حسین الحق (پیدائش: 2/نومبر 1949 - وفات: 23/دسمبر 2021ء)
ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ برصغیر کے ایسے معروف فکشن نگار رہے ہیں جنہیں اردو افسانوں میں اظہار کی تیز ترین دھار، نئے نئے الفاظ کے انتخاب اور جملوں کی تخلیقی سطح کی وجہ سے اپنے ہم عصروں میں سبقت حاصل ہے۔
وہ ایک معلم، مفکر، فلسفی، تاریخ داں، متصوّف ، ماہر نفسیات، مصلح اور عالمی ادبیات کے عارف بھی رہے ہیں۔ ان کی شخصیت کے یہ پہلو ان کے ناولوں اور افسانوں میں بخوبی نظر آتے ہیں، یہی خصوصیات انھیں ہم عصر فکشن نگاروں سے الگ کرتی ہیں اور یوں ان کی تخلیقات صرف کہانیاں نہیں رہتیں بلکہ ادب عالیہ کا اہم فن پارہ بن جاتی ہیں۔
ان کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت کے بطور ان کے افسانوں کا نمائندہ مجموعہ "نیو کی اینٹ" باذوق قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 8 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
***
نام کتاب: نیو کی اینٹ (افسانے)
مصنف: حسین الحق
ناشر: ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، دہلی (سن اشاعت: 2010ء)
تعداد صفحات: 205
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 8 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Neo Ki Eient by Hussain Ul Haque.pdf
فہرست افسانے | ||
---|---|---|
نمبر شمار | تخلیق | صفحہ نمبر |
1 | ناگہانی | 9 |
2 | مور پاؤں | 25 |
3 | سبحان اللہ | 39 |
4 | انحد | 56 |
5 | مردہ راڈار | 78 |
6 | جلیبی کا رس | 86 |
7 | زندگی، اے زندگی | 97 |
8 | آشوب | 105 |
9 | نجات ۔۔۔ کوئی نجات! | 113 |
10 | بچاؤ ، بچاؤ | 120 |
11 | کب ٹھہرے کا درد اے دل! | 127 |
12 | استعارہ | 135 |
13 | جلتے صحرا میں ننگے پیروں رقص | 141 |
14 | کہاسے میں خواب | 149 |
15 | گونگا بولنا چاہتا ہے | 156 |
16 | لڑکی کو رونا منع ہے | 162 |
17 | غم زدہ | 173 |
18 | یہ آدمی | 179 |
19 | رام نگر کے رستے میں | 183 |
20 | نیو کی اینٹ | 192 |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں