ناصر کاظمی شخصیت اور فن از ناہید قاسمی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-12-09

ناصر کاظمی شخصیت اور فن از ناہید قاسمی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

nasir-kazmi-shakhsiat-aur-fun-by-nahid-qasmi

ناصر کاظمی (پیدائش: 8/دسمبر 1925، انبالہ، ہریانہ - وفات: 2/مارچ 1972ء، لاہور)
کا شمار جدیدیت کے ان اہم شعرا میں ہوتا ہے جنہوں نے سادہ اور سلیس الفاظ و انداز میں قصۂ درد کو بیان کیا۔ ان کے کلام میں دکھ کی ہلکی سی سلگتی ہوئی آنچ اسی دبی دبی کیفیت کے ساتھ موجود ہے جو کہ میر کا خاصہ ہے۔ لیکن ناصر میر کی تقلید نہیں کرتے بلکہ صرف متاثر نظر آتے ہیں۔ ناصر نے جو دکھ بیان کیے ہیں وہ سارے دکھ ہمارے جدید دور کے دکھ ہیں۔
ممتاز ادیب و شاعر احمد ندیم قاسمی کی دختر ناہید قاسمی نے بیسویں صدی کی ساتویں دہائی میں اپنے ایم۔اے اردو کا مقالہ ناصر کاظمی کی شخصیت اور فن پر تحریر کیا تھا جو ایک لحاظ سے ناصر کاظمی پر لکھی جانے والی ایسی پہلی کتاب بھی ہے جس میں ناصر کی زندگی اور شاعری کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی خاصیت ناصر کاظمی کی نظم و نثر پر سیر حاصل تبصرہ بھی ہے جو اس موضوع پر تحریر کیے جانے والے مضامین اور کتب کے مقابل 'حرفِ آغاز' کہا جا سکتا ہے۔
ناصر کاظمی کے 96 ویں یومِ پیدائش پر یہ اہم اور دلچسپ کتاب "ناصر کاظمی: شخصیت اور فن" تعمیرنیوز کے ذریعے، ناصر کاظمی کی شاعری سے رغبت رکھنے والے قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ تقریباً ڈھائی سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم 9 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***

نام کتاب: ناصر کاظمی : شخصیت اور فن
مصنف: ناہید قاسمی۔ ناشر: ناشر: فضل حق اینڈ سنز پبلشرز، لاہور۔ سنہ اشاعت: 1990ء
تعداد صفحات: 240
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 9 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Nasir Kazmi Shakhsiat Aur Fun.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1پہلی بات6
2پہلا باب: حالاتِ زندگی اور شخصیت9
3دوسرا باب: اردو غزل - قیام پاکستان تک60
4تیسرا باب: غزل کی حیاتِ نو اور ناصر کاظمی91
5چوتھا باب: ناصر کی غزل کے اہم پہلو125
6پانچواں باب: ناصر کی نظم اور نثر کا جائزہ173
7چھٹا باب: ہر دور کی غزل میں میرا نشاں ملے گا220
8کتب و رسائل کی فہرست236


Nasir Kazmi Shakhsiat Aur Fun by Nahid Qasmi. pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں