اردو میں بچوں کے ادب کی اینتھولوجی - مرتب مناظر عاشق ہرگانوی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-04-18

اردو میں بچوں کے ادب کی اینتھولوجی - مرتب مناظر عاشق ہرگانوی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

urdu-kids-literature-anthology-by-manazir-ashiq-harganvi
ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی (پیدائش: یکم/جولائی/1948 - وفات: 17/اپریل/2021)
اردو دنیا کے ایک معروف ادیب، صحافی اور استاذ رہے ہیں۔ 35 سالہ تدریس کے بعد بھاگل پور یونیورسٹی سے 2007ء میں وظیفہ پر سبکدوش ہوئے۔ صوبۂ بہار کے متوطن اس نامور قلمکار نے تقریباً ڈھائی سو سے زائد کتب تخلیق کیں اور متعدد کتب کے مولف و مرتب رہے۔ ہندی اور انگریزی میں بھی کتب لکھیں اور آپ کی کتابوں کے انگریزی، ہندی اور دیگر علاقائی زبانوں میں ترجمے بھی ہوئے جن پر ملک و بیرون ملک انعامات سے آپ کو نوازا گیا۔ وہ 1975ء سے ادبی رسالہ "کوہسار" جرنل شایع کر رہے تھے۔ جس کے 180 شمارے منظر عام پر آئے ہیں۔ نئی اور متروک اصناف کے فروغ میں ان کے کاموں کی مثال اردو دنیا میں کم ہی ملے گی۔
ان کی وفات پر انہیں بطور خراج عقیدت، ادب اطفال جیسے نہایت اہم موضوع پر ان کی مرتب کردہ یادگار کتاب "اردو میں بچوں کے ادب کی اینتھولوجی" تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ساڑھے تین سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 9 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

زیرنظر کتاب کے مقدمہ زیرعنوان "پہلی بات" میں مرتب ڈاکٹر مناظر عاشق لکھتے ہیں ۔۔۔
یہ حقیقت ہے کہ اردو زبان بچوں کے ادب سے مالامال ہے۔ اردو میں بچوں کے لیے سائنسی ادب بھی بہت لکھا گیا ہے۔ کرشن چندر کی کتاب "ستاروں کی سیر" اور "الٹا درخت" ، قرۃ العین حیدر کا ترجمہ شدہ ناول "جن حسن عبدالرحمن"، پرکاش پنڈت کا ناول "چاند کی چوری"، ظفر پیامی کا ناول "ستاروں کے قیدی"، سراج انور کا "خوفناک جزیرہ"، سونے کا چہرہ" اور "ہیرے کا ہاتھ"، اطہر پرویز کی کہانی "مشینی گھوڑا"، ایم یوسف انصاری (زہرہ کا سفر، قاتل سائنس داں)، اظہار اثر (بھورا بال، ایک گلاس پانی) وغیرہ سائنسی ترقیات سے واقفیت پہنچاتے ہیں۔

اردو میں بچوں کے ادب پر سب سے جامع کتاب ڈاکٹر خوشحال زیدی کی ہے۔ ڈاکٹر سیدہ مشہدی (اردو میں بچوں کا ادب)، سید محمد اجمل جامعی (بچوں کے شاعر)، عاصم شہنواز شبلی (مغربی بنگال اور بچوں کا ادب) وغیرہ کتابیں بھی اہم ہیں۔ بچوں کے ادب پر ایک تحقیقی مضمون "اردو میں ادب اطفال" ڈاکٹر مظفر حنفی کا ہے۔

اردو میں نیشنل کونسل فار ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ [NCERT] نئی دہلی کے ذریعہ درجہ اول سے لے کر درجہ بارہ تک نصاب کی جو کتابیں پروفیسر گوپی چند نارنگ کی نگرانی اور چیرمین شپ میں "اردو کی نئی کتاب" کے نام سے تیار کی گئی ہیں، یہ قومی تعلیمی پالیسی 1986ء کی سفارشات کے پیش نظر اور حکومتِ ہند کے اعلان شدہ تعلیمی اصولوں کی بنیاد کے تحت ہیں۔ ان کتابوں میں اردو زبان کے مشاہیرِ قلم کی تخلیقات کے تمام پہلوؤں کو سامنے رکھا گیا ہے اور بقول پروفیسر نارنگ ان میں اردو زبان کے مزاج، مشترک ہندوستانی تہذیب نیز طلبہ اور طالبات کی نفسیات اور ان کی ذہنی سطح کو خاص طور پر ملحوظ رکھا گیا ہے اور آج کے معاشرتی اور تمدنی مسائل کے پس منظر میں لکھی گئی نگارشات شامل کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ان میں اعلیٰ ترین ادب کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اردو میں بچوں کے ادب کی یہ اینتھولوجی تیار کرتے وقت این سی ای آر ٹی کہ درسی کتابیں پیش نظر رہی ہیں۔

میری تیار کی ہوئی یہ اینتھولوجی پروفیسر گوپی چند نارنگ کی دلچسپی کی بدولت ساہتیہ اکادمی، دہلی کی طرف سے شائع ہو رہی ہے۔ اس میں صرف ہندوستانی قلمکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ غیرمنقسم ہندوستان کے دو ایک شاعر و ادیب کی بھی شمولیت ہوئی ہے۔
پیش نظر کتاب میں معیاری ادب اطفال سے متعدد موضوعات پر بہت اہم اور متنوع مواد یکجا ہو گیا ہے جس کی تائید اہل نظر کریں گے۔ امید ہے کہ اس طرح کے مزید انتخاب بھی شائع ہوں گے۔

***
نام کتاب: اردو میں بچوں کے ادب کی اینتھولوجی
مرتب: مناظر عاشق ہرگانوی
ناشر: ساہتیہ اکادمی (پہلا ایڈیشن: 2002ء)
تعداد صفحات: 345
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 9 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Urdu Kids Literature Anthology.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

اردو میں بچوں کے ادب کی اینتھولوجی :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کار
الفپہلی باتمناظر عاشق ہرگانوی
مضامین
1سرخاباعظم شاہ خاں
2ہمارا قومی پرندہ موراندرجیت لال
3وائرس کیا ہےتابش قمر
4کمپیوٹرتوصیف الحسن
5رکشا بندھنجاوید وششٹ
6کلوروفارمخسرو متین
7تعلیم و تربیتسر سید احمد خاں
8کیسے ہوتا ہے سورج گرہنسکندر صدیقی
9اردو ہماری زبانگوپی چند نارنگ
10اجنتا اور ایلورامبارز الدین رفعت
11سنیما، ریڈیو، ٹیلی ویژنمحمد بدیع الزماں
12لوہے کی پتی کا کھیلمحمد عارف نیاز
13پلس پولیومشتاق کریمی
14چاکلیٹنہال احمد
15گاندھی جی کے اصولنینا جوگن
کہانیاں
16نادان دوستپریم چند
17جھوٹے سچے خوابجیلانی بانو
18پتھر کی مورتیحامدی کاشمیری
19دم کٹ گئیحیات اللہ انصاری
20تین لڑکے تین کتابیںخواجہ احمد عباس
21خاک بیتیخواجہ حسن نظامی
22آخری قدمذاکر حسین
23کہانی کا ہیرو کون تھا؟رام لعل
24داروغہ جیرتن ناتھ سرشار
25صحبت کا اثررضوان احمد
26نکمیرفعت سروش
27بوتل کے قیدیسراج انور
28چالاک عورتسہیل عظیم آبادی
29مساوات کا گیتشانتی رنجن بھٹاچاریہ
30کلو اور چورشکیل الرحمن
31سفید جھوٹعصمت چغتائی
32دو دوستعفت موہانی
33بوڑھا سلطانفراق گورکھپوری
34ایک پرانی کہانیقرۃ العین حیدر
35سبز پریکرشن چندر
36بادشاہ کا تاجکوثر چاندپوری
37پنچ تنتر اور جاتک: چند کہانیاںگوپی چند نارنگ
38ایک اور ایک گیارہمالک رام
39شکاری کی توبہمسرور جہاں
40جانور کا ناممشتاق اعظمی
41علاجمناظر عاشق ہرگانوی
42کھانوں کی باراتمہدی جعفر
43لال بجھکڑنسیم انہونوی
44چھپی ہوئی دولتواجدہ تبسم
منظوم کہانیاں
45ایک منظوم کہانیعادل رشید
46بوسکی کی گنتیگلزار
ڈرامے
47دو آدمیاظہر افسر
48بنگال کا جادوجگن ناتھ آزاد
طنز و مزاح
49اب تب اور اب نہ تباحمد جمال پاشا
50درختوں کے آگےراجہ مہدی علی خاں
51نور چشمرضا نقوی واہی
52دھڑاپاسرور جمال
53کرکٹ، ہماری، آپ کیشفیقہ فرحت
54ہرفن مولاکنہیا لال کپور
55کدو عرف لوکییوسف ناظم
سفرنامہ
56لندن اردو کا نیا گہوارہگوپی چند نارنگ
57عدیس ابابا اور ویزا کا چکرمحمد امین
نظمیں
58مرغ اور موتیاثر لکھنوی
59ایک لڑکااختر الایمان
60رات اور ریلاسرار الحق مجاز
61ملمع کی انگوٹھیاسمعیل میرٹھی
62ہونہار بیٹااکبر الہ آبادی
63نشاط امیدالطاف حسین حالی
64ہمارا وطنبرج نرائن چکبست
65منے کی پھلواریبیکل اتساہی
66دوڑو لڑکوپرویز شاہدی
67وقت کی پکارجگر مرادآبادی
68اے مادرِ وطن ہندوستاںجمیل مظہری
69گرمی کی چھٹیاںحامد اللہ افسر
70بندر ناچ دکھائےحسرت جےپوری
71مرے عہد کے حسینوساحر لدھیانوی
72بڑھے چلوساغر نظامی
73صبحسلام سندیلوی
74اک جگنو کے ساتھسلام مچھلی شہری
75اس جنگل میں مور بہت ہیںشمس الرحمن فاروقی
76کہانی ایک بچے کیطفر گورکھپوری
77اکیسویں صدیعصمت جاوید
78نوالہعلی سردار جعفری
79موڈرن کھلوناقمر سنبھلی
80ترانہمحمد اقبال
81ہم ایک ہیںمظہر امام
82آدمی نامہنظیر اکبرآبادی
غزلیں
83غزلخواجہ میر درد
84غزلشاد عظیم آبادی
85غزلفانی بدایونی
86غزلمومن خاں مومن
87غزلمیر تقی میر
88غزلنذیر فتح پوری
89حمدالطاف حسین حالی
90دعاتلوک چند محروم
91مرثیہببر علی انیس
92مثنویمیر حسن
93دوہےمہدی پرتاب گڑھی
رباعیاں
94رباعیعلقمہ شبلی
95رباعیفراق گورکھپوری
96رباعیفضا ابن فیضی
97رباعییگانہ چنگیزی
98قوالیعبداللہ کمال
99ماہیےفراغ روہوی
100لوریمحمد شفیع الدین نیر
101دو سخنے اور پہیلیاںامیر خسرو
102کہہ مکرنیاںشارق جمال
103گیتخضر برنی
ترجمے
104خواہشرابندرناتھ ٹیگور / شہناز نبی
105چوروں کے پیر کالےسداشیو ڈیکشٹ / خلیق انجم اشرفی


An anthology of Urdu kids Literature, Compiled by: Prof. Manazir Ashiq Harganvi, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں