دستخط دو ماہی - قیصر شمیم نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-09-03

دستخط دو ماہی - قیصر شمیم نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Dastkhat_Qaiser-Shameem-Number_Oct-2005

قیصر شمیم (پیدائش: 2/اپریل 1936ء، ہگلی - وفات: 3/ستمبر 2021، ہوڑہ)
اردو دنیا کے ممتاز شاعر، ادیب، مترجم اور صحافی رہے ہیں جن کا اصل نام عبدالقیوم خاں ہے۔ 1951ء سے 1957ء تک وہ عمید انگسی کے قلمی نام سے لکھتے رہے، بعد ازاں قیصر شمیم کے قلمی نام سے معروف ہوئے۔ نصف درجن سے زائد کتب کے مصنف، متعدد کتابوں کے مولف ہونے کے علاوہ مختلف اخبارات و رسائل سے ان کی صحافتی وابستگی قائم رہی۔ مغربی بنگال اردو اکادمی کے وائس چیرمین کے عہدہ پر فائز رہے۔ مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی طرف سے انہیں عبدالرزاق ملیح آبادی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا اور اس کے علاوہ بےشمار علمی، ادبی و صحافتی اداروں کی جانب سے ان کی پذیرائی کی گئی۔ سرگرم ادبی ادارہ ہوڑہ رائٹرس ایسوسی ایشن کے وہ بانی بھی رہے ہیں۔ گذشتہ تقریباً دو ہفتوں سے وہ شدید علالت کا شکار تھے لیکن اسپتال کے علاج سے افاقہ ہونے اور گھر لوٹنے کے بعد ان پر برین ہیمریج کا حملہ ہوا اور آج بروز جمعہ 3/ستمبر کی علی الصبح وہ دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔
ان کی وفات پر انہیں خراج عقیدت کے بطور دو ماہی "دستخط" کا 'قیصر شمیم نمبر' پیش ہے۔ اختر بارک پوری کی زیر ادارت اس خصوصی نمبر کو فراغ روہوی نے مرتب کیا تھا اور یہ اکتوبر-2005ء کے شمارے کی حیثیت سے منظر عام پر آیا تھا۔ تقریباً پونے چار سو صفحات پر مشتمل یہ خصوصی شمارہ، باذوق قارئین کے لیے تعمیرنیوز کی جانب سے پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش ہے۔ فائل کا حجم تقریباً 15 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


متذکرہ خصوصی شمارہ کے اداریہ میں لکھا گیا ہے ۔۔۔

قیصر شمیم ایک شخص کا نہیں، ایک فرد کا نہیں، ایک شخصیت کا نام ہے، ایک عہد کا نام ہے، ایک تہذیب کا نام ہے۔ بنگال کی ادبی تاریخ جب بھی لکھی جائے گی، اس میں قیصر شمیم کا تذکرہ ناگزیر ہی نہیں نمایاں ہوگا۔ بنگال کی ادبی تہذیب اور قیصر شمیم ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں۔
قیصر شمیم نے گذشتہ نصف صدی میں گیسوئے شعر و ادب کو سنوارنے اور نکھارنے میں اپنا خونِ جگر صرف کیا ہے۔ ان کی ذاتِ گرامی نے بنگال میں شعر و ادب کی ایک اعلیٰ سطح کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قیصر شمیم ایک شاعر نہیں، قلمکار نہیں بلکہ اردو زبان کے سپاہی ہیں، مردِ مجاہد ہیں، اس کے خادم ہیں۔ جاننے والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے شب و روز زبان و ادب کے فروغ میں ہی گزرتے ہیں۔ سرزمین بنگال میں انہوں نے ادبی و علمی فضا تیار کرنے میں خود کو ہمہ وقت لگا کر رکھا ہے اور کئی نسلوں کی ذہنی و فکری آبیاری کی ہے۔ شخصی اعتبار سے بھی قیصر شمیم ایک فرد کا نہیں، ایک تحریک اور جہدِ مسلسل کا نام ہے اور یہ تحریک ہے زندگی کی مثبت قدروں کو بچائے رکھنے کی۔
ایک ایسی شخصیت جو ہشت پہلو ہو، اس پر کسی رسالے کا ایک گوشہ یا نمبر شائع ہو بھی جائے تو حق ادا نہیں ہوتا۔ قیصر شمیم کی ادبی خدمات کے اعتراف میں سہ ماہی "مژگاں" کلکتہ کا گوشہ شائع ہوا۔ اردو زبان و ادب اور تہذیب و ثقافت کی راجدھانی دہلی میں سال 2004ء میں ان کا جشن منایا گیا اور اس جشن کے بعد ان کی ادبی خدمات کا جائزہ ایک کتاب "دیا ساگر ودیا ساگر" میں پیش کیا گیا۔ لیکن ان تمام کاوشوں کے باوجود قیصر شمیم کی مختلف جہات کا اعتراف ہونا ابھی باقی ہے۔ کاوشیں شروع ہوئی ہیں اور "دستخط" کا یہ شمارہ بھی اسی سلسلے کی ایک اہم اور مستحکم کڑی ہے۔ ہمارا مقصد ایک فنکار کی تمام عمر کی ریاضت و خدمات کو صرف خراجِ عقیدت یا داد و تحسین پیش کرنا ہی نہیں ہے، ہم نے کوشش کی ہے کہ اس مطالعے سے ان کی شخصیت کی مختلف جہتیں سامنے آئیں۔ یہ کوشش بھی رہی ہے کہ مضامین میں یکسانیت نہ ہو اور ان کی گراں قدر خدمات کو تحقیق و تنقید کا اعتبار بھی حاصل ہو۔ توصیف محض کسی شخصیت کی وقتی پذیرائی تو ہو سکتی ہے لیکن اصل اہمیت تخلیق کردہ ادب پاروں کے تجزیاتی مطالعے کی ہوتی ہے جو اس کا جائز مقام متعین کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ چنانچہ اس رسالے میں ایسے مضامین بھی ملیں گے جو قارئین کے لیے بحث کے دروازے کھولتے ہیں۔


***
نام رسالہ: دو ماہی دستخط (قیصر شمیم نمبر)، شمارہ اکتوبر - 2005
مدیر: اختر بارک پوری ، مرتب: فراغ روہوی
تعداد صفحات: 386
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 15 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Dastkhat Qaiser Shameem Number Oct 2005.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارتخلیق کارتخلیق
اداریہ
1ادارہحق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا
تعارفِ قیصر
2سعدیہ صدفصاحبِ اعزاز کا تعارفی خاکہ
چہرۂ قیصر
3سید حسنصاحبِ اعزاز
کلامِ قیصر
4قیصر شمیممختلف اصنافِ سخن
قدرِ قیصر
5شعرائے کرام (* تفصیل نیچے)توصیفی کلام
پیکرِ قیصر
6سید منیر نیازیہمارے شیخ
7منور راناہم سکھا دیں گے ہر اک قطرے کو طوفاں ہونا
8فراغ روہویمیرے قلم کو تیشۂ فرہاد جانیے
عکسِ قیصر
9محمود ایوبیسر تا پا دل
10اشہر ہاشمیخشک پتوں کے ڈھیر کی چرمراہٹ
11ڈاکٹر خالدہ حسینیتو آں شا ہے
12ڈاکٹر ہری کنور رائےسونح عمری قیصر شمیم
13ایم کے اثرقیصر شمیم اور ان کی شخصیت
14اشرف جعفریقیصر شمیم میری نظر میں
15نعیم انیسقیصر شمیم: ایک شجر سایہ دار
غزلِ قیصر
16مظہر امامقیصر شمیم اور غزل کی نئی دھار
17پروفیسر علیم اللہ حالیعرفانِ حیات کا شاعر: قیصر شمیم
18پروفیسر نصر غزالیقیصر شمیم: شکستِ خواب کا نوحہ خواں
19ظہیر انورقیصر شمیم: شخص اور شاعر
20ڈاکٹر ارتضی کریمسانس کی دھار: استفسار ۔۔۔
21علیم صبا نویدیقیصر شمیم کی شعری اڑانیں
22ف۔ س۔ اعجازقیصر شمیم کا لہجہ اور شعری رویے
23رؤف خیرقیصرِ قصرِ ادب
24معین اعجازمجموعۂ غزلیات 'سانس کی دھار' کا شاعر: قیصر شمیم
25سید شعیب رضا فاطمیگھوڑے کی ڈھائی چال سے آگے
26کمال جعفریساعتوں کا سمندر' اور قیصر شمیم
27ابوذر ہاشمیتخلیقی اظہار اور لسانی معیار کی کشمکش کا شاعر
28کلیم حاذققیصر شمیم: 'ساعتوں کا سمندر' سے
29ڈاکٹر معصوم شرقیقیصر شمیم: 'ساعتوں کا سمندر' سے آگے
30عادل حیاتقیصر شمیم کی غزلوں میں پیکر تراشی
31ڈاکٹر شکیل اخترلطیف جذبوں کا شاعر قیصر شمیم
32محمد شمشیر عالمقیصر شمیم: عصری حسیت کی کامیاب نمائندگی
نظمِ قیصر
33ڈاکٹر سید احمد شمیمقیصر شمیم: زندگی کی ہمک کا شاعر
34عشرت ظفرقیصر شمیم کی نظموں میں تیشہ گری
35ڈاکٹر مناظر عاشققیصر شمیم کی نظمیہ شاعری میں تخلیقی آگہی
36ڈاکٹر مولابخش اسیرجیون پتھ پر قیصر شمیم کی نظمیہ لکیریں
37شبیر احمدقیصر شمیم اور ان کا اشتراکی شعور
38ڈاکٹر کوثر مظہریقیصر شمیم کی نظمیں
39ڈاکٹر محمد نوشاد عالمنظم نگاری کا فرہاد: قیصر شمیم
40اسلم حنیفقیصر شمیم کی شاعری میں کرۂ ارضی کی محوری
41ڈاکٹر سیفی سرونجیقیصر شمیم: پہاڑ کاٹتے ہوئے
42خالق عبداللہقیصر شمیم کی شاعری یا کارگۂ شیشہ گری
43سلیم انصاریقیصر شمیم کی نظموں پر ایک نظر
44ڈاکٹر افضال عاقلانسانی تجربوں کا مزاج شناس: قیصر شمیم
نغمۂ قیصر
45ڈاکٹر ناصر علی انصاریگیت کا تصور اور قیصر شمیم
نثرِ قیصر
46مشتاق انجمقیصر شمیم کے نثری فن پارے
آئینۂ قیصر
47قیصر شمیمہم جس طرف چلے ہمیں پرچھائیاں ملیں
*نمبر شمار (5) کی تفصیل:
علقمہ شبلی، اعزاز افضل، احمد رئیس، ابوالحذر، مشتاق جاوید، ایم۔ کے۔ اثر، انجم باروی، حلیم صابر، شبیر ابروی، علیم الدین علیم، معین الدین شاہین، ہارون شارب، بدر الدین بدر، اشرف علی اشرف، محمد رفیع احمد، خالد قمر، قمر رئیس بہرائچی، احمد کمال حشمی، نور اقبال، شاہد فروغی، محسن باعشن حسرت، نسیم فائق، مشتاق افضل، شمس افتخاری، اصغر ندیم نظامی، شاہد اقبال، اکرم بارک پوری، اختر بارک پوری، فراغ روہوی

Dastkhat Oct 2005 (Qaiser Shameem Number), pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں