ماہنامہ صبا - مخدوم نمبر 1966 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-03-11

ماہنامہ صبا - مخدوم نمبر 1966 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

سلیمان اریب کی ادارت میں ماہنامہ "صبا" حیدرآباد (دکن) سے 1955ء میں جاری ہوا تھا۔ اس رسالے کی مجلس ادارت میں سلیمان اریب کے ساتھ حسینی شاہد اور مغنی تبسم بھی شامل تھے۔ اس رسالے کو حکومت آندھرا پردیش کی سرپرستی حاصل تھی۔ رسالے نے مختلف اوقات میں مختلف خصوصی ضخیم شمارے شائع کیے جن میں ابوالکلام آزاد نمبر، اردو کانفرنس نمبر، شبلی نمبر، شاعری نمبر اور مخدوم محی الدین نمبر وغیرہ اہمیت کے حامل ہیں۔
اکتوبر/نومبر/دسمبر 1966 کے مشترکہ شمارے کے بطور شائع ہونے والا یہ یادگار "مخدوم محی الدین نمبر" تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
تقریباً چار سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم 36 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

صبا کے مخدوم نمبر کے اداریے بعنوان "چہرہ نما" میں مرتب سلیمان اریب لکھتے ہیں ۔۔۔
قارئین کی خدمت میں صبا کا مخدوم نمبر پیش ہے۔
ایک عرصہ سے صبا کا کوئی خاص نمبر نکالا نہ جا سکا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ نمبر اس کی تلافی کر دے گا۔ یہ ایک طرف اردو کے مشہور اور مایہ ناز شاعر کی خدمت میں ہدیۂ عقیدت ہے تو دوسری طرف اردو ادب کے طالب علموں اور اس سے شغف رکھنے والوں کے لیے شاعر کی زندگی اور فن کے تمام گوشوں کا جائزہ لینے والی ایک دستاویز بھی۔
دسمبر (1966ء) کے دوسرے ہفتے میں حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر "جشنِ مخدوم" منایا گیا۔ جشن کے انتظامات کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس کا خیال تھا کہ اس موقع پر جہاں مخدوم کا سارا کلام ایک کتابی شکل میں شائع کیا جا رہا ہے وہیں ایک کتاب ایسی بھی شائع کی جائے جس میں ان پر لکھے گئے تمام مضامین یکجا کر دئے جائیں ۔ جشن کے سلسلے میں بےشمار مضامین، تاثرات اور خطوط وصول ہو رہے تھے، آخر کو فیصلہ یہ ہوا کہ بجائے کتاب کے، اس موقع پر "صبا" کا خصوصی نمبر شائع کیا جائے۔
اس فیصلہ کے مطابق اس نمبر کو جشن کے افتتاح کے دن چھپ جانا چاہیے تھا اور ویسے یہ اسی دن شائع ہو کر منظر عام پر آ بھی سکتا تھا لیکن اس صورت میں اس کی حیثیت صرف ایک ساونیر کی سی رہتی۔ اتنی کم مدت میں ایک معیاری نمبر پیش کرنا عملاً ممکن نہ تھا، ایسے نمبر کی تیاری کے لیے کم سے کم چھ ماہ کا عرصہ درکار ہے۔ ہو سکتا ہے اتنا وقت ملنے پر ہم اور بھی شاندار نمبر پیش کر سکتے۔ مگر اس مختصر سی مدت میں بھی جو نمبر ہم پیش کر رہے ہیں وہ معیاری ہے۔
اس نمبر میں مخدوم کی زندگی اور شخصیت پر بھی مضامین ہیں اور ان کی شاعری اور فن پر بھی، طالب علمی کے زمانے کے بےتکلف دوستوں نے ان کی زندگی کے کئی واقعات اور ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔ ان کی شاعری کے بارے میں اردو کے مشہور نقادوں نے مضامین لکھے ہیں۔ جشن کے سلسلے میں موصول ہونے والے پیامات اور مختلف اہل قلم کے تاثرات بھی اس نمبر میں شامل ہیں۔
آخر میں مخدوم کی نثر اور نظم کا انتخاب دیا گیا ہے اور پھر جشن کی روداد۔ اس طرح یہ نمبر خود ایک علیحدہ کتابی حیثیت رکھتا ہے اور جو آئیندہ مخدوم پر کام کرنے والوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔
بظاہر تصویروں کی کمی اس نمبر میں ضرور محسوس ہوتی ہے۔ مگر سعید بن محمد جیسے عالمی شہرت رکھنے والے آرٹسٹ نے اپنے بنائے ہوئے خاکوں سے جو جدت پیدا کی ہے وہ داد طلب ہے۔ یہ خاکے مخدوم کی شخصیت اور لکھنے والوں کے اندازِ فکر و تحریر سے بےتعلق نہیں ہیں۔۔۔ بلکہ یہ خود دراصل لکیروں اور نقاط کے ذریعہ شاعر کی شخصیت اور اس کے فن پر اظہار رائے ہیں۔
اس مختصر مدت میں "صبا" کا یہ بلند پایہ معیاری نمبر شاید ہم پیش نہ کر پاتے اگر ہمیں حیدرآباد کے نوجوان شعرا رؤف خلش اور حسن فرخ کا تعاون حاصل نہ ہوتا۔ انہوں نے بڑی محنت سے اس نمبر کے لیے مواد بکھرے رسالوں اور کتابوں سے حاصل کیا اور مخدوم کے حالات زندگی مختلف ذرائع سے جمع کیے۔ جشن مخدوم ہی کے سلسلہ میں مضامین کا ایک انعامی مقابلہ بھی رکھا گیا تھا، اس مقابلہ میں ان ہی دونوں نوجوانوں نے انعامات بھی حاصل کیے۔
ہماری محنت کا حاصل آپ کے سامنے ہے۔ پڑھیے اور اپنی رائے سے ہمیں آگاہ کیجیے۔

یہ بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے ۔۔۔
مخدوم محی الدین - ایک مطالعہ - از داؤد اشرف - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
مخدوم محی الدین - حیات اور کارنامے از شاذ تمکنت - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
مخدوم محی الدین - ایک مطالعہ - از سیدہ جعفر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
***
نام رسالہ: صبا ،(منظورشدہ: محکمۂ تعلیمات حیدرآباد) ، مخدوم محی الدین نمبر 1966
تعداد صفحات: 395
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 36 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Saba Makhdoom Mohiuddin Number 1966.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

ماہنامہ صبا - مخدوم محی الدین نمبر 1966 :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
1چہرہ نما (اداریہ)ادارہ7
2پیش رس15
3پیامات17
4چیف منسٹر آندھرا پردیش (کے۔ برہمانند ریڈی) کی تقریر کا اقتباس24
5مخدوم - بہ یک نظرادارہ25
6مخدوم نامہادارہ37
7صدائے تیشہ41
8مخدومقاضی عبدالغفار43
9مخدوم کی شاعریمحبوب حسین جگر45
10مخدوم محی الدینپروفیسر عزیز احمد51
11مخدوم - سرخ سویرے کا شاعرسردار جعفری57
12ہم صفیرِ انقلاب - مخدومپروفیسر احتشام حسین69
13مخدوم - ایک عہد - ایک شاعرپروفیسر عبدالقادر سروری78
14مطالعہ مخدوم بتوسطِ شعرپروفیسر عالم خوندمیری82
15مخدوم کی ایک نظم - چاند تاروں کا بنپروفیسر عالم خوندمیری91
16مخدوم - جدید شاعری کے آئینے میںڈاکٹر عبادت بریلوی94
17مخدوم - فکر و نظر کے کچھ پہلوڈاکٹر سید محمد عقیل98
18مخدوم محی الدین کی شاعری کا سرسری جائزہڈاکٹر سلام سندیلوی108
19مخدوم کی زندگی، مخدوم کی شاعریڈاکٹر راج بہادر گوڑ114
20مخدوم ایک مکمل فنکارمصطفی علی اکبر گرامی119
21مخدوم کی شاعری میری نظر میںیسین علی خاں123
22مخدوم کے فکری عناصر کا تجزیہمعین الدین125
23گلِ تر کی رعنائیاںنجمہ سمیع131
24گل تر اور اس کے بعدداؤد اشرف137
25کچھ مخدوم کے فن اور شخصیت کے بارے میںرؤف خلش143
26مخدوم کی شخصیت شعر کے آئینے میںحسن فرخ149
27ذکرِ یار چلے157
28ذکرِ یار چلےمرزا ظفر الحسن159
29مخدوم اقامت خانے میںیحیی صدیقی174
30مخدوم - ایک آوازاکبر وفاقانی181
31مخدوم - چند یادیںبدر شکیب184
32مخدوم - پرانی یادیںمرزا شکور بیگ187
33مخدوم - شریکِ جرمشہریار کاؤس جی192
34ما و مجنوںمحی الدین غازی195
35من ترا حاجی بگویمزینت ساجدہ198
36سدا بہار مخدومیوسف ناظم203
37جامعہ کا ایک مایہ ناز فرزندپروفیسر مبارز الدین رفعت207
38جب بھی کسی محفل میں تری بات چلی ہے215
39مخدوم بندہعبدالرحمن چغتائی217
40کون سے مخدومعلامہ حیرت بدایونی219
41مخدوم - شاعر، ادیب، رہبر، استاداحسان دانش221
42تاثراتماہر القادری223
43مخدومعلی جواد زیدی225
44غزل کا ایک عمدہ شعرکوثر چاندپوری227
45مخدوم محی الدین - ایک ذاتی تاثرسلام مچھلی شہری229
46اک ہیرا ، کچھ کرنیںحکیم یوسف حسین خاں233
47پیارا شاعراحمد جمال پاشا236
48مخدوم - انقلابی شاعر اور محبوب عوامی رہنماغلام حیدر238
49شاعرِ نغمہجی ایم عمر خاں241
50منفرد حیثیت کا مالکڈاکٹر سلامت اللہ243
51حدی خواںظ۔ انصاری243
52حقیقی شاعرڈاکٹر خلیل الرحمن انصاری244
53مطرب انقلابڈاکٹر گوپی چند نارنگ244
54زندہ و تابندہشجاعت علی سندیلوی244
55کردار کا غازیپروفیسر مسیح الزماں245
56میم سے مخدوم - میم سے محبتواجدہ تبسم245
57معصوم بزرگجوگندر پال246
58دھنک247
59حیدرآباد میں ترقی پسند تحریک اور مخدومسجاد ظہیر249
60مخدوم محی الدین - استاد، شاعر، دوستپروفیسر صفی الدین صدیقی253
61مخدوم محی الدین بحیثیت استادامان رشید263
62چچا بابانصرت محی الدین267
63ہمارے اداکاریحیی صدیقی270
64مخدوم - 411 میٹرشجاع احمد قائد274
65مخدوم سے انٹرویونریش کمار شاد277
66مخدوم محی الدین سے انٹرویوامیر عارفی283
67پیمانِ وفا291
68مدعیانِ انصاف سےتمکین سرمست293
69میں نے گو تجھ کو دیکھا نہیں ہے مگرعزیز قیسی294
70ایک فنکارعلی احمد جلیلی295
71مخدوم کے پہلی بار غزل کہنے پرابن احمد تاب296
72آج کی رات نہ جاشمس الدین تاباں296
73اک قدم اورراشد آذر297
74شنہرا خواببانو طاہرہ سعید297
75نقش ہے حیراں حیراںسعیدہ عروج مظہر298
76شمعِ منزلبرق یوسفی298
77صلیب بردوشوقار خلیل299
78ایک صدارئیس اختر299
79بولتی لکیریںغیاث متین300
80خوشبو کا پجاریرؤف خلش301
81دھنک کا خالقحسن فرخ302
82آتش نوا موسیٰمسعود عابد303
83نور سحرعلی الدین نوید303
84دعارگھویندر راؤ جذب304
85پنکھڑیاںابوالخیر صہبا304
86لوک دوانہسلیمان خطیب305
87گنجِ گراں مایۂ عمر307
88سرخ سویرا کا دیباچہسبطِ حسن309
89ہندی رسم الخط میں انتخاب کا پیش لفظپرکاش پنڈت316
90گل تر کا دیباچہمخدوم محی الدین321
91انتخابِ کلاممخدوم محی الدین325
92انتخابِ نثرمخدوم محی الدین349
93رودادِ جشنِ مخدومادارہ392


Saba (Monthly Hyderabad), Makhdoom Mohiuddin Number 1966, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں