مجالسِ ترابی از علامہ رشید ترابی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-12-18

مجالسِ ترابی از علامہ رشید ترابی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

majalis-e-turabi-allama-rasheed-turabi-urdu-pdf

علامہ رشید ترابی (پیدائش: 9/جولائی 1908، حیدرآباد دکن - وفات: 18/دسمبر 1973ء، کراچی)
'جدید خطابت کے موجد' کا لقب پانے والے عالم اسلام کے عظیم خطیب، اہل تشیع کے ممتاز عالم دین اور قادر الکلام شاعر رہے ہیں۔ ان کا اصل نام رضا حسین تھا لیکن رشید ترابی کے نام سے مشہور ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم علامہ سید علی شوستری، آغا محمد محسن شیرازی ، آغا سید حسن اصفہانی اور علامہ ابوبکر شہاب عریضی سے حاصل کی۔ شاعری میں نظم طباطبائی اور علامہ ضامن کنتوری کے شاگرد ہوئے اور ذاکری کی تعلیم علامہ سید سبط حسن صاحب قبلہ سے اور فلسفہ کی تعلیم خلیفہ عبدالحکیم سے حاصل کی۔ عثمانیہ یونیورسٹی سے بی اے اور الہ آباد یونیورسٹی سے فلسفہ میں ایم اے کیا۔
انہوں نے حیدرآباد دکن سے ایک اردو ہفت روزہ "انیس" جاری کیا تھا۔ اور 1951ء سے 1953ء تک کراچی سے روزنامہ "المنتظر" شائع کرتے رہے۔ 1942ء میں انہوں نے آگرہ میں شہید ثالث کے مزار پر جو تقاریر کیں وہ ان کی ہندوستان گیر شہرت کا باعث بنیں۔ علامہ رشید ترابی اس دوران عملی سیاست سے بھی منسلک رہے اور قائد ملت نواب بہادر یار جنگ کے ساتھ مجلس اتحاد المسلمین کے پلیٹ فارم پر فعال رہے۔ قائد پاکستان محمد علی جناح کی ہدایت پر انہوں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور 1940ء میں حیدرآباد (دکن) کی مجلس قانون ساز کے رکن بھی منتخب ہوئے۔ 1949ء میں علامہ رشید ترابی پاکستان منتقل ہوئے جہاں انہوں نے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرکے خود کو ذکرِ حسینؓ کے لیے وقف کر دیا۔
علامہ کی تصنیف کردہ کتب میں شاخ مرجان (شعری مجموعہ)، طب معصومین، حیدرآباد کے جنگلات اور دستور علمی و اخلاقی مسائل ۔۔۔ شامل ہیں۔ اسی سال جنوری 2021 میں وفات پانے والے ممتاز شاعر نصیر ترابی، علامہ رشید ترابی کے فرزند تھے۔


علامہ کی کچھ مخصوص مجالس، ان کی وفات کے بعد کتابی شکل میں مختلف اداروں نے شائع کی ہیں۔ انہی میں سے اولین کتاب "مجالسِ ترابی"، علامہ کی 48 ویں برسی پر اہل ذوق قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 7 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***

نام کتاب: مجالسِ ترابی
مصنف: علامہ رشید ترابی
ناشر: نامعلوم (سن اشاعت: 1989ء)
تعداد صفحات: 160
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Majalis E Turabi by Allama Rasheed Turabi.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:


فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1رضائے رب5
2دعا15
3سجدہ29
4یقین45
5رزق61
6تسلیم73
7حجت الہی83
8عقل92
9صبر101
10ہدایتِ الہی109
11تقویٰ122
12اتباع حق127
13کلمہ طیبہ136
14ذکرِ حسینؑ152


Majalis-E-Turabi by Allama Rasheed Turabi, urdu pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں