شیر شاہ سوری - سوانحی تذکرہ از ڈاکٹر ودیا بھاسکر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-09-20

شیر شاہ سوری - سوانحی تذکرہ از ڈاکٹر ودیا بھاسکر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

sher-shah-suri

شیر شاہ سوری (پیدائش: 1486ء - وفات: مئی 1545ء)
کا ہندوستان کی تاریخ میں اہم مقام ہے۔ وہ اپنے دور کا نہایت دور اندیش، ہوشیار اور بےحد دانشمند حکمراں تھا۔ وہ ان حکمرانوں میں سے ایک تھا جنہوں نے ہندوستان جیسے عظیم اور وسیع ملک کو وحدت کے دھاگے میں باندھنے کی کوشش کی۔ شہری سہولیات اور آمد و رفت کے سفری ذرائع کو بہتر بنایا۔ متعدد غیرملکی حملہ آوروں سے مقابلہ کیا اور اسی لیے اسے ہندوستانی عوام کی محبت، تعاون اور حمایت حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔ اس کی یہ خصوصیت اس لیے اور بھی قابل تعریف ہے کہ وہ ایک معمولی جاگیردار کا بیٹا تھا اور اس نے اپنی بہادری، غیر معمولی ہمت، محنت اور دوراندیشی سے دہلی کا تخت حاصل کیا تھا۔ ایک قدیم مورخ عباس خاں نے 'تاریخ شیر شاہی' میں اسے "سکندر ثانی" کا لقب دیا تھا۔
"تاریخ خان جہاں لودھی" کے مطابق شیر شاہ کی ولادت حصار فیروزہ (ضلع دہلی) میں سلطان بہلول کے دورِ حکومت میں ہوئی۔ اس کا نام فرید خاں رکھا گیا۔ ایک انگریز مورخ نے ابراہیم کے پوتے اور حسن کے پہلوٹھی کے بیٹے فرید کی تاریخ ولادت سن 1485ء یا 1486ء بتائی ہے۔ مگر شیر شاہ سوری کے ماہر محقق اور ہندوستانی دانشور جناب کالکا رنجن قانون گو نے فرید کا سن ولادت 1486ء تسلیم کیا ہے۔
شیر شاہ سوری کے سوانحی تذکرہ پر مبنی اس کتاب کے مصنف ودیا بھاسکر ہندی زبان کے مشہور صحافی ہیں اور ہندی زبان کے مشہور اخبارات 'آریہ ورت' (پٹنہ)، 'امرت پتریکا' (پریاگ) اور 'آج' (بنارس) کے ایڈیٹر رہے ہیں۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے ممتاز مرزا نے کیا ہے۔

یہ مختصر و یادگار کتاب، تاریخِ ہند میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کی خدمت میں تعمیرنیوز کی جانب سے پیش ہے۔ 110 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 5 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***
نام کتاب: سیر شاہ سوری (سوانحی تذکرہ)
مصنف: ودیا بھاسکر ، اردو ترجمہ: ممتاز مرزا
ناشر: نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا، دہلی (سن اشاعت: 1990ء)
تعداد صفحات: 110
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Sher Shah Suri by Vidya Bhaskar.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1آباء و اجداد اور بچپن7
2حکومت12
3جاگیر کا انتظام15
4خود اعتماد زندگی کا آغاز23
5باہر سے تعلق اور اختلاف27
6پہلی بار شاہ کا لقب38
7مغلوں سے مقابلہ47
8افغان فوج کی فتح57
9کامیابی پر کامیابی66
10بنگال سے واپسی73
11پورے شمالی ہندوستان کا حکمران80
12شیرشاہ کا انتظامِ سلطنت86

Sher Shah Suri, a biographical sketch by: Vidya Bhaskar, urdu pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں