ہندوستانی موسیقی - مضامین - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-03-07

ہندوستانی موسیقی - مضامین - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

hindustani-mausiqi
ہندوستان میں موسیقی کا فن اپنی ایک شاندار تاریخ رکھتا ہے۔ یہاں کے ثقافتی اور تہذیبی میلوں اور کھیلوں میں موسیقی کو سب سے نمایاں درجہ حاصل رہا ہے۔ بدقسمتی سے اردو زبان میں اس موضوع پر کم ہی کتب تحریر کی گئی ہیں۔ زیر نظر کتاب "ہندوستانی موسیقی" انہی میں سے ایک ہے۔ چار اہم اور سیر حاصل مضامین پر مشتمل یہ مختصر و مفید کتاب تعمیر نیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں باذوق قارئین کے مطالعے کے لیے پیش ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم 8 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
اس کتاب کے پیش لفظ میں مرتب مفتی فخر الاسلام لکھتے ہیں ۔۔۔
ہندوستان راگ راگنیوں کا ملک ہے، یہاں کی موسیقی اپنی ایک شاندار تاریخ رکھتی ہے۔ مختلف منزلوں سے گذرتی اور مختلف روایتوں سے اپنا دامن مالامال کرتی ہماری موسیقی کی جوئے رواں تمدنِ عالم کی تاریخ میں اپنی ایک جگہ اور اپنا ایک مقام حاصل کر چکی ہے۔
آج جس طرح فلموں کے ذریعے مغربی موسیقی کی روایتیں ہماری اپنی روایتوں پر اثرانداز ہو رہی ہیں اسی طرح آج سے پہلے بھی آریائی، یونانی، مصری، ایرانی اور عربی روایتیں مختلف ادوار میں اس پر اپنے بےپایاں اثرات چھوڑ چکی ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہماری موسیقی کا باغ گوناگوں خوشبوؤں کا مسکن ہے۔ لیکن یہ تمام خوشبوئیں مل جل کر ایک ایسے آبشار میں تبدیل ہو جاتی ہیں جس کا اپنا مخصوص آہنگ اور جس کی اپنی مخصوص بو باس ہے۔
دنیا کی ہر قوم اپنی تمدنی روایات کا نہ صرف احترام کرتی ہے بلکہ اس میں پوری طرح دلچسپی لیتی ہے لیکن ہم ہندوستانی اپنے تمدنی سرمائے کو صرف تفریح کا ایک ذریعہ سمجھتے رہے ہیں۔ نشاطیہ محفلوں میں بیٹھ کر سرور و طمانیت حاصل کرتے رہے ہیں اور محفلوں سے باہر آتے ہی سب کچھ بھول جاتے رہے ہیں۔ یہ ہماری ناعاقبت اندیشی رہی ہے۔ لیکن اب نئے ہندوستان میں پروان چڑھنے والی نئی قوم کے لیے اپنی ثقافتی و تہذیبی روایات سے عملی دلچسپی لینی ضروری ہے۔ ہمارے ثقافتی و تہذیبی مشغلوں میں موسیقی کو سب سے نمایاں درجہ حاصل ہے اور اسی لیے ہم نے پیش نظر کتاب میں ہندوستانی موسیقی کا ایک جائزہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
اگر یہ کتاب اردو حلقوں میں موسیقی سے ایک ذہنی وابستگی اور شعوری لگاؤ پیدا کر سکے تو ہم اپنی کوششوں کو کامیاب سمجھیں گے۔
- مفتی فخر الاسلام ایڈوکیٹ

***
نام کتاب: ہندوستانی موسیقی (مضامین)
مرتب: مفتی فخر الاسلام ، ناشر: ادارہ انیسِ اردو الہ آباد
تعداد صفحات: 156
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 8 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Hindustani Mausiqi By Mufti Fakhrul Islam.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست مضامین
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
الفپیش لفظمفتی فخر الاسلام (ایڈوکیٹ)5
1تمدن عالم اور موسیقیسجاد سرور نیازی9
2فن موسیقیمولانا محمد امین عباسی39
3ہندوستان کی موسیقیمفتی فخر الاسلام98
4ہندوستانی موسیقی اور مسلمانشاہد احمد دہلوی132

Hindustani Mausiqi (Essays), Compiled By Mufti Fakhrul Islam, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں