تجزیہ اور تنقید - تنقیدی مضامین از ڈاکٹر ارشد عبدالحمید - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-09-15

تجزیہ اور تنقید - تنقیدی مضامین از ڈاکٹر ارشد عبدالحمید - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Tajziya-aur-Tanqeed_Arshad-Abdul-Hameed

ڈاکٹر ارشد عبدالحمید (اصل نام: ارشد حسن خاں - پیدائش: 13/اپریل 1958ء، ٹونک، راجستھان)
عہد حاضر کے ممتاز شاعر، افسانہ نگار، مبصر اور نقاد ہیں۔ شاعری ہو یا تنقید وہ ادب میں جدید رجحان کے پیروکار ہیں۔ اردو میں ڈاکٹریٹ کے بعد سن 1988ء سے گورنمنٹ کالج بیکانیر میں استاذ اردو کے عہدہ پر فائز ہوئے اور سن 2018 ء میں محکمہ اعلیٰ تعلیم، حکومت راجستھان کے ایسوسیٹ پروفیسر (اردو) کے عہدے سے وظیفہ یاب ہوئے۔ آجکل، تحریک، شب خون، ایوان اردو اور متعدد موقر رسائل و جرائد میں ان کا کلام اور مضامین تواتر کے ساتھ شائع ہوتے رہے ہیں۔ یونیورسٹی اور مختلف اکادمیوں کے سیمیناروں میں مقالات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد آل انڈیا مشاعروں، ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر بھی اپنا شعری کلام بھی پیش کیا ہے۔ ان کے تنقیدی مضامین کی پہلی کتاب "تجزیہ اور تنقید" راجستھان اردو اکادمی جےپور نے سن 2001ء میں شائع کی اور شاعری کا پہلا مجموعہ "صدائے آبجو" 2004ء میں شائع ہوا۔ بہار اردو اکادمی نے شعری مجموعے "صدائے آبجو" پر بہترین کتاب کا انعام دیا اور راجستھان اردو اکادمی نے "مخمور سعیدی" ایوارڈ سے نوازا۔
جدید اردو تنقید کے حوالے سے پندرہ (15) اہم مضامین پر مشتمل یہ یادگار کتاب، باذوق قارئین، محققین اور اکیڈمک اسکالرز کی خدمت میں، صاحبِ کتاب پروفیسر ارشد عبدالحمید کی اجازت کے ساتھ، تعمیرنیوز کی جانب سے پیش ہے۔ تقریباً 225 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 8 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


ڈاکٹر سید مدبر علی زیدی (چیرمین راجستھان اردو اکادمی، جےپور) اس کتاب میں ڈاکٹر ارشد عبدالحمید کے تنقیدی فن کے تعارف میں لکھتے ہیں ۔۔۔

تخلیق اور تنقید کا رشتہ لازم و ملزوم، عمل و ردعمل کا رشتہ ہے۔ بغیر تنقیدی شعور کے تخلیق وجود میں نہیں آتی اور اعلیٰ درجہ کی تنقید کا مرتبہ تخلیقی تنقید کا درجہ رکھتا ہے۔ تنقید علمی، فلسفیانہ اور عمیق فکر کی حامل ہونے پر ہی اعلیٰ تنقید کا درجہ اختیار کرتی ہے۔
ڈاکٹر ارشد عبدالحمید کے تنقیدی مضامین کا یہ مجموعہ "تجزیہ اور تنقید" تخلیق کار اور نقاد دونوں کی ہم آہنگی اور دلکش امتزاج کا نمونہ ہے۔ ڈاکٹر ارشد عبدالحمید ایک ممتاز جدید شاعر ہیں جنہیں الفاظ کے خوبصورت استعمال کا ہنر آتا ہے۔ ان کے تنقیدی نظریات ان کے اشعار کی طرح ہی دلکش، واضح اور روشن ہیں۔ ادبی تنقید ایک تہذیبی مظہر ہے۔ تنقید ادب کی معیار بندی کا کام کرتی ہے۔ تنقید تخلیق کار اور قاری کے درمیان ایک پل کا کام کرتی ہے۔
ڈاکٹر ارشد عبدالحمید نے پیچیدہ اور اختلافی امور و نظریات سے دامن بچا کر سلجھے ہوئے طریقے سے اپنے افکار و نظریات کو پیش کیا ہے۔ وہ تخلیق کے ادبی و فنی خصوصیات کو ہی زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ ان کی عملی تنقید میں تجزیاتی طریقۂ کار کم ہے تشریحاتی طریقۂ کار زیادہ ہے۔ الفاظ، تراکیب، تشبیہات، پیکر، علامت، تمثیل وغیرہ کی تشریح اور توضیح کو انہوں نے زیادہ اہمیت دی ہے۔


یہ بھی پڑھیے ۔۔۔
ادب میں جدید رجحان کے پیروکار:ارشد عبدالحمید

***
نام کتاب: تجزیہ اور تنقید (تنقیدی مضامین)
مصنف: ڈاکٹر ارشد عبدالحمید
ناشر: راجستھان اردو اکادمی، جےپور (سن اشاعت: 2001ء)
تعداد صفحات: 225
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 8 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Tajziya Aur Tanqeed by Arshad Abdul Hameed.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفپیش لفظ (معظم علی)9
بپیش گفتار (ڈاکٹر سید مدبر علی زیدی)10
جعرض مصنف13
1تنقید کا مقصد اور عمل15
2اردو میں نو تنقیدی رجحانات23
3غزل کی صنفی شناخت34
4اردو غزل کی تاریخ کا خاکہ51
5آزاد نظم : ایک جائزہ63
6میر تقی میر کے تخلیقی امتیازات93
7عمرِ گزشتہ کا حساب اور تعیینِ قدر کا مسئلہ105
8بشیر بدر کی غزلوں کا لفظیاتی اور عروضی تجزیہ115
9نظم نظام اور حسنِ سرِ راہگزر168
10اسعد بدایونی اور جدید تر غزل176
11موسم زرد گلابوں کا : شاہد میر185
12آزادی کے بعد راجستھان میں دوہا نگاری191
13جنوبی راجستھان میں غزل کے پچاس سال200
14بےباک خوداحتسابی کا شاعر : ناطق مالوی213
1580ء کے بعد کا ادب اور انتساب کا اداریہ220

Tajziya Aur Tanqeed, a collection of Urdu Critical Essays by: Dr. Arshad Abdul Hameed, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں