بیانِ حضور - منظوم سیرت رسول از بہزاد لکھنوی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-10-08

بیانِ حضور - منظوم سیرت رسول از بہزاد لکھنوی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Bayan-e-Huzoor_Behzad-Lucknavi

بہزاد لکھنوی (پیدائش: یکم/جنوری 1900ء، لکھنؤ - وفات: 10/اکتوبر 1974ء، کراچی)
کا اصل نام سردار احمد خاں تھا اور انہوں بہزاد تخلص اختیار کیا۔ وہ اپنے والد کی طرح اپنے وقت کے معروف و مقبول شاعر اور نغمہ نگار تھے۔ اپنے گھر اور آبائی وطن لکھنؤ کے علمی و ادبی ماحول کے اثر سے بہزاد بہت چھوٹی سی عمر میں شعر کہنے لگے تھے۔ وہ ایک لمبے عرصے تک محکمۂ ریل سے وابستہ رہے اس کے بعد آل انڈیا ریڈیو میں ملازمت اختیار کی۔ اس دوران کئی فلمی کمپنیوں سے وابستہ ہوکر نغمے بھی لکھے۔ تقسیم کے بعد پاکستان چلے گئے اور ریڈیو پاکستان کراچی میں ملازمت اختیار کی۔
شاعری کی منفرد اور یکتا صنفِ سخن نعت گوئی میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے شعرا میں سرفہرست نام انہی کا لیا جاتا ہے۔ بہزاد لکھنوی نعت گوئی کے میدان میں منفرد لب و لہجہ اور انداز بیان کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انھوں نے سرکار دو عالمﷺ کی مدح سرائی کے لیے اپنے آپ کو وقف کردیا تھا۔ نعت گوئی میں جہاں زبان وبیان و فنی نکات کو برتنا لازمی ہوتا ہے وہیں جس ذات کی مدح و توصیف بیان کی جارہی ہے اس سے دلی لگاؤ ، انسیت اور عقیدت و احترام کا ہونا بھی لازمی جزو ہے۔ اس کے بغیر کوئی بھی شاعر اپنے کلام کے ذریعے عروج حاصل نہیں کر سکتا۔ دراصل حقیقت بھی یہی ہے کہ یہ صنفِ سخن اس ذات گرامی کے نام منسوب ہے جو تمام جہانوں میں یکتا و یگانہ ہے ، جس کے لیے دونوں عالم کی تخلیق ہوئی ، جسے معراج کا دولہا بننے کا شرف حاصل ہوا ، جس کی رسائی جبرئیل امین سے بھی آگے ہے۔ اسی مناسبت سے نعت گوئی کو تمام اصناف پر فوقیت و اولیت حاصل ہے۔ بہزادؔ لکھنوی کی ادبی خدمات میں بیانِ حضور ایک منفرد کتاب ہے۔ اس میں حضورﷺ کی سیرت منظوم ہے۔ اس منظوم سیرت پاک کی ضخامت 193 صفحات ہے۔ اس کے متعلق یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ منظوم سیرت کو بہزادؔ لکھنوی نے شاہد احمد دہلوی کی تحریک پر صفحہ قرطاس پر منتقل کیا تھا۔ عنوانات کے تحت بہزادؔ صاحب نے بہت خوش اسلوبی کے ساتھ سیرتِ پاک کو دلکش اور منفرد انداز میں پیش کیا ہے۔
تعمیرنیوز کے ذریعے یہی یادگار منظوم سیرتِ رسول ﷺ پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 7 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے ہے۔


***
نام کتاب: بیانِ حضور (منظوم سیرت رسول)
مصنف: بہزاد لکھنوی
سن اشاعت: 1942ء
تعداد صفحات: 193
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 6 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Bayan E Huzoor Behzad Lucknavi.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:


Bayan E Huzoor, Seerat-e-Rasool in poetic form by Behzad Lucknavi, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں