تحریک آزادی اور ہندوستانی سینما - از پریم پال اشک - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-08-15

تحریک آزادی اور ہندوستانی سینما - از پریم پال اشک - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

tehreeke-azadi-aur-hindustani-cinema

پلاسی کی لڑائی سے لے کر 1857ء کی پہلی جنگِ آزادی اور پھر 14/اگست 1947ء تک دو سو سال کی کڑی جدوجہد کے بعد 15/اگست 1947ء کو آزاد ہندوستان میں پہلا سورج طلوع ہوا۔
آزادی کی اس جنگ میں سماج کے ہر طبقے نے اپنا کردار انتہائی صدق دلی، بےغرض جذبۂ خدمت اور لگن کے ساتھ ادا کیا۔ اسکول اور کالج کے طلبا سے لے کر کسانوں، کامگاروں، مزدوروں، تاجروں، کارخانہ داروں، فوجی سپاہیوں حتیٰ کہ خانہ دار خواتین تک نے سرزمینِ ہند کی غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لیے اپنا تن من دھن نچھاور کر دیا۔


قربانی اور ایثار کے میدان میں ہندوستانی سینما بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا۔ 1901ء سے لے کر 1950ء تک ہماری ہندوستانی فلموں میں تحریکِ آزادی کی عکاسی کس انداز سے کی گئی اور 1950ء کے بعد ہمارے فلم سازوں اور ہدایت کاروں نے جدوجہد آزادی کو کس انداز سے سمجھا اور عوام کو سمجھایا؟ آزادی کی جنگ کے سورماؤں کو انہوں نے کس انداز سے اپنا خراجِ عقیدت پیش کیا اور عوام نے ان کی کس حد تک پذیرائی کی؟
اس کے ساتھ ہی ہمارے فلمساز، ہدایت کار، اداکار، موسیقار، نغمہ نگار اور نمائش کنندگان نے کس طرح آزادی کی جنگ میں سرگرم حصہ لیا تھا؟
انہی پہلوؤں کے پیش نظر پریم پال اشک نے "تحریک آزادی اور ہندوستانی سینما" کے زیرعنوان ہندوستانی سینما پر یہ اچھوتا تحقیقی کام منظر عام پر لایا ہے۔


یومِ آزادئ ہند کی دلی مبارکباد کے ساتھ ۔۔۔
فلم اور فلمی دنیا سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کی خدمت میں تعمیرنیوز کی جانب سے یہ مختصر و مفید کتاب پیش ہے۔ تقریباً سوا سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 5 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***
نام کتاب: تحریک آزادی اور ہندوستانی سینما
مصنف: پریم پال اشک
زیر ایتمام: پریم گوپال متل (سن اشاعت: جنوری 1998ء)
تعداد صفحات: 122
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Tehreek E Azadi Aur Hindustani Cinema by Prem Paul Ashk.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوان
1پہلا باب: فلموں میں آزادی کی چنگاریاں
2دوسرا باب: خاموش دور
3مختصر فلموں کا دور
4خاموش فیچر فلموں کی ابتدا
5خاموش فیچر فلموں کی ترقی اور فروغ
6تیسرا باب: متکلم دور
7گونگا بول اٹھا
8جنگ کے شعلے اور آزادی کا سورج
9چوتھا باب: ہندی فلموں میں آزادی کے گیت
10پانچواں باب: فلیش بیک

Tehreek E Azadi Aur Hindustani Cinema, research articles on Indian Films on freedom movement, Author: Prem Paul Ashk, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں