ہفت روزہ سرفراز لکھنؤ - تاریخِ عزاداری نمبر 1969 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-08-20

ہفت روزہ سرفراز لکھنؤ - تاریخِ عزاداری نمبر 1969 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

sarfaraz-tareekh-e-azadari-number

"سرفراز" ، لکھنؤ سے شائع ہونے والا ہفت روزہ ہے جس کا آغاز غالباً 1921ء میں ہوا تھا۔ یہ آل انڈیا شیعہ کانفرنس کا ترجمان رہا ہے۔ اردو صحافت میں خصوصی نمبروں کو شائع کرنے کی اولیت کا شرف ہفت روزہ "سرفراز (لکھنؤ)" کو ہی حاصل ہے۔ محرم اور رجب میں نکالے جانے والے اس ہفت روزہ کے دو خصوصی نمبر (محرم نمبر اور رجب نمبر) قارئین میں اتنے مقبول رہے کہ سال بھر تک ان نمبروں کا بےچینی سے انتظار کیا جاتا رہا ہے۔
فروری 1972ء میں "انیس نمبر" اور دسمبر 1976ء میں "مرزا دبیر نمبر" سے پہلے سرفراز نے مارچ 1969ء میں اپنا ضخیم اور یادگار "تاریخ عزاداری نمبر (محرم نمبر)" شائع کیا تھا۔ جس میں ہندوستان کے مختلف مشہور علاقوں اور دور میں عزاداری کی روایت کا سیرحاصل جائزہ پیش کیا گیا۔ مثلاً: لکھنؤ، جونپور، سیتاپور، شاہان اودھ کا عہد، آصف الدولہ، بہادر شاہ ظفر، ضلع مظفرنگر، لداخ، مبارک پور، اورنگ آباد، حیدرآباد دکن، سنبھل، کشمیر وغیرہ۔ عزاداری کی علاقہ واری تاریخ پر مشتمل یہ مضامین بلند پایہ ادیبوں کی کاوش فکر کا نتیجہ ہیں جن کی وجہ سے اس نمبر کی افادیت بہت بڑھ گئی ہے۔
علاوہ ازیں "عزاداری کی تاریخ" پر الحاج مولانا سید سبط الحسن فاضل ہنسوی کے قلم سے تحریرکردہ تقریباً پچاس صفحات پر مشتمل ایک پرمغز مقالہ بھی سرفراز کے اس نمبر میں شامل ہے۔


تقریباً ڈھائی سو صفحات کا یہ تاریخی و یادگار خصوصی شمارہ، یومِ عاشورہ کی مناسبت سے ان باذوق قارئین کی نذر ہے جو ملک کے ایک مخصوص طبقے کی تاریخی، سماجی، مذہبی و ثقافتی روایات کے مطالعہ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


مدیر سرفراز ، مصطفی حسن رضوی، اس خصوصی نمبر کے اداریہ کے تحت لکھتے ہیں ۔۔۔

سرفراز کے اس محرم نمبر کا موضوع ہم نے ایسا مقرر کیا تھا جو ایک حیثیت سے بڑا دلچسپ، پرکشش، معلوماتی اور افادیت کا حامل تھا۔ ہمارا مطلب تو یہ تھا کہ ہر شیعہ بستی کی تاریخ اور جغرافیائی حیثیت دی جائے، یہ بتایا جائے کہ وہاں شیعہ کب سے آباد ہیں، وہ کب آئے، کیسے آئے، انہوں نے عزاداری کے سلسلے میں کیا کیا کام انجام دئیے اور ان کی عزاداری کن کن مرحلوں سے گزر کر موجودہ حالت میں آئی ہے؟ بعد میں موجودہ طریقہ ہائے عزا بھی مختصر طور پر بتا دئے جاتے مگر سارا زور ماضی کے حالات پر دیا جاتا۔ مگر کمتر ہی مضامین ایسے ملے جن میں کسی بستی کی تاریخ عزاداری سے بحث کی گئی ہے۔

ایک جامع و بسیط مضمون الحاج علامہ سید سبط الحسن صاحب فاضل ہنسوی مدظلہ کا اس مبارک نمبر میں شائع کیا جا رہا ہے جسے اس محرم نمبر کی جان و روح سمجھنا چاہیے۔ اس میں مستند حوالوں سے واقعی تاریخ عزاداری بیان کی گئی ہے۔ یہ مضمون بڑا معیاری، معلوماتی اور عالمانہ ہے اور اس کو پڑھ کر فاضل جلیل کی وسعت نظر و مطالعہ کا قائل ہونا پڑتا ہے۔

جن مضامین میں تاریخ عزاداری سے بحث کی گئی ہے ان میں جونپور، جلالی، سیتاپور، مبارک پور، کشمیر اور کندر سے متعلق مضامین قابل ذکر ہیں۔ شیعوں کی بہت سی قدیم بستیوں سے کوئی بھی تاریخی مضمون موصول نہیں ہوا مثلاً امروہہ، نوگانواں، فیض آباد، جائس وغیرہ۔

علامہ سید مجتبیٰ حسن صاحب قبلہ کامونپوری عرصہ سے ہندوستان کی تاریخ عزاداری کتابی شکل میں مرتب کرنا چاہ رہے تھے جس کے لیے موصوف نے 1957ء میں کچھ مواد بھی جمع کیا تھا جو ہماری درخواست پر انہوں نے بھیج دیا جس میں سے صرف تاریخ عزاداری ضلع سیتاپور ہم کام میں لا سکے۔

یہ بھی پڑھیے ، ڈاؤن لوڈ کیجیے ۔۔۔
محرم الحرام ۔۔ سن ہجری کا آغاز
محرم نامہ - اسلامی تاریخی واقعات از خواجہ حسن نظامی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
محرم الحرام حادثہ کربلا اور مسلم قوم
حیدرآباد کا محرم
سابق ریاست دکن کی کلیانی جاگیر کا محرم - pdf download

***
نام رسالہ: سرفراز (لکھنؤ) - تاریخ عزاداری نمبر (مارچ 1969)
مدیر: مصطفیٰ حسن رضوی
تعداد صفحات: 255
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 14 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Sarfaraz_March-1969_Tareekh-E-Azadari-Number.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانتخلیق کار
1عزاداری کی تاریخالحاج مولانا سید سبط الحسن فاضل ہنسوی
2جون پور کی عزاداریزین العباد مرزا
3کندر کی عزاداریسید جمیل حسن و سید نصیر الحسن
4سیتاپور کی عزاداریسید محمد اکبر صاحب
5دو سو سال پرانا مرثیہخلیفہ محمد علی سکندر
6لکھنؤ کے ماثر متبرکہشیخ تصدق حسین
7نواب آصف الدولہ اور عزاداریشیخ تصدق حسین
8درگاہ حضرت عباس لکھنؤنواب زادہ فدا حسین
9بہادر شاہ ظفر اور اہلبیت سے عقیدتمسز عندلیب زہرا کاظمی
10تاریخ عزاداری تاج پورسید علی شیر مضطر
11تعلقہ رنوں ضلع جونپور کی عزاداریمولوی محمد یحییٰ
12شاہان اودھ کے عہد میں جلالی کی عزاداری کا فروغحکیم سید کمال الدین حسین
13عزاداری ضلع مظفرنگر اترپردیشسید محمد امیر کاظمی
14لداخ میں عزاداریماخوذ از رضاکار
15دسویں صدی کا خطیب اعظمعلامہ مجتبیٰ حسن صاحب کاموں پوری
16قصبہ مبارک پور کی عزاداریابوالحسن صاحب ترابی
17موضوع امبیا دیوریہ کی عزاداریڈاکٹر سید فیاض حسین
18قصبہ اورنگ آباد سریہ کا محرمالحاج سید محمد رضا
19مین پوری میں عزاداریسید اسلام حسین
20حیدرآباد دکن کی عزاداریسید علی اصغر صاحب بلگرامی
21عزاداری موضع سرائے راہسید محمد احمد
22عزاداری قصبہ دارانگرسید اصغر رضا
23شہر سنبھل کی عزاداریمعجز سنبھلی
24کشمیر میں شیعت و عزاداریسید محمد باقر احمد الموسوی
25نوحہمیر انیس
26نوحہمیر مونس
27نوحہمیر انس
28اداریہادارہ


Sarfaraz weekly Lucknow, Tareekh-e-Azadari special issue: March 1969, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں