بلراج میرا بھائی از بھیشم ساہنی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-01-11

بلراج میرا بھائی از بھیشم ساہنی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Balraj-mera-bhai_Bhisham-Sahini
بلراج ساہنی (پ: یکم/مئی 1913 ، راولپنڈی - م: 13/اپریل 1973 ، ممبئی)
فلم اور اسٹیج کی دنیا کی ایک معروف و مقبول شخصیت رہی ہے۔ ایک ایسے دیدہ ور کے بیان کے مطابق، جس نے بلراج کو قریب سے دیکھا تھا: "بلراج ساہنی اپنے ہر فعل اور ہر ردعمل میں اس حد تک ہمدردی اور فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے تھے کہ کبھی کبھی یہ خوبی ان کے حق میں خامی بن جاتی تھی۔ ہر اس نصب العین سے جس سے انہیں لگاؤ تھا (اور ان میں سب سے زیادہ مرکزی حیثیت خود ہندوستان کو حاصل تھی) اور ہر اس شخص سے جس کو انہوں نے اپنے دوستوں کے حلقے میں شامل کر لیا تھا، ان کی وفاداری انتہا کو پہنچی ہوئی تھی۔ اسی لیے وہ سب لوگ جو ان سے قریبی طور پر واقف تھے، ہمیشہ ان کی کمی محسوس کریں گے اور کوشش کرنے پر بھی انہیں کبھی نہیں بھول سکیں گے۔"
بھیشم ساہنی نے، جو ہندی کے معروف ادیب ہیں، اس کتاب "بلراج - میرا بھائی" میں اپنے بڑے بھائی کی زندگی کی یہ روداد اس طرح بیان کی ہے کہ قارئین اس عہد آفرین، درخشاں، روشنی بکھیرتی، مکمل شخصیت کو تاب و تواں بخشنے والے سرچشموں سے پوری طرح آگاہ ہو سکتے ہیں۔
نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا نے بلراج ساہنی کی اس دلچسپ و دلکش سوانح حیات کا اردو ترجمہ، اپنے ایک مقبول سلسلہ "قومی سوانح حیات کا سلسلہ" کے تحت 1987 میں شائع کیا تھا۔ اردو ترجمہ جلیس عابدی نے کیا ہے۔ اسٹیج اور فلمی دنیا کی نامور شخصیات کی سوانح میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کی خدمت میں تعمیرنیوز کی جانب سے یہ کتاب پیش ہے۔
تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 9 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

***
نام کتاب: بلراج - میرا بھائی
مصنف: بھیشم ساہنی
تعداد صفحات: 180
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 9 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Balraj Mera Bhai by Bhisham Sahini.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

بلراج - میرا بھائی :: فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1بچپن7
2لاہور میں32
3لاہور سے واپسی48
4سیواگرام میں68
5انگلستان سے واپسی81
6فلمی دنیا میں97
7تخلیقی نگارشات130
8گھر میں147
9پس نوشتہ165

Balraj Mera Bhai, by: Bhisham Sahini, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں