ڈاکٹر رشید موسوی (پیدائش: 9/جون 1935ء)
حیدرآباد کی ممتاز محقق اور ادیب رہی ہیں۔ انہوں نے "دکن میں مرثیہ اور عزاداری" کے موضوع پر مقالہ لکھ کر پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔ ان کی دیگر تحقیقی و تنقیدی کتب میں حیدرآباد کی عزاداری میں خواتین کا حصہ، تذکرۂ یادگار اور کوسے شامل ہیں۔ تنقید و تحقیق کے ساتھ انہوں نے طنز و مزاح کے میدان میں بھی خامہ فرسائی کی ہے۔ بقول مجتبیٰ حسین، زندہ دلانِ حیدرآباد کے آغاز (بیسویں صدی کی چھٹی دہائی) میں جن خواتین نے طنز و مزاح لکھنا شروع کیا ان میں رشید موسوی کا نام سرفہرست آتا ہے۔ ان کے مزاحیہ مضامین کا مجموعہ "کاغذی ہے پیرہن" نے کافی مقبولیت حاصل کی۔ بطور خاص اس مجموعہ کے مضامین چادرگھاٹ کا پل، گلے کا تعویذ، برسی اور مالن بی، طنز و مزاح کے اعلیٰ نمونے قرار دئے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ محترمہ رشید موسوی، حیدرآباد کے مقبول عام اور ممتاز مزاحیہ شاعر حمایت اللہ مرحوم کی نصف بہتر ہیں۔
یہی دلچسپ کتاب تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 6 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
***
نام کتاب: کاغذی ہے پیرہن (طنز و مزاح)
مصنفہ: ڈاکٹر رشید موسوی
ناشر: زندہ دلانِ حیدرآباد، حیدرآباد (سن اشاعت: اکتوبر 1986ء)
تعداد صفحات: 141
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 6 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Kaghazi Hai Pairahan by Rasheed Mosavi.pdf
فہرست | ||
---|---|---|
نمبر شمار | عنوان | صفحہ نمبر |
الف | ڈاکٹر رشید موسوی، ایک تعارف از بھارت چند کھنہ | 5 |
ب | ڈاکٹر رشید موسوی از مجتبیٰ حسین | 16 |
ج | کچھ اپنے بارے میں از ڈاکٹر رشید موسوی | 21 |
1 | کاغذی ہے پیرین | 23 |
2 | طنز کیا چیز ہے، مزاح کیا ہے | 32 |
3 | مالن بی | 38 |
4 | کتے | 46 |
5 | کیا کیا نہ کیا شہرت کے لیے | 53 |
6 | برسی | 60 |
7 | اس برس کے ہوں دن پچاس ہزار | 67 |
8 | رہیے اب ایسی جگہ چل کر | 72 |
9 | چادرگھاٹ کا پل | 77 |
10 | چندا جا رے جا | 82 |
11 | اللہ کے نام پر | 87 |
12 | گالیاں کھا کے بےمزہ نہ ہوا | 93 |
13 | ایک لڑکی | 98 |
14 | ہڑتال | 102 |
15 | ایک خط جو پوسٹ نہ ہو سکا | 109 |
16 | گلے کا تعویذ | 113 |
17 | مفت ہوئے بدنام | 118 |
18 | تو پھر کیا کرے کوئی | 123 |
19 | اللہ میاں کی گائے | 131 |
20 | لوتھر صاحب | 136 |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں