یادگار شخصیتیں - جواہرلال نہرو کے مضامین - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-11-17

یادگار شخصیتیں - جواہرلال نہرو کے مضامین - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

yaadgaar-shakhsiyatein-by-jawaharlal-nehru-urdu

جواہر لال نہرو (پیدائش: 14/نومبر 1889 ، وفات: 27/مئی 1964)
ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم اور جدید ہندوستان کے معمار رہے ہیں۔ ان کے 132 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ان ہی کے 41 انگریزی مضامین کے اردو تراجم پر مبنی ایک یادگار، دلچسپ اور مفید کتاب پیش خدمت ہے جو آج سے تقریباً 55 سال قبل شائع ہوئی تھی۔ پنڈت نہرو کا شمار انگریزی زبان کے ایسے ممتاز قلمکاروں میں ہوتا ہے جن کی زبان رسمی نہیں بلکہ تخلیقی رہی ہے۔ اگر نہرو عملی سیاست سے وابستہ نہ ہوئے ہوتے تو ان کے قلم سے ایسی بیش بہا لاتعداد تحریریں معرضِ وجود میں آتیں جو ہر دور کے قاری کی روشن خیالی میں اضافے کا موجب بنتیں۔ یوں تو نہرو کے مضامین کی ایک کتاب "مضامینِ نہرو" کچھ عرصہ قبل پیش کی جا چکی ہے۔ مگر زیرنظر کتاب میں نہرو کے تحریرکردہ ایسے خاکے ہیں جو انہوں نے دنیا کی مختلف معروف و مقبول سیاسی، مذہبی، سماجی و مصلح شخصیات پر لکھے ہیں۔ ان تمام شخصیات کی فہرست ذیل میں درج کی گئی ہے۔
تعمیرنیوز کے ذریعے تقریباً پونے تین سو صفحات کی یہ یادگار کتاب پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش ہے جس کا حجم 13 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


یہ بھی پڑھیے ۔۔۔


***

نام کتاب: یادگار شخصیتیں (مضامین)
مصنف: جواہر لال نہرو۔ اردو ترجمہ: رفیق محمد شاستری
ناشر: مکتبہ جامعہ لمیٹڈ، نئی دہلی۔ سنہ اشاعت: 1966
تعداد صفحات: 280
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 13 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Yaadgaar Shakhsiyatein by Jawaharlal Nehru.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1مہاویر اور گوتم بدھ7
2سقراط10
3سکندر13
4چندرگپت موریہ اور چانکیہ18
5اشوک23
6حضرت عیسیٰ اور عیسائی مذہب30
7گپت شہنشاہ36
8ہرش وردھن اور ہوان سانگ41
9شنکر اچاریہ48
10حضرت محمدؐ اور اسلام51
11محمود غزنوی55
12محم تغلق58
13چنگیز خاں60
14مارکو پولو67
15فیروز شاہ تغلق72
16تیمور لنگ74
17چند ہندو مصلحین77
18ولیم - پرنس آف آرینج79
19چارلس اول85
20بابر88
21اکبر93
22اکبر کے جانشین105
23شیوا جی112
24کلائیو ہیسٹنگز114
25منچو حکمراں121
26شِیَن لُنگ126
27نیپولین130
28کچھ اور ہندو مصلحین147
29ڈاکٹر سن پاٹ سین151
30رضا شاہ پہلوی160
31میزنی اور گیری بالڈی162
32بسمارک166
33چند مشہور مصنف175
34چارلس ڈارون183
35جمہوریت کے علمبردار190
36کارل مارکس198
37ملکہ وکٹوریہ اور اس کے وزیر اعظم205
38ابراہم لنکن211
39لینن217
40ڈی ڈیلیرا247
41کمال پاشا256


Yaadgaar Shakhsiyatein, Essays on some of world's renown personalities by Jawaharlal Nehru. pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں