ماہنامہ شاعر سالنامہ 1937 - آگرہ اسکول نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-09-07

ماہنامہ شاعر سالنامہ 1937 - آگرہ اسکول نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

shair-monthly-annual-1937

شاعر - تسلسل سے شائع ہونے والے 90 سالہ قدیم اس معروف و مقبول اردو رسالے کی اپنی ایک بےمثال ادبی تاریخ ہے۔ اپنے اولین دور میں یہ آگرہ سے شائع ہوتا رہا تھا۔ اس رسالے نے مشہور ادبی و سماجی ثقافتی شخصیات پر یادگار و معرکۃ الآرا خصوصی نمبر پیش کیے ہیں جن میں سے تین خصوصی نمبر: کرشن چندر نمبر (مارچ/اپریل-1967) ، منٹو نمبر (مارچ/اپریل-1955) اور گاندھی نمبر (دسمبر-1969) تعمیرنیوز پر پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش کیے جا چکے ہیں۔
اس دفعہ شاعر کا ضخیم "آگرہ اسکول" نمبر پیش ہے جو تقریباً 600 صفحات پر مشتمل ہے اور جس نے سالنامہ-1937ء کے بطور شائع ہو کر اپنے دور میں اپنی ایک تاریخی شناخت قائم کی۔ یہ سالنامہ کے حصہ مضامین (نظم و نثر) کے علاوہ کارواں (آگرہ اسکول نمبر) کے عنوان سے علیحدہ حصۂ نظم و نثر پر مشتمل ہے۔ اس نمبر کے تقریباً تمام مقالہ نگار آگرہ اسکول سے غیرمتعلق ہیں اور بعض نے اپنے مقالے میں آگرہ اسکول سے متعلق اختلافِ رائے کا بھی اظہار کیا ہے۔
تعمیرنیوز کے ذریعے رسالہ 'شاعر' کا یہ یادگار و لاثانی خصوصی شمارہ "سالنامہ 1937ء مع آگرہ اسکول نمبر" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً چھ سو (600) صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 37 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


یہ بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے ۔۔۔
ماہنامہ شاعر 1967 - کرشن چندر نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
ماہنامہ شاعر - منٹو نمبر 1955 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
ماہنامہ شاعر - گاندھی نمبر 1969 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

***
نام رسالہ: شاعر - سالنامہ-1937 مع آگرہ اسکول نمبر
مدیر: اعجاز صدیقی
تعداد صفحات: 610
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 37 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Shair Annual 1937.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

ماہنامہ 'شاعر' - آگرہ اسکول نمبر (1937) :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کار
1آگرہ اسکول (تعارف)اعجاز صدیقی اکبرآبادی
2امیر کارواںمولانا محی الدین صاحب قائد
3آگرہ اسکول کا معیار تخیلمولانا ارشد تھانوی
4شاعرِ اعظم (نظم)خلیق برہانپوری
5ہندوستان کا قادرالکلام ادیب (نظم)عبدالرزاق صاحب سعید ابن عمر
6آگرہ اسکول کا رنگِ تغزلنہال سیوہاروی
7آگرہ اسکول کا ارتقائے نظممولانا ماہر القادری
8آگرہ اسکول اور تصوفصبا رشیدی
9ہندوستان کا پہلا قادرالکلام ادیببابو ہرگوبند دیال صاحب نشتر
10سیماب صاحب اور آگرہ اسکولپروفیسر سید حامد حسن صاحب قادری
11مولانا سیماب اکبرآبادی کا ایک کارنامۂ عظیممولانا انتظام اللہ صدیقی اکبرآبادی
12سیماب اکبرآبادی (نظم)نہال سیوہاروی
13ایک پیغام سیماب اکبرآبادی کے نام (نظم)شمیم قادری مرادآبادی
14حضرت سیماب کی الہامی شاعریمولانا صدر الدین صاحب سرشار
15مقدمۂ شعر و شاعری اور خطبات شاعریشریف احمد
16اردو کے لسانی مراکزایم حسن لطیفی
17کلیم عجم کے مصنف سے خطاب (نظم)مولانا محوی جلال پوری
18سیماب اور طور و کلیمحکیم ضمیر حسن صاحب دل شاہجہاں پوری
19اکبرآبادی ہوں اے سیماب میرے شعر میںعطااللہ صاحب پالوی
20یوپی کا چاند (نظم)جذب جائسی
21زمہردل بہ برادر دہم نہ یعقوبمنواب سراج الدین احمد خاں
22اقبال اور سیمابسید عنایت علی
24علامہ سیمابمولانا تاجور نجیب آبادی
23تاج اور شاعر تاجعلامہ مائر سیالکوٹی
25آگرہ اسکول کا ایک قدیم ہیروحضرت خلیق فیض آبادی
26آگرہ اسکول کا اکبر ثانیسید عنایت علی
27کلیم عجم اور کار امروزواجد صدیقی بوندوی
28سیماب لٹریری سوسائٹیمحمد اعجاز حسین
29نذرِ سیماب اکبرآبادیجوش ملیح آبادی
30تجزیۂ دبستانِ کاروانِ سیماباعجاز صدیقی اکبرآبادی
31جماعت عقیدتمندانِ سیماباعجاز صدیقی اکبرآبادی
32میرا پیام اپنے کارواں کے نامحضرت مولانا سیماب اکبرآبادی

Shair magazine Agra, Annual issue: 1937, Agra School Number, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں