کتب خانہ داری ایک تعارف - از شہاب الدین انصاری - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-08-08

کتب خانہ داری ایک تعارف - از شہاب الدین انصاری - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

kutub-khana-dari

کتب خانے کسی بھی متمدن سماج میں ایک مسلم حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی تاریخ، تنظیم اور ان کا دائرہ کار، ان سے استفادہ کے امکانات اور ان امکانات میں وسعت کی گنجائش ۔۔۔ ان سب کا مطالعہ نہ صرف علم کتب خانہ داری کے طالب علم کے لیے ضروری ہے بلکہ ایک عام تعلیم یافتہ فرد کے لیے بھی کتب خانہ کے جملہ پہلوؤں کی جانکاری نہایت ضروری ہے کیونکہ اس علم کے بغیر سماج کے اس اہم ادارہ سے وہ کماحقہ مستفید نہیں ہو سکتا۔


انتظام مملکت جب جمہوریت کے دور میں داخل ہوا اور تعلیم خواص کے لیے مخصوص نہ ہو کر عوام کی میراث بنی تو علوم کے دائرہ میں وسعت بھی ہوئی اور اس وسعت کی رفتار تیز سے تیزتر ہوتی گئی۔ کتابوں کی درجہ بندی، ان کے اندراج کے اصول و ضوابط مرتب ہوئے اور کتب کی معیار بندی کی گئی۔


کتب خانہ داری کی باقاعدہ تعلیم انیسویں صدی کے آخری برسوں میں شروع ہوئی اور ایک عرصہ تک تعلیم و تربیت کا یہ کام پیشہ ورانہ انجمنوں کی ذمہ داری رہا۔ یونیورسٹی میں پڑھائے جانے والے ایک مضمون کی حیثیت سب سے پہلے جرمنی کی گوٹنگن یونیورسٹی (University of Gottingen) میں ملی۔
ہندوستان میں کتب خانہ داری سے متعلق تعلیم و تربیت کا کام سب سے سنہ 1911ء میں ریاست بڑودہ میں شروع ہوا۔ مدراس یونیورسٹی ملک کی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے 1931ء میں کتب خانہ داری کو اپنے نصاب میں شامل کیا۔
انگریزی اور یورپ کی دوسری زبانوں میں کتب خانہ داری کے موضوع پر ادب کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ ایک سے زائد انسائیکلوپیڈیا مرتب ہو چکے ہیں اور دوسرے علوم کی طرح کتب خانہ داری پر مرتب مواد کا ایک سالانہ جائزہ ایڈوانسز ان لائبریرین شپ (Advances in Librarianship) کے نام سے شائع ہوتا ہے۔
اس کے برعکس اردو زبان میں دستیاب مواد کی تعداد نہ صرف مختصر ہے بلکہ اس کا بڑا حصہ کتب خانوں کے تاریخی جائزہ تک محدود ہے۔


ترقی اردو بیورو (نئی دہلی) نے جین کے۔ گیٹس (Jean Key Gates) کی انگریزی کتاب "انٹروڈکشن ٹو لائبریرین شپ" (Introduction to librarianship) کو بنیاد بنا کر اسی موضوع پر ایک مکمل اردو کتاب کی اشاعت کا ارادہ کیا جسے شہاب الدین انصاری نے تکمیل تک پہنچایا۔
اس اردو کتاب کا بنیادی ڈھانچہ، کتب خانوں کے تاریخی پس منظر اور مختلف اقسام کے کتب خانوں کے لیے مولف نے بڑی حد تک گیٹس کی انگریزی کتاب سے استفادہ تو کیا مگر یہ کوشش بھی کہ معلومات کے دائرہ کو امریکہ تک محدود نہ کر کے برطانیہ اور ہندوستان میں موجود صورتحال کے جائزہ کو بھی پیش کیا ہے۔ اس لیے تاریخی پس منظر کے حصہ میں، مشرقی دنیا میں کتب خانوں کے عروج پر بھی تفصیلی نظر ڈالی گئی ہے۔


کتب خانوں کی تاریخ و تہذیب کی تفصیلات پر مبنی یہ دلچسپ اور یادگار کتاب تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً چار سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 18 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***

نام کتاب: کتب خانہ داری (ایک تعارف)
تالیف: شہاب الدین انصاری
ناشر: ڈائرکٹر ترقی اردو بیورو، نئی دہلی (سن اشاعت: 1984ء)
تعداد صفحات: 395
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 18 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Kutub khana daari-aik taaruf.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
حصہ اول
1کچھ اس کتاب کے بارے میں9
2تاریخی مطالعہ کی ضرورت11
3کتب خانے - تاریخی مطالعہ17
4عہد عتیق18
5مصر20
6یونان و روم21
7عہد وسطی - ابتدائی دور34
8جاگیریت کا دور52
9صلیبی جنگیں53
10یونیورسٹیوں کا قیام اور ان کا عروج54
11عہد وسطی - جدید دور58
12روشن خیالی سے بیسویں صدی تک71
13امریکہ - انیسویں صدی کے ابتدائی ایام80
14امریکہ - انیسویں صدی ، لائبریری آف کانگریس87
15مشرقی دنیا میں کتب خانے93
16ہندوستان - عہد قدیم تا عہد وسطیٰ101
17ہندوستان - انیسویں صدی تا دورِ جدید117
18راجہ رام موہن رائے فاؤنڈیشن127
19عام کتب خانے ریاستی سطح پر131
20دہلی پبلک لائبریری136
21دورِ جدید - امریکہ139
22برطانیہ - عام کتب خانے147
حصہ دوم
23کتب خانے - اقسام155
24اسکولی کتب خانے156
25اسکول کتب خانے امریکہ میں162
26اسکول کتب خانے برطانیہ میں165
27اسکول کتب خانے ہندوستان میں166
28تعلیمی اداروں کے کتب خانے172
29کالج کتب خانے183
30یونیورسٹی کتب خانے193
31یونیورسٹی کتب خانے برطانیہ میں199
32ہندوستان - یونیورسٹی کتب خانے205
33تحقیقی اداروں کے کتب خانے223
34خاص کتب خانے232
35ایسلب (ASLIB)241
36انڈین ایسوسی ایشن آف اسپیشل لائبریریز اینڈ انفارمیشن سنٹرس243
37قومی کتب خانے247
38امریکہ - لائبریری آف کانگریس247
39قومی کتب خانہ برائے طب250
40قومی زرعی کتب خانہ252
41برطانیہ - برٹش لائبریری253
42ہندوستان - قومی کتب خانہ258
43سنٹرل ریفرنس لائبریری261
44نیشنل سائنس لائبریری262
45قومی طبی کتب خانہ264
46انسڈاک (INSDOC)265
47سینڈاک (SENDOC)268
48نسّات (NISSAT)270
49سائنسی اور تکنیکی معلومات ہندوستان میں274
حصہ سوم
50کتب خانہ داری - پیشہ ورانہ تنظیم280
51ممالک متحدہ امریکہ282
52برطانیہ289
53ہندوستان295
54علم کتب خانہ داری کی تعلیم و تربیت303
55ہندوستان310
56علم کتب خانہ داری کے ماخذ و مواد316
57کتب خانہ کے کام324
58کتب خانہ اور عمل خودکاری341
59مستقبل کی سمت364
60کل کے لائبریرین382
61سماج میں کتب خانہ کا مقام384
62یونیسکو منشور برائے کتب خانہ390


Kutub khana daari, aik taaruf, Maintenance of a library, an introduction, urdu pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں