ماہنامہ شبستاں دہلی - غالب نمبر 1969 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-06-06

ماہنامہ شبستاں دہلی - غالب نمبر 1969 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

اپنے دور کے ملک گیر شہرت یافتہ اشاعتی گروپ "شمع" نے فلمی/ادبی رسالہ شمع، خواتین کا ماہنامہ بانو، بچوں کا ماہنامہ کھلونا اور بالغوں کے لیے جاسوسی ماہنامے "مجرم" کے علاوہ عام قارئین کے لیے ایک نیم ادبی تفریحی اردو ڈائجسٹ "شبستاں" کی برسوں کامیابی سے اشاعت عمل میں لائی تھی۔
سیر و سیاحت، حالات حاضرہ، تاریخ، جنگ و جدل، جرم و سزا، شکاریات، اسرار و ہئیت، طب و سائنس، دلچسپ و عجیب، ناقابل یقین، نفسیات، شخصیات، انٹرویو، شعر و ادب، غیر ملکی ادب جیسے مختلف و متنوع موضوعات پر مشتمل اس ڈائجسٹ نے اردو داں قارئین میں اپنی مقبولیت قائم کی۔ شبستاں نے چند خاص نمبر بھی شائع کیے ہیں جن میں غالب نمبر اور فیض نمبر نے اردو دنیا میں بےپناہ مقبولیت حاصل کی۔ تعمیرنیوز کی جانب سے "شبستاں" کا خصوصی شمارہ، غالب نمبر - 1969 پیش خدمت ہے۔ 355 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 21 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


"اپنا صفحہ" کے زیر عنوان، اس شمارے کے اداریہ کے تحت مدیران لکھتے ہیں

غالب کی سو سالہ برسی منائی جا رہی ہے اور سو برس کی مدت ایک بڑی لمبی مدت ہوتی ہے لیکن ہم نے شبستاں کے "غالب نمبر" میں سو برس کو مختصر کر کے صرف 354 صفحات میں محدود کر لیا ہے اور ہم مطمئن بھی ہیں کیونکہ پھولوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور پھولوں سے نکلنے والے عطر کی مقدار ہمیشہ کم ہوتی ہے۔
یہ غالب نمبر نہیں ایک عطر بیز صحیفہ ہے۔ اس صحیفہ کو ایک صحیفۂ ناطق بھی کہا جا سکتا ہے کیونکہ اس کا ہر صفحہ ایک بولتی ہوئی تصویر ہے۔ اس کے ہر صفحہ میں غالب بھی ہے اور وہ نغمہ بھی جس نے غالب کے لبوں پر دم توڑ دیا تھا اور جسے آج "دیوانِ غالب" کہا جاتا ہے۔۔۔
غالب کے بارے میں شبستاں کی اس دستاویز میں غالب کا ماضی بھی ہے اور حال بھی لیکن اس میں غالب کا مستقبل نہیں ہے کیونکہ غالب کا مستقبل اردو ہے۔ غالب کی مٹی ثمرقند کی تھی، ان کی مادری زبان فارسی تھی لیکن انہوں نے اردو سے محبت کی، اردو میں شاعری کی کیونکہ اردو ہندوستان کی زبان تھی لیکن۔۔۔ یہ غالب کی شومئ قسمت ہی ہے کہ ہندوستان کے پچاس کروڑ بیٹے غالب کی سو سالہ برسی تو منا رہے ہیں لیکن اردو کو اپنے ملک کی زبان تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔


کچھ دوسرے ایڈیشن کے بارے میں
ہم غالب کو پوری دنیا پر محیط دیکھنا چاہتے تھے۔ ہم ادب کی رفعتوں میں غالب کو تلاش کرنا چاہتے تھے اور ہم خود یہ جاننا چاہتے تھے کہ غالب کون تھے؟ شبستاں کے اضافہ شدہ "غالب نمبر" میں ہم نے اپنی ان ہی تمناؤں کی تکمیل کی ہے۔۔۔ اس میں غالب کا وہ کلام بھی ہے جو دیوانِ غالب میں نہیں تھا، اس میں غالب کے بارے میں کچھ چونکا دینے والے انکشافات بھی ہیں اور اس میں "پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے" کی ایک مکمل تشریح بھی ہے۔
ہمیں پوری امید ہے کہ غالب نمبر کا یہ اضافہ شدہ ایڈیشن اس کہانی کو مکمل کر دے گا جو سابقہ ایڈیشن میں ادھوری رہ گئی تھی۔
----- مدیران


غالب کے انتقال کی خبر سب سے پہلے دہلی کے اکمل الاخبار میں شائع ہوئی تھی اور پھر اسی اخبار کے ذریعے پورے ملک میں پھیلی تھی۔ یہ خبرِ انتقال بھی تھی اور غالب کے حضور میں خراجِ عقیدت بھی ۔۔۔ ذیل میں یہ پوری خبر مع عنوان پیش ہے۔ اس سے صرف غالب کی عظمت کا ہی اندازہ نہیں ہوگا بلکہ یہ بھی معلوم ہو سکے گا کہ آج سے سو برس پیشتر اردو اخبارات کی زبان کتنی مرصع اور کتنی مخلص تھی۔

غالب کی وفات
فضاں اس زمانے غدارے، آہ روزگار ناہنجارے۔ ہر روز نیا رنگ دکھاتا ہے، ہر دم دامِ غم و الم میں پھنساتا ہے۔ اس محیطِ آفت کی موج بلاخیز ہے، اس وادئ ہولناک کی ہوا فتنہ انگیز ہے۔ اس کا آب سراب، اس کی راحت جزو جراحت۔ اس کی رافت سرمایۂ صداقت، اس کی شکر زہرآلود، اس کی امید آرزوئے فرسودہ۔ ہر روز محلِ حیات کو صرصر ممات سے گراتا ہے، ہر دم محفلِ سرور سے صدائے ماتم اٹھاتا ہے۔۔۔ پھول ادھر کھلا ادھر گر پڑا۔ لالہ لباس رنگین میں یہی داغ دل پر رکھتا ہے۔ غنچہ خون جگر سے پرورش پاتا ہے۔ بلبل نوحہ گر چمن ہے اور مرغ سحر خواں اسیرِ محن ۔۔۔
کیا عجب گو آسمان درپئے آزار ہے۔ بھلا اس سے کیا توقع آسودگی جس کا خود گردش پر مدار ہے۔ دیکھو بیٹھے بٹھائے کیا آفت اٹھائی ہے، کس منتخبِ روزگار کی جدائی دکھائی ہے۔ نخلِ برومند سے معانی کو بادِ خزاں سے گرایا، مہرِ سپہرِ سخن دانی کو خاک میں ملایا، جو خسرو کے بعد ملکِ سخن کا خسرو مالکِ رقاب تھا۔ اس کا نامۂ عمر طے ہوا، جو میدانِ سخنوری کا شہسوار مالک رقاب تھا۔ اس کا رخشِ زندگی پے ہوا۔ ان حضرت کی کن کن خوبیوں کا ذکر کیا جائے۔ دریا کوزے میں کیوں کر سمائے۔ حسن خلق میں اخلاق کی کتاب۔ عمیم الاشفاقی میں لاجواب، خوبئ تحریر میں بےنظیر۔ صافی ضمیر جادو تقریر فارسی زبان میں لاثانی، اردوئے معلیٰ کے بانی۔ افسوس جس کا شہباز خیال طائر صدرہ شکار ہو وہ پنجۂ گرگِ اجل میں گرفتار ہو ۔۔۔ اس غم سے سب کی حالت تباہ ہے، روز یہی اس مصیبت میں سیاہ ہے، اب توضیح اجمال و تفصیلِ مقال ہے۔ واضح ہو کہ جنابِ مرحوم دو تین مہینے سے صاحبِ فراش رہے۔ ضعف و نقاہت کے صدمے سہے۔ آٹھ دن انتقال سے پہلے کھانا پینا ترک فرمایا۔ اس دنیائے فانی سے بالکل دل اٹھایا۔ تاآنکہ 15/فروری 1869ء ۔۔۔ روز دوشنبہ کو دوپہر ڈھلے اس خورشیدِ اوجِ فضل و کمال کو زوال ہوا۔۔۔
(بحوالہ: اکمل الاخبار۔ 17/فروری 1869ء)


***
نام رسالہ: شبستاں - غالب نمبر 1969
مدیر: یونس/ادریس/الیاس دہلوی (نگران: یوسف دہلوی مرحوم)
تعداد صفحات: 355
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 21 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Shabistan Ghalib Number 1969.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:


ماہنامہ 'شبستاں' - غالب نمبر 1969 :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
الفاپنا صفحہمدیران5
1مرزا غالب سے انٹرویوملاقاتی7
2اے گہوارۂ علم و ہنرعلامہ اقبال18
3غدر 1857 میں غالب پر کیا بیتیبہادر شاہ ظفر19
4غالب کے سفرمرزا سجاد علی خاں اختر23
5غالب کو خراج ہائے عقیدتعرش ملسیانی29
6حالی کا مرثیہمولانا حالی34
7حضرت غوث علی شاہ قلندر کی رند بلانوش سے ملاقاتمختار الدین احمد آرزو35
8غالب پر سرسید کا ایک سو بارہ سال پرانا مضمونسرسید39
9غالب کے انتقال پر پہلا مضمونسید مسعود حسن رضوی42
10پہلا غالب پرستمحمد قاسم صدیقی44
11غالب کی برسی پر غالب کے نام کی تجارتغلام احمد فرقت46
12غالب کے لطیفےوالی آسی51
13نظم: چاندنی رات کا میخوارشمیم کرہانی57
14حیات غالب کے چند ورقمولانا محمد حسین آزاد58
15غالب کی بہو سے ایک ملاقاتحمید احمد خاں66
16غالب کی شہرت کا رازعلیم اختر مظفر نگری70
17غالب کی محبوبہحمیدہ سلطان74
18غالب کا انداز بیاںشہزاد اختر78
19فکر تونسوی غالب کے شعر کی شرح کرتے ہیںفکر تونسوی80
20غالب کے اشعار - کارٹونسٹ کی نظر میںوہاب حیدر82
21نظم: میر مہدی مجروح کے آنسومیر مہدی مجروح88
22غالب کے خطوطادارہ93
23خراج عقیدتجگر مرادآبادی98
24دیوانِ غالبمرزا غالب99
25غزلیںمرزا غالب101
26قصیدہ، مثنوی، قطعہ، رباعی، مرثیہ، سلام، منقبت، نظم، مدح، خمسہ، سہرامرزا غالب199
27متفرقاتمرزا غالب239
28انتخاب از نسخۂ حمیدیہمرزا غالب249
29غیر مروجہ کلاممرزا غالب275
30قادر نامہمرزا غالب291
31انتخاب از تحقیقاتِ آسیمرزا غالب299
32غالب کے انتقال کی پہلی خبراکمل الاخبار دہلی307
33غالب کے دو صاحبِ طرز شاگردمتین طارق308
34جب غالب نے اپنی ہتکِ عزت کا دعویٰ کیابابائے اردو مولوی عبدالحق312
35غالب : دو شعر دو ستارےغلام رسول مہر314
36کرتا ہوں جمع پھر جگر لخت لخت کوعابد رضا بیداد318
37کیا غالب کی موت ذیابطیس سے ہوئی؟شمیم اختر322
38جب غالب کے نام پر پورے ملک کو اپریل فول بنایا گیامحمد ابراہیم خلیل323
39فیض احمد فیض کے آئینے میں غالب کا عکسمختار زمن324
40لکھنؤ کی دو رنڈیا زہرہ ار مشتری غالب کی سخت دشمن تھیںنادم سیتا پوری328
41شرح کلام غالبمولانا حسرت موہانی334
42یہ غالب کے جعلی شاگرد ہیںمالک رام338
43غالب نے بیسویں صدی کی آہٹ سن لی تھیڈاکٹر ذاکر حسین خان (صدر جمہوریہ ہند)340
44دیوان غالب مصنفوں کے لیے مشعل راہصہبا لکھنوی342
45پیروڈی بر غزل غالبشوکت تھانوی345
46غالب یادگار قائم کرنے کی تجویز سو سال پرانی ہےڈاکٹر فرمان فتح پوری346
47آخری مضمونسلامت علی مہدی350

Shabistan magazine Delhi, issue: Ghalib Number 1969, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں