سالِ نَو مبارک 2022ء

نیا سال 2022 تعمیر نیوز کے قارئین اور مداحین کو مبارک ہو
happy new year 2022
بڑے سائز میں دیکھنے تصویر پر کلک کیجیے
نیا سال : راج نرائن راز

رازؔ ، کیا چاند نے تاروں سے کہا
رات کا پچھلا پہر بھیگ گیا !
وقت کی آنکھ سے آنسو ٹپکا
صبح جب آنکھ کھلی تو دیکھا
اک نیا پھول تھا کھڑکی میں کِھلا

***
ماخوذ از شعری مجموعہ: دھنک احساس کی
مصنف: راج نرائن راز، نئی دہلی (سن اشاعت: 1988ء)

Naya Saal. A poem on new year by: Raj Narain Raz