انسان کو قدرتی طور پر کہانی اچھی لگتی ہے۔ بچوں کو سکھانے پڑھانے کے لیے تو کہانی ایک دلکش ذریعہ ہے۔ ان کے خیال کو اونچی اڑان دینے کا ایک آسان وسیلہ ہے۔
دیس دیس کی مشہور لوک کہانیوں کے اردو ترجمے کا یہ مجموعہ اس مقصد سے پیش خدمت ہے کہ اردو داں بچے دوسرے ملک کی کہانیوں سے واقفیت حاصل کریں اور مختلف قوموں کے درمیان محبت و اخوت کا جذبہ بڑھے۔
ادب اطفال پر مبنی یہ دلچسپ اور یادگار کتاب تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 5 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
ہر ملک میں لوگوں کی زندگی اور لوک کہانیوں کا آپس میں اٹوٹ رشتہ ہے۔ عوام کے ادب اور ان کی زندگی کی روایتیں ایک جیسی ہیں۔ لوک کہانیوں پر، مختلف صورتوں میں، لوک جیون ہی کی چھاپ ہے۔ اس لیے ان لوک کہانیوں کے ذریعے ایک ملک کے بچے دوسرے ممالک کے لوک جیون سے واقفیت حاصل کر سکیں گے۔
کئی دوسرے ملکوں کی لوک کہانیاں، بنیادی طور پر ہندوستان کی لوک کہانیوں سے ملتی جلتی ہیں۔ جس ملک یا اس کے خطے میں یہ کہانیاں پنپتی ہیں وہاں کے لوک جیون کی چھاپ ان پر پڑ جاتی ہے۔ جس طرح اینٹ گارا سب جگہ ایک سا ہے لیکن ہر انسان اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق ہی مکان بنا لیتا ہے۔
لوک کہانیاں صدیوں سے انسان کا دل بہلاتی آ رہی ہیں۔ لوک کہانیوں کا اسلوب بہت ہی دلکش اور جیتا جاگتا ہوا کرتا ہے۔
لوک کہانیوں کے لکھنے والوں اور ان کے اسلوب سے متاثر ہو کر ایک بار پنڈت جواہر لال نہرو نے کہا تھا:
"مجھے کئی بار اس بات سے حیرانی ہوتی ہے کہ یہ مرد اور عورتین جنہوں نے ایسے جیتے جاگتے سپنوں اور خیالات کے سہارے ایسی انوکھی اور دلچسپ کہانیاں سجائی ہیں، کیسے ہوں گے اور انہوں نے فکر اور خیال کی کس سونے کی کان میں سے کھود کر ایسی چیزوں کو نکالا ہوگا؟"
***
نام کتاب: دیس دیس کی لوک کہانیاں (ادب اطفال)
ناشر: پبلی کیشنز ڈویژن، منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ، حکومت ہند (سن اشاعت: 1957ء)
تعداد صفحات: 146
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Des Des Ki Lok Kahaniyan.pdf
فہرست | |||
---|---|---|---|
نمبر شمار | تخلیق | تخلیق کار/ مترجم | صفحہ نمبر |
الف | دیباچہ | ساوتری دیوی ورما | 4 |
1 | سونے کا بکرا | من متھ ناتھ گپت | 5 |
2 | سنہری مچھلی | ساوتری دیوی ورما | 15 |
3 | فرماں بردار بیٹا | اونیندر کمار | 27 |
4 | سمندر کا کھارا پانی | ٹوموزی موتو | 35 |
5 | مرغی کے انڈے | مہادیوکر مارکر | 41 |
6 | جنگل کا قانون | ساوتری دیوی ورما | 49 |
7 | پوپیلکا | بلدمیر ملتیز | 59 |
8 | شریر خادمہ | گیتا کرشناتری | 67 |
9 | کاریگر کا بیٹا | درون ویر | 81 |
10 | جھیل کا کتا | گیتا کرشناتری | 90 |
11 | خدا سب کا ایک ہے | نیرا سکسینہ | 99 |
12 | لومڑی ہوئی رکھوالن | من متھ ناتھ گپت | 104 |
13 | بارہ بھائی | سوریہ بھان کپل | 113 |
14 | داتا کسان | گینڈا رام سگندھ | 125 |
15 | سورج کی تلاش میں | موہن سنگھ سامنت | 129 |
16 | سونیا اور بارہ مہینے | سروج ہری بھوشن | 138 |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں