فکر و نظر (سہ ماہی) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا موقر رسالہ رہا ہے جس کا بنیادی مقصد اردو زبان و ادب کا فروغ رہا ہے اور جس کا علامتی تعلق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی جیسی عظیم الشان تحریک سے رہا ہے۔ وہ تحریک جس کا مقصد نہائی مسلمانوں کا ذہنی ارتقا اور ان کی تاریخ اور کلچر کی بقا رہا ہے۔ اردو زبان و ادب کو فروغ دینے میں سرسید اور ان کے ساتھیوں نے جو خدمات انجام دی وہ ناقابل فراموش ہیں۔ خود سرسید کے طرز نگارش نے ہی اردو زبان کو اس کا بنیادی اسلوب دیا ہے۔ 'فکر و نظر' نے اپنے اسی بنیادی مقصد کی تکمیل کے لیے متعدد خصوصی شمارے جیسے حالی نمبر، شبلی نمبر، نامورانِ علی گڑھ شائع کیے ہیں۔ نومبر 2003ء کا خصوصی شمارہ 'سرور نمبر' بھی اسی سلسلے کو آگے بڑھانے کی ایک کڑی ہے۔
پروفیسر آل احمد سرور نے جس دانشوری، ہنر مندی، انہماک اور اشتیاق سے اردو زبان و ادب کی گراں قدر خدمت کی اور اس کے مختلف پہلوؤں کو اپنے فکر و فن سے جلا دی، اس نے ان کو اس تحریک کا اہم جزو بنا دیا۔ "فکر و نظر" نے ہمیشہ بانی درسگاہ کے مقاصد اور ان کی تحریک کو عزیز رکھنے والوں کو عزیز رکھا ہے اور ان کے کارناموں کو سراہا ہے۔ "سرور نمبر" سرسید کی زندہ و پائیندہ تحریک کے اس سرگرم نمائیندہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
ادب ذوق قارئین، محققین اور ریسرچ اسکالرز کی خدمت میں تعمیرنیوز کی جانب سے فکر و نظر کا یہ خصوصی شمارہ پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش ہے۔ تقریباً ساڑھے تین سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم 18 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
فکر و نظر کی مدیر پروفیسر آزرمی دخت صفوی، اس خصوصی شمارہ کے اداریہ میں لکھتی ہیں ۔۔۔
زیرنظر شمارہ میں اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ اس مختصر رسالے کے محدود صفحات میں اردو ادب کے اس نقاد، ادیب، شاعر اور دانشور کی شخصیت اور فکر و فن کے مختلف پہلوؤں کا جہاں تک ممکن ہو احاطہ کیا جائے۔ اسی کے مدنظر اس کو چھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بعض موضوعات پر ایک سے زیادہ مقالے بھی شامل کیے گئے ہیں کہ ان موضوعات کی اہمیت اور شرح و بسط بھی اس کے متقاضی تھے۔ یہ شمارہ سرور صاحب کی شخصیت اور کارناموں سے شروع ہو کر ان کی تحریر پر ختم ہوتا ہے۔
"اب نظر کاہے کو آئیں گی یہ تصویریں کہیں" بیگم آل احمد سرور نے اپنے انٹرویو میں ان خوبصورت اور لازوال لمحات کو جو انہوں نے اپنے رفیق حیات کے ساتھ گزارے، اپنے بےساختہ انداز سے زندہ کر دیا ہے۔ باوجود کسالت مزاج کے، انہوں نے چار گھنٹے سے بھی زیادہ وقت دیا اور انٹرویو کے ہر سوال کا جواب کبھی شگفتگی سے، کبھی افسردگی سے اور کبھی ہنس ہنس کر دیا۔ سرور صاحب کی علمی اور ادبی حیثیت پر مقالے تو دوسرے مجلوں میں بھی ملیں گے، لیکن بیگم سرور کا یہ انٹرویو اس خصوصی شمارہ کے لیے مخصوص ہے۔
جناب عابد رضا بیدار خصوصی شکریے کے حقدار ہیں کہ انہوں نے سرور صاحب کے اپنے ہاتھ سے لکھی ہوئی سوانح اور انتخاب اشعار اس شمارہ کو عنایت کیے۔
***
نام رسالہ: فکر و نظر سہ ماہی - نومبر 2003
مدیر: پروفیسر آزرمی دخت صفوی
تعداد صفحات: 366
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 18 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Fikr-o-Nazr Prof Suroor Number.pdf
فہرست | |||
---|---|---|---|
نمبر شمار | عنوان | تخلیق کار | صفحہ نمبر |
الف | اداریہ | پروفیسر آزرمی دخت صفوی | 5 |
ب | قصیدہ | پروفیسر اے۔ ایم۔ کے۔ شہریار | 9 |
* شخصیت اور کارنامے | |||
1 | سرور صاحب کی یاد میں | ڈاکٹر محمود الہی | 11 |
2 | موسسِ اقبال انسٹی ٹیوٹ - سرور صاحب | پروفیسر کبیر احمد جائسی | 16 |
3 | میرے استاد محترم - سرور صاحب | پروفیسر اصغر عباس | 32 |
4 | لائے کہاں سے دنیا مثل و نظیر اس کا | پروفیسر محمد انصار اللہ | 40 |
5 | پروفیسر آل احمد سرور | پروفیسر محمد یسین | 46 |
6 | پروفیسر آل احمد سرور اور علی گڑھ | ڈاکٹر سلطان احمد | 53 |
* نقد و نظر | |||
7 | غالب جدید ذہن اور آل احمد سرور | پروفیسر شمس الرحمن فاروقی | 70 |
8 | پروفیسر آل احمد سرور - ایک دانشور نقاد اور شاعر | پروفیسر باقر مہدی | 91 |
9 | آل احمد سرور : اردو تنقید کی آبرو | ڈاکٹر خلیق انجم | 102 |
10 | آل احمد سرور کی تنقید نگاری | پروفیسر عتیق اللہ | 109 |
11 | سرور صاحب کا تصور نقد | پروفیسر قاضی افضال حسین | 117 |
12 | دانشور سرور | پروفیسر عابد رضا بیدار | 137 |
* تنقید و تخصیص | |||
13 | خودنوشت سرور | پروفیسر محمد حسن | 147 |
14 | آل احمد سرور اور مطالعۂ میر | پروفیسر نیر مسعود | 157 |
15 | خواب باقی ہیں - ایک جائزہ | پروفیسر ریاض الرحمن شیروانی | 161 |
16 | اقبال تنقید اور آل احمد سرور | پروفیسر ابوالکلام قاسمی | 173 |
17 | اقبال شناسی اور پروفیسر آل احمد سرور | ڈاکٹر الطاف احمد اعظمی | 186 |
18 | آل احمد سرور کی اقبال شناسی - ایک عمومی جائزہ | ڈاکٹر علی احمد فاطمی | 197 |
19 | اردو فکشن - آل احمد سرور کی نظر میں | ڈاکٹر صغیر افراہیم | 216 |
* صحافت اور ادبی صحافت | |||
20 | سرور صاحب : مدیر ہماری زبان | پروفیسر عتیق احمد صدیقی | 228 |
21 | آل احمد سرور کی ادبی صحافت | ڈاکٹر امتیار احمد | 245 |
* شعر و نقد | |||
22 | تنقیدی اشارے آج | پروفیسر سعید الظفر چغتائی | 261 |
23 | خواب اور خلش | ڈاکٹر آصف نعیم | 284 |
* یادیں اور باتیں | |||
24 | بیگم سرور سے خصوصی ملاقات | مدیر | 289 |
25 | سرور بنام جائسی | پروفیسر کبیر احمد جائسی | 301 |
26 | سرور صاحب یاد آتے ہیں | پروفیسر امیر زہرا حسین | 306 |
27 | مجلس نور و سرور | ڈاکٹر سید احتشام ندوی | 310 |
28 | آثارِ آل احمد سرور | پروفیسر ضیاالدین انصاری | 314 |
* باقیات | |||
29 | سوانح | - | 353 |
30 | کلام سرور بہ خط سرور | - | 356 |
31 | قطعۂ تاریخ وفات | ڈاکٹر سراج اجملی | 365 |
ڈاؤنلوڈ نہیں موجود
جواب دیںحذف کریںلنک درست کر دیا ہے۔ اب چیک کیجیے
حذف کریں