آج کی سائنس - سائنسی مضامین از اظہار اثر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-09-24

آج کی سائنس - سائنسی مضامین از اظہار اثر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

aaj-ki-science-izhar-asar

اظہار اثر (پ: 15/جون 1927 ، م: 15/اپریل 2011)
اردو دنیا کے ایسے ادیب، شاعر اور معروف ناول نگار رہے ہیں جنہوں نے اردو زبان میں تسلسل سے سائنسی مضامین اور سائنس فکشن لکھا ہے۔ ان کی شاعری بھی ان کے خیال اور فکر کی اسی جہت کو نمایاں کرتی ہے، جس میں سائنسی علم و آگہی سے حاصل ہونے والی بصیرت کے نقوش ملتے ہیں۔ انہوں نے ایک طویل عرصے تک دہلی میں آزادانہ طور پر صحافتی خدمات انجام دیں۔ وہ ایک مشاق قلمکار ہیں اور سائنسی معلومات پر برسوں سے ان کی گہری نظر ہے۔ لہذا انہوں نے ادق سائنسی اصطلاحات سے قطع نظر عام فہم زبان میں سائنس کے مختلف موضوعات پر ایک کتاب "آج کی سائنس"، اردو اکادمی دہلی کی فرمائش پر تحریر کی ہے۔
تعمیرنیوز کے ذریعے اظہار اثر کے سائنسی مضامین کا یہی اہم مجموعہ پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 8 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


محمد حسن اس کتاب کے تعارف میں لکھتے ہیں ۔۔۔

سائنس حال اور مستقبل کی کلید ہے اور جو زبان سائنس کو جس طرح اور جس آسانی سے اوڑھنا بچھونا بنا لے گی وہ دورِ نو کی بصیرت کو اسی قدر کامیابی کے ساتھ اپنانے میں کامیاب ہوگی۔ آج کے دور میں سب سے بڑی تخلیقی خدمت یہی ہے کہ سائنسی مزاج کو اردو میں مروج اور مقبول کیا جائے۔
اردو میں سائنسی مضامین بہت کم لکھے جاتے ہیں۔ سائنس خود ایک الگ دنیا ہے اور اس کے مختلف علوم و فنون پر عام فہم زبان میں اصطلاحات سے قطع نظر کر کے لکھنا خاصا دشوار کام ہے۔ مگر جتنا دشوار ہے اتنا ہی ضروری بھی ہے۔ اردو میں یہ کام اظہار اثر اپنے مضامین کے ذریعے خوبی سے انجام دے رہے ہیں اور اس لحاظ سے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔


اظہار اثر کی یہ کتاب بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے ۔۔۔
تھری ایکس - جاسوسی و سائنسی ناول از اظہار اثر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

***
نام کتاب: آج کی سائنس (سائنسی موضوعات کے مضامین)
مصنف: اظہار اثر
ناشر: اردو اکادمی دہلی، نئی دہلی (سن اشاعت: 2006ء)
تعداد صفحات: 221
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 8 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Aaj Ki Science by Izhar Asar.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفحرف آٖغاز7
بتعارف - از پروفیسر محمد حسن9
1جب دماغ سوتا ہے11
2بجلی کی اقسام21
3آوازوں کی آلودگی31
4نیلا خون - سفید خون38
5سائنس کی دین45
6غیرمعمولی قوتیں50
7جمالیات کیا ہے56
8حیات کیا ہے65
9مصنوی شعور74
10جین تھیراپی86
11انسانی کلوننگ ڈرامہ یا حقیقت98
12کلوننگ109
13علم نجوم سے علم فلکیات تک118
14اڑن طشتریاں133
15نظریہ امکانات149
16ہفت افلاک سے آگے156
17مختصر کہانی زبان اور تحریر کی165
18نینو ٹیکنولوجی175
19نوبل انعام یافتہ سائنسدان180

Aaj ki Science, science Essays by Izhar Asar, urdu pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں