اردو کے غیرمسلم ادبا و شعرا - اردو اکیڈیمی تلنگانہ کے رسالہ قومی زبان کا خصوصی شمارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-10-23

اردو کے غیرمسلم ادبا و شعرا - اردو اکیڈیمی تلنگانہ کے رسالہ قومی زبان کا خصوصی شمارہ

qaumi-zaban-hyderabad-telangana-issue-october-2022

تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی وقتاً فوقتاً اہم مواقع پر اپنے ترجمان 'قومی زبان' کے خصوصی شمارے شائع کرتی ہے۔ اسی روایت کو جاری رکھتے ہوئے اس ماہ اکتوبر-2022ء کے شمارے کو 'اردو کے غیر مسلم ادبا و شعراء' کے نام معنون کیا گیا ہے جس میں ہمارے ملک ہندوستان ہی کے نہیں بلکہ یورپی ممالک کے غیر مسلم اردو ادبا و شعراء کے کوائف اور کارناموں پر ہندوستان بھر کے دانشور، نقاد، ادبا، اساتذہ، شعرائے کرام اور اسکالرس کے گراں قدر مضامین شائع کئے گئے ہیں۔
124 صفحات پر مشتمل تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کا یہ خصوصی شمارہ پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں نیچے درج لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔


اس خصوصی شمارے کے ایڈیٹر اور اردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر/سکریٹری شاہنواز قاسم "ہم کلامی" کے ذیل میں لکھتے ہیں ۔۔۔

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ زبان کا کسی خاص گروہ، مذہب یا کسی مخصوص فرقے سے تعلق نہیں ہوتا بلکہ ہر علاقہ کی زبان وہاں رہنے بسنے والوں کے رابطے کا ایک ذریعہ ہوتی ہے، اس کو کسی خاص طبقے سے جوڑنا صحیح نہیں ہے۔ اردو زبان کے تعلق سے بھی جو غلط فہمی عام ہے کہ یہ کسی مخصوص فرقے اور مذہب کی زبان ہے، ایسا نہیں ہے بلکہ اردو زبان ہندوستان کی پیداوار ہے، یہیں پلی بڑھی ہے اور اس کی آبیاری میں جہاں مسلمانوں کا نام آتا ہے تو وہیں غیر مسلم اصحاب کا بھی اس زبان کے فروغ اور ترقی میں برابر کا حصہ ہے۔
رسالہ 'قومی زبان' کے اس شمارے میں شامل مضامین میں آپ کو سینکڑوں غیر مسلم ادبا و شعراء و صحافیوں کے نام اور ان کی اردو زبان و ادب کی خدمات کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔ اس کے علاوہ سینکڑوں غیر مسلم اردو ادبا وشعراء اور اسکالرس ہیں جنہوں نے اپنی مادری زبانوں کے علاوہ اردو زبان میں مہارت حاصل کی اور دنیا بھر میں اس زبان کی چاشنی کو پھیلایا۔ ان میں جہاں نثر میں مایہ ناز افسانہ نگار منشی پریم چند، کرشن چندر، پنڈت رتن ناتھ سرشار، جوگیندر پال، کنہیا لال کپور، جگن ناتھ آزاد، طنز و مزاح اور کالم نگاری کی گراں مایہ شخصیت فکر تونسوی اور دیگر معروف نثر نگار ہیں تو وہیں شاعری میں ممتاز و معروف شعراء تلوک چند محروم، پنڈت دیا شنکر نسیم، فراق گورکھپوری، دکن کے عظیم شعراء مہاراجہ کشن پرشاد شاد، پنڈت دامودھر ذکی، راجہ نرسنگ راج عالی، لچھمی نارائن شفیق، پنڈت رگھوبندر راؤ جذب عالم پوری، اسی طرح عظیم صحافی اور ادیب منشی نول کشور جن کے نول کشور پریس سے سینکڑوں اہم دستاویزات، فقہ کی کتابیں، قرآن مجید، قرآن مجید کے مختلف تراجم اور تفاسیر، فتاوی عالمگیری کا اردو ترجمہ بنام فتاوی ہندیہ، تاریخی کتابوں میں تاریخ فرشتہ، آثارالصنادید، اکبر نامہ، آئین اکبری جیسی اہم کتابوں کی طباعت کی جاتی تھی، اسی طرح موجودہ دور کے اردو اسکالرس و اساتذہ میں گوپی چند نارنگ، گیان چند جین اور ایسے ہی کئی غیرمسلم اساتذہ و ادیب جو ہندوستان سے نہیں بلکہ یورپی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں گارسین دتاسی، جان گل کریسٹ اور بھی کئی دیگر غیر مسلم اردو اسکالرس شامل ہیں جن کے کارنامے آپ اس شمارے میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
بلاشبہ اردو زبان اپنی سادگی، لطافت اور ہمہ رنگی کی وجہ سے سارے عالم میں پھیلی اور اس کی چاشنی نے سب کو متاثر کیا۔ آج بھی ہندوستان کی ممتاز جامعات، جامعہ عثمانیہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، جامعہ ملیہ، کشمیر یونیورسٹی، سنٹرل یونیورسٹی حیدرآباد، دہلی یونیورسٹی، بی آر امبیڈکر یونیورسٹی میں کئی غیر مسلم طلباء اردو میں پی۔ ایچ۔ ڈی کر رہے ہیں جس سے اردو زبان کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
امید ہے کہ تلگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے ترجمان رسالہ "قومی زبان" کے اس خصوصی شمارے کی نگارشات ہمارے قارئین، عوام الناس، محبان اردو کی معلومات اور دلچسپیوں میں اضافے کا باعث ہوں گی اور اردو اسکالرس کے لئے بھی مددگار ثابت ہوں گی۔


صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی محمد خواجہ مجیب الدین اسی شمارے میں "اپنی بات" کے زیرعنوان لکھتے ہیں ۔۔۔

دنیا میں جتنی بھی زبانیں ہیں وہ سب اپنے اپنے علاقے میں انسانوں کے آپس میں رابطے اور تعلقات کو استوار کرنے کا کردار ادا کرتی ہیں، ان زبانوں کا نہ تو کسی مذہب سے اور نہ کسی فرقہ سے اور نہ ہی کسی خاص علاقہ سے تعلق ہوتا ہے۔ جہاں تک اردو زبان کا تعلق ہے یہ زبان کئی زبانوں کے سنگم سے بنی ہے، اسے لشکری زبان بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں جہاں عربی فارسی اور ہندی کے سینکڑوں الفاظ ہیں تو وہیں اس زبان میں پنجابی، سندھی، سنسکرت، سرائیکی، بھوجپوری، مراٹھی، گجراتی، تلگو، کنڑ کے علاوہ انگریزی، پرتگیزی اور یورپی الفاظ بھی شامل ہیں۔ اس طرح اردو کی پیداوار کئی زبانوں کے میل سے ہوئی اور اس زبان کو ہندو مسلم سکھ عیسائی اور دیگر اقوام سب ہی نے اپنایا۔ اس کی وجہ اس زبان کی چاشنی اور لطافت ہے۔ نثر یا نظم دونوں ہی زمروں میں اس زبان و ادب کے جہاں مسلمان ادیب و شاعر آپ کو ملیں گے تو وہیں سیکڑوں غیر مسلم شعراء و ادیب نے بھی اس زبان میں اپنا نام کمایا ہے۔ جیسا کہ ابتداء میں بتایا گیا کہ کسی زبان کا کسی خاص مذہب یا فرقہ یا علاقہ سے تعلق نہیں ہوتا بلکہ زبانوں کو صرف اور صرف رابطہ اور تعلیم و تعلم کے لئے یا ادبی تعلق کے لئے اختیار کیا جاتا ہے۔
تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے اردو زبان کے ذریعے سماج، ہر مذہب اور ہر علاقہ کے افراد کے درمیان ربط، محبت اور تعلق پیدا کرنے، اسے عوام کے سامنے لانے اور اس گنگا جمنی زبان کے کسی خاص فرقے سے تعلق کی نفی کرنے اور اس تعلق سے پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی خاطر اپنے ترجمان ماہنامہ قومی زبان کے ماہ اکتوبر 2022 ء کا خصوصی شمارہ "اردو کے غیر مسلم ادباء وشعراء" کے عنوان سے شائع کیا ہے، جس میں ہندوستان اور بیرون ہندوستان اردو کے غیر مسلم ادیبوں اور شعراء کے کارناموں اور اردو کے لئے ان کی خدمات کو عوام کے سامنے لانے اساتذہ ادیب، شعراء و اسکالرس کے مضامین شائع کئے گئے ہیں۔ یہ اردو اکیڈیمی کا ایک مستحسن اقدام ہے، مجھے امید ہے کہ ان مضامین کے ذریعہ عوام الناس میں پھیلی غلط فہمیاں دور ہوں گی اور اس کے ساتھ ساتھ یہ معلومات ہمارے اردو ریسرچ اسکالرس کے لئے بھی معاون ثابت ہوں گی۔


qaumi-zaban-hyderabad-telangana-issue-october-2022-cover

مندرجہ ذیل غیر مسلم ادبا و شعراء، صحافی اور غیر مسلم اردو اسکالرس کے نام "اردو کے نان مسلم شعرا و ادیب" ، مرتبہ ڈاکٹر جگدیش مہتہ درد حصہ اول اکتوبر 1975ء و حصہ دوم جولائی 1981ء، مطبوعہ نیو پبلک پریس دہلی و جمال پرنٹنگ پریس جامع مسجد دہلی سے نقل کئے گئے ہیں۔ قارئین اور عوام الناس کی معلومات کے لئے یہ نام ذیل میں درج کئے جا رہے ہیں۔
اور بھی دیگر شعراء ادباء کی طویل فہرست ہے جن کا احاطہ اس وقت ممکن نہیں ہے۔ بہرحال کاروان اردو میں جہاں مسلمان اردو ادیب ، شعراء، صحافی اور اسکالرس ہیں تو وہیں دیگر اقوام اورمذاہب کے ماننے والے ہندوستانی اور غیر ملکی افراد بھی برابر کے شریک ہیں۔ جن میں یورپی ممالک سے گارساں دتاسی، جان گل کریسٹ ، اینا میری شموئل اور بھی کئی اسکالرس ہیں جو اردو زبان و ادب کے ماہر ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کی یونیورسٹیوں سے کئی غیر مسلم طلباء نے اردو میں پی۔ایچ۔ڈی کیا ہے۔


منشی پریم چند، کرشن چندر، پنڈٹ رتن ناتھ سرشار، جوش ملسیانی، میلارام وفا، سردار اودے سنگھ شائق، فراق گورکھپوری، گوپی ناتھ امن لکھنوی، برہم ناتھ دت قاصر، چاندبہاری لال صبا، منوہر لال کپورطالب چکوالی، ڈاکٹر منوہر سہائے انور، پنڈت آنند نارائن ملّا، شیام موہن لال جگربریلوی، اوپندر سنگھ موتی، چاند نرائن رائنہ چاند، ڈاکٹر موہن سنگھ دیوانہ، پرمانند سروپ اثر سکندرآبادی، نیسورام آنند کلّوی، درگا داس قاصر، بھوانی داس ثمر ملتانی، نرائن داس طالب پانی پتی، بلونت سہائے کنول، بنواری لال نسیم:جیمنی سرشار، بھاگیرتھ لال زخمی حصاری، رام رتن مضطر، ا مرچند قیس جالندھری، رام کشن تمنّا انبالوی، نوبہار صابر، پنڈت رام پرتاب اکمل جالندھری، گوردیال چند بسمل کپورتھلوی، گوپال متّل، پنڈت بالمکند عرش ملسیانی، کنور مہندرسنگھ بیدی سحر، سردار پورن سنگھ ہنر، ایس۔ایل۔بخشی اختر امرتسری، شوچرن داس اختر گھنگالوی، رنبیر سنگھ امرابدآبادی، دوارکاداس شعلہ، مہر لال صوفی ضیافتح آبادی، رام پرکاش ساحرہوشیارپوری، دیوان تیج ونت رائے ساحر منامی، بخشی سورج پرکاش درد، کرپال سنگھ بیدار، پریم لال شفادہلوی، لال چند پرارتھی چاندکلّوی، پنڈت رکھبیر داس ساحرسیالکوٹی، پنڈت خوشدل، ظفر ادیب، آر۔ڈی۔سیال وفا پٹیالوی، قمرجلال آبادی، کنہیا لال آزردہ دہلوی، لالہ جگن ناتھ کمالکرتارپوری، بشنداس زار، امرناتھ طیش، ستیہ پرکاش سالک، پنڈت روپ چند روپ، کیشودت شاکی، منوہر لال دل، روشن لال روشننکودری، سریش چندر رہبربدایونی، بنارسی داس شیداانبالوی، رِشیپٹیالوی، مہتہ برہم دت ہما ہرنالوی، سردار سادھو سنگھ ہمدرد، الیثر داس کپور چرخچنیوٹی، جگدیش مہتہ درد، جگن ناتھ آزاد، سردارا رام صابرابوہری، شیو پرشاد جاویددششِٹ، ٹھاکر داس اُلفت، پنڈت رام کرشن ، کرشن موہن، کاہن سنگھ جمال، عادلسرموری، کرم چند رُسوا ملّاں پو ری، گنگا سرن قاصدبرالوی، چندر پرکاش جوہر بجنوری، پرمانند شرما شررجالندھری، وشواناتھ درد، مہندرپرتاب جوشی ناشاد، ڈی۔کمار، کرشن چندر اُمید، بہاری لال بہارکلّوی، اِندرجیت گاندھی، کنورلال شرما کنول، ہردیال سنگھ گِل پردیسی، امیر چند بہار، اندرسروپ دت ناداں، منوہر شرما ساغرپالمپوری، پی۔این۔نہرو، مہیش پٹیالوی، کالیداس گپتا رضا، امرت لال عشرت، راج نرائن راز، پریم واربرٹنی، اوم پرکاش نسیمنورپوری، دلیپ سنگھ بادل، مہر چندکوثر، کنول نورپوری، کھیم راج گپتا ساغر، رام داس نادار، امرسنگھ فگاربردالوی، اوم دت طالب، پرتھوی راج کپورخمارجالندھری، ن۔ن۔نجمی، دھرمپال عاقل، شباب للت، گلزار، سمت پرکاش شوق، دھرم پال جگرجالندھری، پورن کمار ہوش، نریندرسنگھ سود مسحور، پریم سنگھ عالم، گوری نندن سنگھ عابدمنادری، نردوشحصاری، سریندرکمار کنول، ایچ۔ایس۔خوشدل۔۔۔ابھے راج سنگھ شاد، نانک چند ناز، لوک چند شہیر، ترلوک ناتھ اعظم، روپ سنگھ پھول، شیولال موہن، لچھمنداس شائق، نندلال نیرنگ، ستیہ پال اختر رضوانی، ہربنس لال بیدل، بلبیر سنگھ دوساج، مہاراج نارائن در، بلونت کمار ساگر، دھرم پال گپتا وفا، تاجور سامری، کیلاش چند ناز، برج لال جگّی رعنا، گوبندداس خموش سرحدی، ترلوک ناتھ ازہر، کرشن سروپ تھاپر، گیان چند خادم، شیودیال سحاب، سری رام عرش صہبائی، چاند پرکاش قمر، منموہن شرما موہن، آزاد گورداس پوری، بلبیرراٹھی، ستیہ پال جانباز، رامانند بیتاب، مترنکودری، ٹی۔این۔سنہا کنول، مہندرپرتاب چاند، راز لائل پوری، لچھمن داس تبسم، سدرشنپانی پتی، گیان چند منصور، کشن دت طوفان، نارائن داس راز، ست پال شوق، بلدیو سنگھ عاجز، وید پرکاش اثر، وید ورما رازفیروز پوری، سکھدرشن کمار مدہوش، راجکماری سرورجمال دہلوی، مہیش چندرنقش، جنگ راج کنول صراف، درشن لال زلفی، کمل جیت شرما ساغر شفائی، مکند لال گپتاصادق، ترلوک چند کوثر، اوم پرکاش اگروال زار، جگدیش بھارتی، پرتاب سنگھ رانا، مدن موہن خمار، شنکر داس بندش، نکودریا رام طالب، ہریش چندر ناز، تلک راج بھاٹیہ عاجز، مدن گوپال سنگل، جوہر بھارتی، محترمہ کرن جھانسوی، روشن مظفر نگری، جگدیش چندر کوہلی سرشار، بلجیت سنگھ مطیر، پریم کمار نظر، رتن موہن ناتھ زتشی خار، اُلھڑؔ بیکانیری، ردی بھاردواج، ہری چند گُل انبالوی، مدن جیسوال، رگھبیر سنگھ ساحرسیلانوی، مان سنگھ خیال، کنورسین حسرت، شیوچرن لال صادقعشرتی، جگدیپ بہادر سوری رہبرجدید، کرشنمراری، اوم پرکاش غیرت، شورام عادل سرموری، لابھ چند کوہلی بیتاب، ڈاکٹر نریش، نقشصحرائی، کاہن چند دھیر چاند، پرکاش چند کوچھڑ شیدا، او۔ایس۔راکیش، ترلوک سنگھ رِند، چیت رام رہبر ، امرناتھ آتش، کنور چوہان، گورداس نام سوز، چنن سنگھ شاد، مدن لال ازل، نریندرناتھ شرما سودائی، راجیش کمار اوج، رشی پرکاش فلک، پرکاش ناتھ پرویز، امرناتھ سرشار، کنول پرشاد کنول۔
روشن لال وڈیرہ نادان، ونود شنکر شرما اشک، منوہر لال آہوجہ بیدل، شام سندر جوشی اثر، ستیہ پال بیدار، اوم پرکاش بجاج، بنارسی داس مفلس، ودّیا رتن عاصی، شوراج بہار، بسنت کمار بسنت، آنند درپن، ایس۔پی۔سنگھ سوز، سریش چندر شوق، برہمانند جلیس، سلیکھ چندجین قابل، ہری ونش اینجہ جمال، کرشن کمار طور، راجندرسنگھ پنتل راج ، بنارسی داس زخمی، ہردیال سنگھ گل پردیسی، جگدیش راحل ، اندرجیت سنگھ تلسی، نندہ راہی، پریم دت گلاٹی چاند، کلونت سنگھ جانی، چرنجی لال کوہلی نور، بی ایل چندن، دیوان تصور، آزاد گلاٹی، رام لبھایا بخشی ساحر، بھگوان داس اسیر، دھرم سروپ، راج پال اشک، جوالاپرشاد شاہی، ڈی۔این۔ملک راز، آزاد سونی پتی، روشن پٹیالوی، رلیا رام رتن، منوہر لال منوہر، آنند موہن زتشی گلزار، خوشحال چند خورسند، سکھدیو پرشاد سنہا بسمل، جے چند پریم، کے۔بی۔ماتھر کیلاش ماہر، اوتم چند شرر، ستیہ پرکاش مہتاب، ہنس راج آہوجہ طاہر، صابردت، آر۔آر۔راٹھور اجبک، آرکے شوپوری تابش، سچدانانند شرمامایوس، سریندرپنڈت سوز، گردھاری لال شرر، کالی چرن اثر، ہیرالال فلک، پریم پال اشک، ہربنس سنگھ تیج، لیکھراج پرواز، امرسنگھ نشاط، درشن کمار حسرت، دھیرج پرشاد بھٹناگر کشتہ، رگھوناتھ سہائے امید، سہنیہ لتا ورنا، کے۔سی۔بسیم، شری ناگیش بھٹناگر رازسکندری، شری کانت چوہدری ، رام ناتھ رشک، جگدیش ناقص، جیون لال گوہر، بی۔ایس۔تلواڑبیتاب، پروفیسر کنول ایم اے، ہربنس لال، رام ناتھ سرور، بلراج کومل ، فتح چند نسیم سرحدی، کنول لال ڈاگر، نارائن پرشاد، کرشن متل معراج، کندن گوڑگانوی، پریم کمار جوہر نصیب، یوگ گپتا راہی، رمن پرشاد سنہا، کرشن لال شرما غمگین، سنتوکھ سنگھ معصوم، ڈی۔راج کنول، ایس۔این۔داس بہل، بھگوان داس اعجاز، رام لال فکر تونسوی، جگدیش راج فگار، سنتوکھ سنگھ ندیم دولتاوی، کنور جگدیش کمار انسان، کملا پت سہائے ماہر بلگرامی، دلیپ کمار طالب، دید دیوانہ، مدن موہن موہن ایحیٰ پوری، راجندرناتھ رہبر، گوردھن راس شاکر، دیپجالندھری، بالکشن کپور، کرشن کنولہریانوی، منوہر لال دل، مدن ورکت، نریش چندرساتھی، رمیش پوری طوفان، ایس۔پی ۔سکسینہ بقا، رام پرکاش راہی، کرشن قمر، حکم چند منظر، رانا بھگوان داس رانا، نوبت رائے شوخ، اقبالکرشن، ایم۔ایم۔بھلّہ، دلیرشیرانی، منوہرلال ہادی، شرون کماردریا، اودھے بھانو ہنس، گورچرن سنگھ دیپک، اوشا اعجاز، بشمبر لال شاد، موہن سیرت اجمیری، اوم عزیز، طلعت عرفانی، نیر آثمی، اندرجیت لطف، راجیش گوہر، سرجیت سنگھ بخشی، برج لال کوہلی نازاں، بلجیت سنگھ سجاد، رام کرشن ساجن، گوردیپ سنگھ دیپ، منگت سنگھ حبیب، بابو رام صفا، ارجن دیورشک، شام لال ماہر، اوم پرکاش لاغر، پریم شنکر وحشی، کرشن کمار چمن، لکھپت رائے مخمور، جی ایم سنگھ گل، گیان سنگھ شاطر، کرنل بی۔کے۔نارائن بیتاب، جسونت رائے اثر، رادھا رمن جوشبدایونی، پرتپال سنگھ بیتاب، آر۔ایس۔راجہ دیپک پوری، رامیشور ناتھ شرما، بچن بابو، بودھ راج ظفر، مہندرسنگھ تیاگی رشک، اخگر پانی پتی، سنتوش کمار کوکب، راج بدایونی، جے رام داس فلک، کرشن ادیب، کرشن بہاری نور، ایس۔پی۔تفتہ، گوہر سیلانی، ودیا رتن ساگر، اوم پرکاش نسیم، لکشمی نرائن فارغ، تاراچند رستوگی طاہر، تمنالدھیانوی، موتی لال پوپلی موتی، امرسنگپ عارج، نقش ساہنی، گوگل چند شوری حسرت، کشور کیلاش پوری، کرشن پرویز، شانتی کپور، اعجاز بہاولپوری، نارائن پرشاد شاد، دینا ناتھ مہتہ، برج لال بھردواج منظر، بھگوان داس برق، ہردی رام جودت، جگن ناتھ خوشتر، طوطا رام شایاں، رنگ لال چمن، ولی رام ولی، منشی مینڈولال زار، ٹیک چند بہار، کرشن سہائے ہتکاری وحشی، پنڈت چکبست لکھنوی، درگا سہائے سرورجہاں آبادی، منشی مہاراج بہادر برقدہلوی، سورج نارائن مہر دہلوی، حکیم لکشمی نارائن جوہر بدایونی، موجی رام موجی، بابو شگن لال روشن پانی پتی، ہرگوپال تفتہ ، شنکر لال ساقی، جواہر ناتھ ساقی، چوہدری جگت موہن لال رواں، پریم شنکر فرحت دہلوی، بھیم سین سرشار سیلانی، شیام سندر لال برق سیتاپوری، پنڈت دیا شنکر نسیم لکھنوی، مہاراجہ سر کشن پرشاد شاد، مہاکوی ودیا پتی، پروفیسر تلوک چند محروم


***

نام رسالہ: قومی زبان (تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا ترجمان) شمارہ: اکتوبر 2022ء
ناشر: تلنگانہ اردو اکیڈیمی، حیدرآباد
تعداد صفحات: 124
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 23 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: تلنگانہ اردو اکیڈیمی ویب سائٹ)
Qaumi Zaban Oct-2022.pdf

TSUA website Download link:

Archive website Download link:

فہرست
نمبر شمارتحریرقلمکار
الفہم کلامیشاہنواز قاسم - ڈائرکٹر/سکریٹری اردو اکیڈیمی
باپنی باتمحمد خواجہ مجیب الدین - صدر اردو اکیڈیمی
1اردو نظم نگاری کے روشن مینار: تلوک چند محرومپروفیسر مجید بیدار
2دکن کے تین اردو رتن: مہاراجہ کشن پرشاد شاد، لکشمی دیوی راج اور ڈاکٹر شیلا راجپروفیسر حبیب ضیاء
3پروفیسر گیان چند جین : سچا محقق، کھرا نقاد اور ایک معصوم استادپروفیسر سید فضل اللہ مکرم
4کرشن چندر کی علمی ادبی خدماتڈاکٹر ناظم علی
5پنڈت رتن ناتھ سرشارڈاکٹر محمد اسلم فاروقی
6پنڈت راگھویندر راؤ جذب عالم پوریپروفیسر محمد نسیم الدین فریس
7گوپال متل - ذات و صفاتڈاکٹر رؤف خیر
8پنڈت دیا شکر نسیمڈاکٹر جعفر جری
9کنہیا لال کپورڈاکٹر محمد ابرار الباقی
10مہاراجہ سر کشن پرشاد شادمکرم نیاز
11محب اردو، جدید تعلیم اور حب الوطنی کا حامی کثیر جہتی شاعر : چکبستپروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل
12اردو کی ایک گراں مایہ شخصیت: فکر تونسویڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری عمری
13راجہ نرسنگ راج عالی: آصف جاہی عہد کا شیریں زبان شاعرڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل
14اردو صحافت اور غیر مسلم صحافیڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز
15غیر مسلم شعراء کی نعت گوئیحافظ ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
16لچھمی نارائن شفیق کی شاعری میں اسلامی نظریاتڈاکٹر امینہ تحسین
17اردو کے کہنہ مشق غیر مسلم سخن ور : ڈاکٹر کے مدنا منظر ڈاکٹر حکیم رئیس فاطمہ
18اردو کے ممتاز فکشن نگار: پنڈت سدرشن ڈاکٹر نشاط احمد
19پریم چند کا تعارف و تصانیف سنین کے پس منظر میں ڈاکٹر محمد انور الدین
20منشی نول کشور کی صحافتی و ادبی خدماتصابرعلی سیوانی
21پنڈت دامودر ٹھاکر ذکی کی نعتیہ شاعریڈاکٹر عائشہ بیگم
22پنڈت مدن موہن دتاتریہ کیفی کا شعری اختصاصڈاکٹر سمیہ تمکین
23پدم بھوشن پروفیسر گوپی چند نارنگڈاکٹر نجم النساء ناز
24ایلزبتھ کورین مونا - فن اور شخصیتتسنیم جوہر
25فراق گورکھپوریظہیر دانش عمری
26پنڈت جگن ناتھ آزاد کی اردو خدمات: ایک جائزہمحمد محبوب
27اردو کا مخلص ادیب: کالی داس گپتا رضانظیر احمد گنائی
28اکیسویں صدی کے چند غیر مسلم ناول نگارساحل مدثر
29اردو صحافت میں گربچن چندن کی خدماتیوسف شاشی
30راجہ گردھاری پرشاد باقی بحیثیت شاعرنیہا نورین نور
31مالک رام بحیثیت محقق: ایک جائزہرمیض سلطان پوری
32جوگیندر پال کی افسانوی کائناتسبزار سکندر سہہ
33نند کشور وکرم کی افسانہ نگاریعارف حسین ڈار
34اڈیشا کا غیر مسلم شاعر گوتم مترا گوتم گلنارا خاتون
35اردو ناول کے غیرمسلم نقاداسما امروز
36گارسیں دتاسیڈاکٹر احتشام الدین خرم
37ڈاکٹر جان گل کرسٹ کی علمی خدماتسعید الدین فرخ


Telangana Urdu Academy magazine, Qaumi Zaban, Oct.-2022 issue, urdu pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں