انگلستان کے مشہور ناول نگار اور صحافی تھے جن کا شمار سماج پر گہری نظر رکھنے والی عہدساز شخصیات میں ہوتا ہے۔ اوسط طبقے کے لوگوں کی زندگی کا انہی کی سطح پر مطالعہ کرتے ہوئے ان سماجی تصویروں کو اپنی تصنیفات میں مصنف نے جو بیان کیا ہے اس نے ڈکنس کے فکر و فن دونوں کو دوام عطا کر دیا ہے۔ آلیور ٹوئسٹ [Oliver Twist] چارلس ڈکنس کا ایک مشہور ناول ہے جس میں ایک یتیم لڑکے کی دکھ بھری زندگی دکھائی گئی ہے۔
اس ناول کی تلخیص کا ایک دلچسپ اردو ترجمہ بچوں کے لیے مبینہ بیگم (ریسرچ اسکالر، شعبۂ اردو، دہلی یونیورسٹی) نے 1988 میں کیا تھا اور اسے کتابی شکل میں اردو اکادمی دہلی کے مالی اشتراک سے شائع کیا گیا۔
تقریباً سوا سو صفحات پر مشتمل بچوں کا یہ ناول تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں نوعمر و نوجوان قارئین کی خدمت میں پیش ہے، ناول کا حجم صرف 5 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
چارلس ڈکنس کے مشہور ناول "آلیور ٹوئسٹ" کا مختصر تعارف ۔۔۔اس ناول میں مصنف نے ایک یتیم لڑکے کی دکھ بھری زندگی دکھائی ہے کہ وہ پہلے لندن کے یتیم خانے میں ظلم و ستم کا شکار رہا۔ پھر چوروں کے درمیان پہنچ گیا جہاں اسے مجرمانہ زندگی گزارنے پر مجبور کیا گیا۔ سطحی طور پر یہ ناول غریبوں کی زندگی کا خاکہ ہے لیکن سچی بات یہ ہے کہ اس میں خیر و شر کے درمیان وہی کشمکش نظر آتی ہے جو ڈکنس کے آخری دور کی تخلیقات کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ یہ ناول سماجی اصلاح کا بھی کام کرتا ہے۔
اس ترجمہ کے دیباچہ میں مصنفہ ڈکنس کا تعارف کرواتے ہوئے لکھتی ہیں ۔۔۔چارلس ڈکنس (1812-1870) انیسویں صدی کا بہت مشہور انگریزی ادیب ہے۔ نہ صرف انگریزی ناول نگاروں میں سب سے بلند اور ممتاز مقام رکھتا ہے بلکہ اسے اپنے بالغ ذہن ، مشاہدہ اور شاعرانہ ادراک کے باعث نثر میں شیکسپئر کا ہمسر قرار دیا جا سکتا ہے۔ ڈکنس کے یہاں سماجی شعور سب سے زیادہ واضح ہے۔ اوسط طبقے کے لوگوں کی زندگی کا جو مطالعہ اس نے انہیں کی سطح سے کیا وہ اسی کا حصہ ہے۔ ان سماجی تصویروں میں مصنف کی ابتدائی زندگی کے وہ تاثرات بھی ہیں جنہوں نے اس کے فن کو ایسی آب و تاب بخشی ہے جس نے اس کی فکر و فن دونوں کو دوام عطا کر دیا۔
ڈکنس اپنے بچپن کو کبھی نہیں بھول سکتا تھا۔ اس لیے جو نقوش اس کے ذہن نے قبول کیے تھے وہ اس کے بیشتر ناولوں میں ملتے ہیں۔ اپنی ابتدائی زندگی میں اسے مضافات لندن کے کارخانوں میں کام کرنا پڑا تھا جس کا عکس ہمیں اس کے شاہکار ناول ڈیوڈ کاپر فیلڈ [David Copper Field] میں واضح طور پر ملتا ہے۔ یہاں ہیرو کی زندگی ڈکنس کی اپنی زندگی ہے اور اس کی آزمائس اور مصیبتیں بھی بہت حد تک اسی کی ہیں۔ اس کے ماں باپ غریب تھے، اس کے ابتدائی سال بڑے دکھ میں گزرے۔ اس نے عملی زندگی کی ابتدا معمولی کلرکی سے کی، پھر بعد میں وہ لندن کے ایک اخبار کا نامہ نگار بن گیا۔ اس طرح اس نے غریبوں کی زندگی کا بہت قریب سے مطالعہ کیا۔ ان کے حالات دیکھ کر اسے بہت دکھ ہوا۔ اس نے اپنے ناولوں میں اسکولی بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور ہوسٹلوں کی بدانتظامی کے خلاف آواز اٹھائی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بعد میں ان مظالم کا انسداد کیا گیا۔
***
نام ناول: آلیور ٹوئسٹ [Oliver Twist]
مصنف: چارلس ڈکنس
اردو ترجمہ: مبینہ بیگم
تعداد صفحات: 118
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Oliver Twist (Urdu) by Charles Dickens.pdf
Oliver Twist, a novel (Urdu translation) by Charles Dickens, pdf download.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں