کو اردو کا پہلا جاسوسی ناول نگار تسلیم کیا جاتا ہے۔ 1916ء میں انہوں نے اپنا پہلا جاسوسی ناول بعنوان "نیلی چھتری" تحریر کیا، جس کا مرکزی کردار 'بہرام' تھا۔ ناول کو غیر معمولی شہرت اور مقبولیت حاصل ہونے پر انہوں نے بعد ازاں 'بہرام کی گرفتاری'، 'چوروں کا کلب' اور 'لال کٹھور' نامی ناول لکھے۔
مشہور ناقد اور کالم نگار مشفق خواجہ کے مطابق ظفر عمر کے ناولوں کا آغاز اور واقعات کا ارتقاء ڈرامائی ہوتا ہے۔ وہ تاریخی اہمیت کے حامل شہروں میں مدفون خزانوں کو اپنے ناولوں کی بنیاد بناتے ہیں۔ واقعات کے بیان میں اختصار کے ساتھ، کہانی کے تذبذب، اتار چڑھاؤ، جرائم کا ڈرامائی بیان، قاری کی دلچسپی اور انہماک میں اضافہ کرتا ہے۔
سنہ 1929ء میں لکھنؤ کے نامی پریس میں پہلی بار طبع ہونے والا ناول "لال کٹھور" تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں قدیم جاسوسی ناولوں کے مطالعے کے شوقین قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ تقریباً ڈھائی سو صفحات کے اس ناول کا حجم صرف 10 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
ناول کا تعارف کرواتے ہوئے مصنف "دیباچہ" میں لکھتے ہیں ۔۔۔نیلی چھتری اور بہرام کی گرفتاری کے ناظرین بہرام کی زندگی کے صرف ایک رخ سے واقف ہیں، وہ یہ کہ بہرام کبھی حیدر خاں کے لباس میں محکمہ خفیہ پولیس کا افسر اعلیٰ بن کر اپنی ستم ظریفی کے کارنامے اہل دہلی کے سامنے پیش کرتا ہے۔ کبھی چنپت رائے کے بھیس میں دہلی کے شاہی خزانے کو تلاش کر کے اس پر قابض ہو جاتا ہے یا راجہ ہمت سنگھ جیسے مالداروں کے جواہرات کو اپنی طرف منتقل کر لیتا ہے۔ لیکن سخت ناانصافی ہوگی اگر ہم اس عجیب و غریب شخصیت کے ساتھ صرف اس کی قزاقی اور چوری کے سلسلہ میں روشناس ہوں۔
بہرام کی پراسرار زندگی میں ایک زمانہ ایسا بھی گذرا ہے جس اس نے خلق خدا کی حفاظت اور نفع رسانی کے خیال سے ایسی ہستیوں کو بےنقاب کیا ہے جو پولیس اور حکام کی نظر سے بچ کر اور بعض اوقات نالائق اور بےایمان عمال کی امداد اور اغوا سے بڑے بڑے جرائم کے مرتکب ہوتے تھے۔
اس کتاب میں ہم بہرام کو نئے لباس میں پیش کرتے ہیں اور امید ہے کہ ناظرین بہرام کی ابتدائی فروگذاشتوں اور لغزشوں سے چشم پوشی کر کے اس کے تازہ کارناموں کو تحسین اور آفریں کا مستحق قرار دیں گے۔
- ظفر عمر
لکھنؤ، قیصر باغ۔
2/مارچ 1929ء۔
***
نام ناول: لال کٹھور
مصنف: ظفر عمر علیگ
تعداد صفحات: 240
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 10 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Lal Kathor by Zafar Umar.pdf
Lal Kathor, an old detective Urdu Novel by Zafar Umar, pdf download.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں