بہاریں لوٹ آئیں - بچوں کی کہانیاں از اشفاق احمد - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-06-22

بہاریں لوٹ آئیں - بچوں کی کہانیاں از اشفاق احمد - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Baharein-lawt-aayein_Ashfaque-Ahmad

اشفاق احمد (پیدائش: یکم جولائی 1961ء - وفات: 21/جون 2021ء)
درس و تدریس کے مقدس پیشے سے وابستہ ادب اطفال کے ایک نمایاں قلمکار رہے ہیں۔ ناگپور کے قدوائی ہائی اسکول و جونئر کالج میں معاون معلم کے عہدہ پر فائز رہے اور "مکتوب نگاری کی روایت" کے موضوع پر مقالہ تحریر کر کے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ آپ کی 25 سے زائد تصانیف منظر عام پر آ چکی ہیں جن میں تقریباً آٹھ کتابیں بچوں کے ادب پر مشتمل ہیں۔
بدقسمتی سے کورونا وبا کی لہر میں ڈاکٹر اشفاق احمد بروز پیر 21/جون 2021ء کو اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔ انہیں خراجِ عقیدت کے بطور ان کی ایک کتاب "بہاریں لوٹ آئیں" (بچوں کے لیے اصلاحی و اخلاقی کہانیوں کا مجموعہ) تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ستر صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 3 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


ریحان کوثر نے بروز پیر 21/جون کی دوپہر اپنی فیس بک ٹائم لائن پر ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال کی خبر یوں دی ہے۔۔۔

ایک افسوس ناک خبر
ابھی ابھی ڈاکٹر اشفاق احمد (ناگپور) کے بیٹے فیاض احمد نے خبر دی ہے کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے اشفاق احمد صاحب کا انتقال ہو گیا ہے۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
اشفاق صاحب پچھلے ایک مہینے سے کووڈ سے متاثر تھے اور ہسپتال میں داخل تھے۔ پچھلے دس بارہ دن سے وینٹیلیٹر پر تھے کل ان کی کڈنی میں سوجن آ جانے کے سبب انہیں ڈائلیسس پر رکھا گیا۔ بعد ازاں وہ جاں بر نہ ہو سکے۔
اشفاق احمد صاحب بچوں کے مقبول و نمایاں ادیب، افسانچہ نگار اور انتہائی شریف اور نیک انسان تھے۔ یہ ادب اطفال اور اردو دنیا بالخصوص ودربھ کے ادبی حلقے کا بہت بڑا نقصان ہے۔ ﷲ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اطلاع کے مطابق ان کی تدفین زری پٹکا قبرستان ناگپور میں عصر اور مغرب کے درمیان عمل میں آئے گی۔


ممتاز افسانہ/ناول نگار مسرور جہاں (لکھنؤ) ڈاکٹر اشفاق احمد کے فن کی تعریف میں لکھتی ہیں ۔۔۔

۔۔۔ سچ تو یہ ہے کہ بچوں کا ادب بہت کم لکھا جا رہا ہے۔ جو لوگ لکھتے ہیں، اپنا بڑا پن ذرا دیر کے لیے نہیں بھولتے، نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کی کہانیاں بچوں کے لیے نہ ہو کر بڑوں کی چیز بن جاتی ہیں۔ ڈاکٹر اشفاق احمد چونکہ مدرس ہیں اس لیے بچوں کی نفسیات کو سمجھ کر لکھتے ہیں اور یہی ان کی کہانیوں کی خوبی ہے۔


نثار انجم اپنے مضمون بعنوان "ڈاکٹر اشفاق احمد - ادب اطفال کی چھاؤں میں ایک سبز شاخ کے ساتھ" میں مصنف کا تعارف کرواتے ہوئے لکھتے ہیں ۔۔۔

ڈاکٹر اشفاق احمد اردو فکشن کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔ بناوٹ اور تصنع سے پاک سیدھا سادہ بچوں کے ذہن کو ایڈریس کرتا ہوا انداز بیان جہاں ہم تصوراتی اور خیالی یوٹوپیا Utopia سے الگ ایک ایسی دنیا دیکھتے ہیں جو جانا پہچانا، اپنی ثقافت سے جڑا ملتا ہے۔ اس ألودہ ہوتی ثقا فت ،زندگی کے صالح قدروں کے باقیات ، پر تعمیر کے ٹولز Tools لئے ،شب و روز کے چوراہے پر زندگی کے ایک "سبز شاخ" کے فلیگ کے ساتھ کڑھتا مسکارتا زندگی کے تار رباب پر اخلاقی نغمے بکھیرتا مل جاتا ہے۔


اشفاق احمد اپنی بات آسان اور دلچسپ انداز میں ان کے ذہن میں اتارنے کے لئے پہلے بچوں سے بڑے پیارے انداز سے مخاطب ہوتے ہیں۔
"عزیز بچو" سے مخاطب ہونا دراصل ایک Rapport building ہے قاری سے فطری ساتھ پر جڑنے کی۔ اپنی بات پہنچانے سے پہلے کمیونیکیشن کے لیے ذہنی ربط بنانے کی ضرورت پڑتی ہے۔ یہ دراصل ترسیل سے پہلے کا عمل ہے۔ سائکولوجیکل کاؤنسلنگ Psychological counseling میں بھی اس حکمت عملی کو تھراپی سے پہلے listener کو مانوس کرنے کے لئے تھراپسٹ اختیار کرتا ہے۔ لہذا اپنی مدعا، اپنا درس، اپنی اخلاقی تھراپی سے پہلے کے لئے ایک ذہنی رابطہ سامعین کی سوچ کی اس سطح پر رہکر تخلیق کی جاتی ہے تاکہ توجہ، مواد سامعین اور متکلم کے درمیان ایک فطر ی بہاؤ اور flow رہے تاکہ ترسیل میں آسانی ہو۔


ڈاکٹر اشفاق صاحب نے بھی اس بات کا خصوصی خیال رکھا ہے۔ اس لیے باقاعدہ تدریسی اصول بھی سامنے آگیا ہے نئی بات جاننے سے پہلے پچھلے سبق کا اعادہ اور ذہنی آمادگی اور رابطے کی کڑی بنا سکے۔ تحصیل اور ترسیل کے اگلے پڑاؤ پرصداقت کا اعلان قاری کے لئے ایک مثبت فیڈبیک Feed back اور authenticity of matter قاری کی توجہ کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔ کہانی زندگی کی سچی تصویریں ہیں۔ ایک صداقت بھرا اعلان کہانی شروع کرنے سے پہلے۔ آپ جو کہانی پڑھنے جا رہے ہیں اس میں آپ اپنی زندگی کی وہ تصویریں ہیں جس کے آئینے میں آپ اپنی فکر اور کردار کے گیسو سنوار سکتے ہیں۔


***
نام کتاب: بہاریں لوٹ آئیں (بچوں کی کہانیاں)
مصنف: ڈاکٹر اشفاق احمد
ناشر: شبنم اشفاق (سن اشاعت: 2018ء)
تعداد صفحات: 66
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 3 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Baharein Lawt Aayein by Ashfaque Ahmed.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست افسانے
نمبر شمارتخلیقموضوعصفحہ نمبر
الفتعارفمصنف5
باپنی باتمصنف13
جادیب الاطفال کی تخلیقات (مشاہیر ادب کی نظر میں)تاثرات58
1بہاریں لوٹ آئیںتعلیم برائے تمام14
2پھول کھلنے دوعظمت نسواں21
3اور گرد صاف ہو گئیتوہم پرستی29
4انصاف کی باتمرد و زن مساوات36
5زمین کی جنتماحولیاتی نقطہ نظر40
6ضمیر کی آوازغیرت، خودداری، بڑوں کا ادب45
7گنہگارنیکی کی عظمت51
8شرمندگی کا بوجھبڑوں کا ادب54
9خواب سے تعبیر تکتعلیم کی اہمیت56


Baharein Lawt Aayein (kids short stories), by: Dr. Ashfaque Ahmed, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں