محراب اردو ڈائجسٹ - کتاب نمبر 1971 - تعارف رسالہ

محراب اردو ڈائجسٹ - کتاب نمبر 1971 - تعارف رسالہ
mehraab-kitab-number-1971

سلامت علی مہدی - ہندوستان کے ایسے مقبول عام ادیب رہے ہیں جنہوں نے متعدد جاسوسی، پراسرار اور ہیبت ناک کہانیاں اور ناول تحریر کیے ہیں۔ ادارۂ "شمع" کے خواتین کے رسالے "بانو" میں ان کی سلسلہ وار پراسرار اور ہولناک کہانیاں بعنوان ایک بت ، ایک کھوپڑی ، ایک بلی اور ایک روح۔۔۔ بیسویں صدی کی پانچویں تا ساتویں دہائی میں اشاعت پذیر ہوئی تھیں۔ انہی میں سے ایک کہانی "ایک بت" تعمیرنیوز پر چوبیس قسطوں میں شائع کی جا چکی ہے۔
سلامت علی مہدی نے بطور مدیر اور ناشر چند رسالے بھی طبع کیے جو زیادہ عرصہ جاری نہ رہ سکے۔ انہی رسائل میں سے ایک رسالے "محراب" ڈائجسٹ کے ایک خاص نمبر "کتاب نمبر" (سن اشاعت: 1971ء) کا تعارف تعمیرنیوز کی جانب سے پیش خدمت ہے۔

مدیر رسالہ سلامت علی مہدی اداریہ میں لکھتے ہیں ۔۔۔

محراب کے اس کتاب نمبر کے صفحات میں اللہ کی بنائی ہوئی دنیا کی تاریخ موجود ہے، اس میں اس کے برگزیدہ بندوں کے لہو کی سرخی جھلک رہی ہے۔ اس میں ان شیطانوں کی کہانیاں ہیں جو انسان سمجھے جا رہے تھے۔ اور اس نمبر میں ایسی سچی داستانیں ہیں جو مردِ مومن کے دل کو گرما دیتی ہیں اور روح کو تڑپا دیتی ہیں۔۔۔
اس خاص نمبر میں بین الاقوامی ادب سے منتخب شدہ 16 اہم کتابوں کی بھرپور تلخیص شائع کی گئی ہے۔ ان میں محمد علی جناح، امام ابن تیمیہ، اخوان المسلمین، غازی عبدالکریم مراقشی، نپولین بوناپارٹ، الجیریا کی تحریکِ آزادی، خان عبدالغفار خاں، ٹیپو سلطان، ابن بطوطہ وغیرہ پر لکھی گئیں کتب شامل ہیں۔

اس کتاب کا تعارف، اشاعتی کوائف، فہرستِ مضامین اور دیگر معلومات علمی، ادبی اور تحقیقی استفادے کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

***
نام رسالہ: محراب - کتاب نمبر 1971
مدیر: سلامت علی مہدی
تعداد صفحات: 260
Mehraab Kitab Number 1971


محراب اردو ڈائجسٹ - کتاب نمبر 1971 :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
الفمیرا صفحہسلامت علی مہدی5
1محمد علی جناحکانجی دوارکاداس7
2امام ابن تیمیہابن احمد47
3اخوان المسلمین کا لہو کتنا قیمتی تھا لیکن کتنا ارزاں بہامصطفیٰ الخلیل53
4وادی کی خوفناک بلا [Terrible Enemy]جان ایف برگر65
5قسمت کا لکھا [The Wall]جینفر آندرے75
6مراقش کا آخری مجاہد [Last Warrior]رابرٹ فرہوکس89
7ننگا آسمان ننگی زمین [Heaven Pays No Dividends]رچرڈ کافمان117
8ٹھنڈی انگلیاں نیلے ہونٹ [The Deadly Woman]جان ڈی کیفے127
9وہ اسلام کی طرف بڑھتا رہا [The tale of Evirendy]جیکب او137
10خون بہتا رہا ریلوے لائن بنتی رہی [The Road]جان ایل153
11نیپولین کے آخری دن [Last days of an Emperor]رچرڈ نکلسن165
12الجیریا کی راہِ آزادی کے کانٹے [The Victory]ہنری الیگ177
13قیدی خان عبدالغفار خاں کی آپ بیتیخان عبدالغفار خاں195
14ترکش کا آخری تیر ٹیپو سلطانمجاہد حسین207
15ماں اور دھرتی ماںچنگیز آتماتوف217
16سفرنامہ ابن بطوطہابوعبداللہ محمد ابن بطوطہ225

Mehraab magazine Delhi, issue: Kitab Number 1971.