پروین شاکر کے خطوط نظیر صدیقی کے نام - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-11-24

پروین شاکر کے خطوط نظیر صدیقی کے نام - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

parveen-shakir-letters-to-nazeer-siddiqui

پروین شاکر (پیدائش: 24/نومبر 1952 - وفات: 26/دسمبر 1994)
دور جدید کی شاعرات میں نمایاں مقام کی حامل ہیں۔ پروین شاکر کی شاعری کا موضوع محبت اور عورت ہے۔ ان کی پوری شاعری ان کے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار ہے، جو دردِ کائنات بن جاتا ہے۔
پروفیسر نظیر صدیقی (پیدائش: 7/نومبر/1930 ، وفات: 12/اپریل/2001) کو اردو کا ایک اہم نثر نگار اور نقاد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ پروین شاکر سے ان کے تعلقات جنوری 1978ء سے شروع ہو کر کوئی سوا سال تک قائم رہے۔ اس دوران کے ان پچیس چھبیس خطوط وصول ہوئے۔ یہ تعلقات جہاں تک چل سکے اچھے ہی چلے لیکن جب ختم ہونے پر آئے تو اچانک ختم ہو گئے۔ جبکہ ایک تنقید نگار کی حیثیت سے ترکِ تعلق کے بعد بھی میں نے اصولی طور پر ان کی شاعری پر ضمناً اظہار خیال کرتا رہا۔ البتہ ان کے مجموعہ کلام "خوشبو" کے بعد جو دیگر مجموعہ کلام شائع ہوئے ان پر مضمون لکھنے کی تحریک میرے اندر پیدا نہ ہو سکی۔
پروین شاکر کے انتقال کے بعد مشفق خواجہ نے مجھ سے ان کے خطوط رسالہ "غالب" کراچی میں شائع کرنے کے لیے مانگے مگر یہ شائع نہ ہو سکے۔ بعد ازاں میں نے احتیاطاً ان خطوط کی فوٹو کاپیاں "پروین ٹرسٹ" کے حوالے کر دیں جو ان کی دوست اور مداح پروین قادر آغا نے قائم کیا ہے۔ مگر ان کی طرف سے بھی کبھی ان خطوط کی رسید نہ آئی۔ اتفاق سے میرے دوست جاوید وارثی، جو مصنف ہونے کے علاوہ ایک ادبی انجمن "بساط ادب" کے سرپرست بھی ہیں، نے ان خطوط کی اشاعت کی ذمہ داری لی اور یوں یہ کتاب آپ کے سامنے ہے۔


پروین شاکر کے 69 ویں یومِ پیدائش پر ان کے 25 یادگار اور دلچسپ خطوط پر مبنی یہ مختصر کتاب "پروین شاکر کے خطوط نظیر صدیقی کے نام" ادب ذوق قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ تقریباً ایک سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 2 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***
نام کتاب: پروین شاکر کے خطوط نظیر صدیقی کے نام
مرتبہ: جاوید وارثی
ناشر: بساط ادب (کراچی، پاکستان)۔ سنہ اشاعت: 1997ء
تعداد صفحات: 96
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 2 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Parveen Shakir Letters.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

Parveen Shakir Letters to Nazeer Siddiqui, compiled by: Jawed Warsi, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں