ بات مشہور ہے کہ جو حیدرآباد آتا ہے وہ یہیں کا ہو جاتا ہے یا اس شہر کا مداح اور اسیر ہو جاتا ہے، اسی طرح ہر بڑے شاعر نے حیدرآباد کو منظوم خراج پیش کیا۔ ہندوستان کے ممتاز شعراء ٹیگور اور سروجنی نائیڈو نے انگریزی میں ایک خاص انداز سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اقبال نے حیدرآباد کو تاریخ کے پس منظر میں دیکھا ہے۔
حیدرآباد کی چار سو (400) سالہ تاریخ میں لکھے ہوئے اشعار حیدرآباد کا علمی ادبی اور تہذیبی خزانہ ہے۔ ہر شعر اپنی ایک تاریخ رکھتا اور عہد کی ترجمانی کرتا ہے۔ ان اشعار کا تحفظ ایک اہم تہذیبی اور ادبی ضرورت ہے۔ روزنامہ سیاست نے سنہ 1967ء میں ممتاز شاعر وقار خلیل سے خواہش کی تھی کہ وہ حیدرآباد پر اشعار جمع کریں۔ انہوں نے دو عشروں کے دوران چند اچھے اشعار جمع کئے، جو روزنامہ سیاست اور بعض رسائل میں شائع ہو چکے ہیں۔ اس طرح حیدرآباد کے اساتذہ سخن کے شعر ایک جگہ جمع ہو گئے ہیں جو ایک دستاویز کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس انتخاب میں ضیاء الدین شکیپ اور نورالدین صاحب نے بھی تعاون کیا ہے۔


اس انتخاب میں بعض نظمیں بھی شریک ہیں جو حیدرآباد کے سیاسی اور سماجی پس منظر سے ہیں جس میں جوش کی وہ نظم، جس پر وہ معتوب ہوئے ، شامل ہے۔ سکندر علی وحد ، امیر احمد خسرو اور کنول پرشاد کنول کی نظمیں حیدرآباد کی تہذیبی عظمت کی منظوم داستانیں ہیں۔ یقین ہے کہ حیدرآباد پر کہے ہوئے اشعار کو جو ہمارا ادبی و تہذیبی خزانہ ہیں، اسے نقاد، مورخ، دانشور، باذوق قارئین اور اہل حیدرآباد پسند فرمائیں گے۔


یادگار شعری کلام پر مبنی یہ مختصر کتابچہ حیدرآباد کی تاریخ و تہذیب میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ تقریباً ستر (70) صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 2 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***

نام کتاب: حیدرآباد: شعر کے آئینہ میں
مرتب: وقار خلیل (روزنامہ سیاست حیدرآباد)
ناشر: ادارہ روزنامہ سیاست (سن اشاعت: 1991ء)
تعداد صفحات: 66
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 2 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Hyderabad Sher Ke Aine Mein.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:


فہرست
نمبر شمارعنوانتخلیق کارصفحہ نمبر
الفپیش لفظزاہد علی خاں5
1مناجات (نسبت تعمیر شہر حیدرآباد)سلطان محمد قلی شاہ معانی7
2دکن سا نہیں ٹھار سنسار میںملا وجہی8
3نذر عبداللہ قطب شاہ (مثنوی کے منتخب اشعار)ملا غواصی9
4منتخب اشعارمرزا غالب10
5منتخب اشعارمیر محمد مومن، ولی دکنی، میر انیس، مظہر جانجاناں، حفیظ الدین، ذوق12
6بلدہ حیدرآبادداغ دہلوی13
7دکنمنور لکھنوی، فراق لکھنوی15
8دکنکنور مہندر سنگھ بیدی سحر17
9فردیاتجگن ناتھ آزاد18
10دکن کی شامجگن ناتھ آزاد19
11اشعارچندولال شاداں، امیر منائی، احمد حسین مائل، عزیز یار جنگ، فصاحت جنگ جلیل20
12اشعارشبلی نعمانی، صفی اورنگ آبادی، یگانہ جنگیزی، حیرت بدایونی21
13قطعاتمیر عثمان علی خاں (آصف سابع)22
14دکنالطاف حسین حالی23
15نذرِ حیدرآبادراگھویندر راؤ جذب24
16طلبائے عثمانیہ کالج کے نامپروفیسر وحیدالدین سلیم25
17حیدرآباد اے نگار گل بداماں السلامجوش ملیح آبادی26
18پیارے وطن کی جئے ہوسکندر علی وجد28
19حیدرآبادسکندر علی وجد30
20نیا پل اور شاماکبر وفاقانی31
21حسین ساگر کی شامبدر شکیب32
22گولکنڈہمیر یسین علی خاں33
23چارمینارحکیم یوسف حسین خاں34
24حدیثِ دکنبشیر النسا بیگم بشیر36
25حیدرآباد کی جھلکیاںکنول پرشاد کنول37
26شہر نگاراںامیر احمد خسرو38
27حیدرآبادشاہد صدیقی41
28دکن کا دلدادہفضل الرحمن42
29حیدرآبادخورشید احمد جامی43
30اے مرے شہر کے لوگوجہاندار افسر44
31دوہےجمیل الدین عالی46
32حیدرآباد دکناطہر راز47
33اشعارعزیز قیسی، اکبر حیدرآبادی، قمر ساحری، مسلم ضیائی، حسن چشتی، نامی کوہ سوار شاہ پوری، عشرت کرتپوری، صادق48
34سالار جنگ میوزیمسکندر علی وجد50
35گولکنڈہ (طویل نظم کے چند شعر)علامہ اقبال51
36دکناقبال52
37میرے شہر کے نغمےسروجنی نائیڈو / کامل الحسن حبیب الحق53
38حسین ساگرسروجنی نائیڈو / کامل الحسن حبیب الحق55
39حیدرآباد کی شامسروجنی نائیڈو / شاذ تمکنت57
40حیدرآباد کے بازاروں میںسروجنی نائیڈو / کامل الحسن حبیب الحق58
41بھاگ متیمخدوم محی الدین63


Hyderabad Sher Ke Aine Mein, published by Siasat Daily, Hyderabad. urdu pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں