رنجیت سنگھ - اردو ترجمہ از مخمور جالندھری - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-06-27

رنجیت سنگھ - اردو ترجمہ از مخمور جالندھری - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

ranjit-singh-urdu

مہاراجہ رنجیت سنگھ (پیدائش: 13/نومبر 1780ء، گجرانوالہ - وفات: 27/جون 1839ء، لاہور)
پنجاب میں سکھ سلطنت کے بانی اور "شیرِ پنجاب" کے لقب سے معروف تھے۔ وہ ایک ایسے طاقتور حکمران تھے جن میں دل و دماغ کے اوصاف کا امتزاج پایا جاتا تھا۔ ایک چھوٹے سے راجہ کی حیثیت سے ابتدا کر کے انہوں نے اپنے لیے ایک ایسی سلطنت تراشی جس پر ہر کوئی فخر کر سکتا ہے۔ انہوں نے پنجاب کو قومیت کا احساس عطا کیا اور صحیح معنوں میں ایک سیکولر (لادینی) ریاست کو فروغ دیا۔ جس میں مسلمان ان کے وزرا تھے، مشیر تھے اور جرنیل تھے۔ انہوں نے مسجدیں تعمیر کیں۔ وہ ہندوؤں کے مندروں میں اور سکھوں کے تیرتھ استھانوں پر نذرانے اور تحائف لے کر جایا کرتے تھے۔ وہ ایک زیرک اور تیز فہم سپاہی تھے۔ وہ جب تک زندہ رہے، انہوں نے انگریزوں کے تسلط کی توسیع کو روکے رکھا۔ صد افسوس کہ وہ اپنے کارہائے نمایاں کو استحکام بخشنے کے لیے زیادہ دیر تک زندہ نہ رہے اور انہوں نے جو سلطنت تعمیر کی تھی وہ ان کی وفات کے فوراً بعد ہی ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی۔
نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا (نئی دہلی) نے 'قومی سوانح حیات' سلسلہ کے تحت ملک کی تاریخ کے عظیم مردوں اور عورتوں کی سوانح کو پیش کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے تاکہ عام شہری ان شخصیات کے بارے میں کچھ نہ کچھ جان سکیں اور یہ سمجھ سکیں کہ ہمارے ملک کا ارتقا کیسے ہوا ہے۔
اسی ذیل میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی مختصر سوانح پر مبنی کتاب شائع کی گئی ہے۔ اور یہی کتاب مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر، تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 6 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***

نام کتاب: رنجیت سنگھ
مصنف: ڈی۔ آر۔ سود (اردو ترجمہ: مخمور جالندھری)
ناشر: نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا، نئی دہلی (سن اشاعت: 1971ء)
تعداد صفحات: 134
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 6 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Ranjit Singh (Urdu) by D-R-Sood.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفپیش لفظ5
بتمہید9
1آبا و اجداد اور ابتدائی ایام15
2ابتدائی فتوحات20
3بعد کی فتوحات28
4کوہِ نور سے متعلق واقعہ37
5گھوڑے اور توپیں41
6رنجیت سنگھ کا دربار44
7مہاراجہ کی فوج اور یورپی افسر59
8شہری نظم و نسق65
9مہاراجہ کی بیویاں اور خاندان71
10عظیم اور مسرت آفریں مواقع81
11علالت اور موت89
12شکل و شباہت اور کردار95
13رنجیت سنگھ کی شخصیت کی جھلکیاں - 1106
14رنجیت سنگھ کی شخصیت کی جھلکیاں - 2117
15کارِ نمایاں اور تاریخ میں مقام124


Ranjit Singh (Urdu), by: D. R. Sood, urdu pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں