میرے زمانہ کی دلی - ملا واحدی دہلوی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-07-27

میرے زمانہ کی دلی - ملا واحدی دہلوی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

mere-zamane-ki-dilli-mulla-wahidi-dehlvi-urdu

ملا واحدی دہلوی (پیدائش: 17/مئی 1888ء، دہلی - وفات: 22/اگست 1976ء، کراچی)
اردو کے صاحب طرز ادیب اور صحافی رہے ہیں۔ دہلی سے متعلق اپنی مایہ ناز تصانیف کی وجہ سے انہوں نے شہرت و مقبولیت حاصل کی۔
"میرے زمانہ کی دلی" ملا واحدی کی وہ یادگار تصنیف ہے جسے دہلی کے ایک دور کی مستند تاریخ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس میں مصنف نے وہ تمام حالات تحریر کیے ہیں جو انہوں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھے تھے۔ یہ کتاب اس زبان کی پاکیزگی سے معطر ہے جس سے بقول شخصے لوگ روز بروز دور ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ یہ کتاب غدر کے بعد کی دہلی کی نصف صدی پر محیط معاشرت، رسم و رواج، حالات، زبان اور مشاہیر سے قاری کو روشناس کراتی ہے۔ اسے پڑھتے وقت ایسا محسوس ہوگا جیسے قاری قدیم دور کی دلی کی گلیوں میں پھر رہا ہو۔
دلی کی یادداشتوں پر مبنی یہ معرکۃ الآرا کتاب تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ساڑھے چار سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 15 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

چوہدری لیاقت علی اپنی کتاب "عالم میں انتخاب" میں ملا واحدی اور ان کی اس معرکۃ الآرا کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں ۔۔۔

سید محمد ارتضیٰ المعروف ملا واحدی کی کتاب "میرے زمانے کی دِلّی" ایک ایسی مشین ہے جس میں قاری سفر کرتا ہوا ان کے زمانے میں داخل ہو جاتا ہے اور اپنی آنکھوں سے وہ تمام علاقے، عمارات اور شخصیات کو دیکھ لیتا ہے جیسے واحدی صاحب دکھلا نا چاہتے ہیں۔ ان کی جزئیات نگاری اور منظر کشی اس کمال کی ہے کہ ہر مذکورہ علاقہ، عمارت اور شخص زندہ و جاوید نظر آتا ہے۔ اوراق میں ایسے ایسے لوگ بکھرے نظر آئیں گے جونا صرف ایک مثال ہیں بلکہ قابل تقلید ہیں۔ میرے زمانے کی دِلّی ایک ہمہ جہت کتاب ہے، جس سے وہ وجہ سمجھ آتی ہے جس کی بدولت میر نے اسے عالم میں انتخاب کہا اور ملا واحدی اس کے عشق میں مبتلا رہے۔


میرے زمانے کی دِلّی ، دراصل ملا واحدی کی ذات ہی کا ایک عکس ہے۔
اس کتاب کو پڑھ کر واحدی صاحب سے جہاں عقیدت بڑھتی ہے وہیں، ان پر رشک بھی آتا ہے۔ ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو اپنے شہر کے بارے میں ایسا لکھ سکیں۔ میرے زمانے کی دِلّی ایک کتاب نہیں بلکہ ایک تہذیب کا نوحہ ہے۔ عروس البلاد، دِلّی جو میر تقی میرو غالب کی بھی کمزوری تھی۔ جہاں مغلیہ تہذیب اپنی چھب دکھلا دکھلا کر سب کو اپنی طرف کھینچ رہی تھی۔ یہ دِلّی نہیں بلکہ کوہ ندا تھا جو سبھی کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ میرے زمانے کی دِلّی، دِلّی اور دِلّی والوں کے بارے میں ایک دِلّی والے کی داستان ہے۔ اس داستان میں داستان گو نے اتنے رنگ گھول دیئے ہیں کہ مصنف کی ذات اور دِلّی اتنے لازم و ملزوم ہو گئے ہیں کہ دونوں ایک دوسرے سے جدا نظر نہیں آتے اور مختار مسعود کی بات کی مکمل تصدیق ہو جاتی ہے کہ ملا واحدی اپنی تحریر میں نمایاں نظر آتے ہیں۔ یہ کتاب جو دراصل دِلّی اور دِلّی والوں کا تذکرہ ہے شروع سے ہی قاری کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔ کتاب میں دِلّی چھوڑنے سے پہلے کو واقعات دراصل ہندو مسلم فسادات کا ایک رپورتاژ ہے۔ اپنی آنکھوں سے جو انہوں نے دیکھا وہی بیان کر دیا۔ اگرچہ گاندھی جی بھی شہر میں موجود تھے اور چند ذی حیثیت مسلمانوں کی کا وشوں سے دِلّی کے مسلم خاندانوں کی حفاظت پر سپاہی بھی تعینات ہوئے، تاہم جب بلوائی آتے ہندو سپاہی اور فوجی ان کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر ہی گولیاں برساتے۔ ابتدا واحدی صاحب نے فیصلہ کیا کہ وہ دِلّی نہیں چھوڑیں گے، مگر حقیقت کا سامنا کرنے پر انہوں نے بھی اپنی محبوبہ دِلّی کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ دوسرے باب میں انہوں نے دِلّی چھوڑنے کے بعد کی داستان بتائی۔ کس طرح انہیں راولپنڈی میں قیام کرنا پڑا، وہاں سے لاہور اور پھر کراچی میں قیام، کراچی میں سرکاری رہائش گاہ کا حصول اور پھر یہاں قدم جمانے کی مصروفیات بیان کی ہیں۔


***

نام کتاب: میرے زمانہ کی دلی
تصنیف: ملا واحدی دہلوی
طباعت: مشہور پریس، کراچی (سن اشاعت: 1958ء)
تعداد صفحات: 457
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 15 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Mere Zamane Ki Dilli by Mulla Wahidi Dehlvi.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفمصنف کا تعارف از الیاس احمد مجیبی3
بمیرے زمانہ کی دلی - تاثرات25
جفہرست49
دپیش لفظ51
1دلی چھوڑنے سے پہلے54
2دلی چھوڑنے کے بعد72
3دلی کی اہمیت94
4دلی کے نو (9) زخم98
5میرے زمانہ کی دلی106
6دلی کا پھیرا401


Mere Zamane Ki Dilli by Mulla Wahidi Dehlvi, urdu pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں