ماہنامہ ایوانِ اردو - علی سردار جعفری نمبر 2000 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-11-29

ماہنامہ ایوانِ اردو - علی سردار جعفری نمبر 2000 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

aiwan-e-urdu-ali-sardar-jafri-number-2000

علی سردار جعفری (پیدائش: 29/نومبر 1913ء - وفات: یکم/اگست 2000ء)
ترقی پسند ادبی تحریک سے وابستہ اردو کے عظیم شاعر کا آج 108 واں یومِ پیدائش ہے۔ ان کی وفات کے اگلے ہی ماہ (ستمبر-2000ء) میں دہلی اردو اکادمی کے ماہانہ مجلہ "ایوانِ اردو" نے ان پر ایک خصوصی شمارہ شائع کیا تھا۔ اس خصوصی شمارے کے مشمولات کی مکمل فہرست نیچے درج کی جا رہی ہے۔
تعمیرنیوز کے ذریعے رسالہ 'ایوانِ اردو' کا یہ یادگار خصوصی شمارہ "علی سردار جعفری نمبر" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً سوا سو (125) صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 7 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


اس خصوصی شمارے کے اداریہ "حرفِ آغاز" میں لکھا گیا ہے ۔۔۔

علی سردار جعفری کی شخصیت میں بیک وقت کئی شخصیتیں پنہاں تھیں۔ ان کا شمار ایک ترقی پسند شاعر، مفکر ، دانشور، فلسفی اور ہند و پاک کے صف اول کے ادیبوں میں ہوتا تھا۔ ان کی شاعری میں قومیت پر جو پختہ یقین اور انسان دوستی کا جو گہرا جذبہ تھا، وہ انھیں اپنے ہم عصروں میں ایک نمایاں مقام عطا کرتا ہے۔


سردار جعفری مشرقی یو۔پی کے بلرام پور ضلع میں 1913ء میں ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ دہلی یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے لکھنؤ گئے اور اسی دوران تحریک آزادی میں شامل ہو گئے۔ 1940-41ء میں غیر ملکی حکومت کے جبر و استحصال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دوبارہ جیل گئے۔ سردار نوجوانی سے ہی اشتراکی نظریۂ فکر سے متاثر تھے۔ سوشلزم ، مساوات اور امن کو زندگی بھر وہ اپنی فکر کے لیے مشعل راہ بنائے رہے۔


سردار جعفری 1933ء میں انجمن ترقی پسند مصنفین کی تاسیس کے وقت سے لے کر آخری سانس تک اس سے وابستہ رہے۔ حکومت مخالف سرگرمیوں کے جرم میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بھی نکالے گئے۔ 1939-40ء میں اپنی شاعری میں جنگ مخالف پروپگنڈہ کرنے پر انھیں ایم۔ اے فائنل کے امتحان میں بیٹھنے نہیں دیا گیا اور گرفتار کر لیا گیا اور پھر آزادی کے بعد جب انجمن ترقی پسند مصنفین پر پابندی عائد کی گئی تو بمبئی اور ناسک میں ڈیڑھ سال تک قید رہے۔


اردو میں ترقی پسند تحریک کا کوئی تذکرہ سردار جعفری کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ بقول کرشن چندر: "علی سردار جعفری کسی ایک شخصیت کا نام نہیں بلکہ پوری تحریک کا نام ہے۔"
سردار جعفری صرف ایک شاعر ، نقاد ، مفکر ، دانشور اور مدبر ہی نہیں تھے بلکہ ادبی تاریخ داں بھی تھے۔ اس لیے ان کی اہم تصنیف 'ترقی پسند ادب' جو صرف حصۂ اول تک ہی شائع ہو سکی اردو کی ادبی تاریخ میں ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ وہ ایک شاعر آ تش نوا، پر جوش خطیب ، صاحب نظر نقاد ، ایک پر امن انقلابی اور انسان دوستی کے حامل تھے۔ انھوں نے اپنی شاعری میں ہیئت کے تجربے بھی کیے اور نئے موضوعات کو سمویا بھی۔ انسان دوستی کا پیغام اور امن کی محافظت کا احساس ان کے لفظ لفظ سے عیاں ہے۔
سردار جعفری کے یہاں مسلسل حیات کے خیال کو ہمیشہ مرکزی حیثیت حاصل رہی ہے۔ ان کے خیال میں انسانی عظمت محض اس وجہ سے قائم ہے کہ زندگی کا تسلسل کبھی ختم نہیں ہوتا۔ لوگ مرتے ہیں مگر انسان زندہ رہتا ہے۔ اس کے اندر سانس لینے والی نیکیاں اور سچائیاں زندہ رہتی ہیں اور ہر دور میں اپنے آپ کو منواتی رہتی ہیں۔


سردار جعفری کی شخصیت آج کے پر تشدد اور فرد دشمن معاشرے میں رواداری، سیکولرزم اور انسانیت کا مینارۂ نور تھی۔ ان کے انتقال سے نہ صرف اردو سماج بلکہ تمام دنیا ایک ممتاز شاعر ، ایک حساس مفکر اور ایک معزز دانشور سے محروم ہو گئی ہے ، جس نے اپنی روشن فکر ، بلند آہنگ اور محنت کش عوام کے تئیں اپنی دردمندی کے واشگاف اظہار کے ذریعے ہندوستان کی کئی نسلوں کی ذہنی نشو و نما کی۔


ہم نے کوشش کی ہے کہ اس شمارہ میں جعفری صاحب کی ادبی ، سیاسی ، سماجی اور ثقافتی زندگی کا احاطہ ہو اور ہمارا یہ خاص نمبر علی سردار جعفری کی زندگی پر ایک اہم دستاویز ثابت ہو۔


اسے نہ ڈھونڈو
اسے نہ ڈھونڈھو کہ وہ کہیں بھی نہیں ملے گا
ابھی یہاں تھا، ابھی وہاں ہے
وہاں جہاں سے کبھی کسی کی
خبر ملی ہے نہ مل سکے گی
وہ ایک تازہ ہوا کا جھونکا تھا، ایک تازہ ہوا کا جھونکا
جو زیست کے گلشنِ تمنا
کو رنگ و بوئے بہار دے کر
گزر گیا ہے
کبھی نہ کہنا، وہ مر گیا ہے


یہ بھی پڑھیے ۔۔۔
علی سردار جعفری - شخصیت اور فن - تعارف و تبصرہ
لکھنؤ کی پانچ راتیں - از علی سردار جعفری - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
علی سردار جعفری کی شاعرانہ خصوصیات

***
نام رسالہ: ایوانِ اردو - علی سردار جعفری نمبر (ستمبر 2000ء)
مدیر: منصور احمد عثمانی (اردو اکادمی دہلی کا ماہانہ رسالہ)
تعداد صفحات: 125
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Aiwan E Urdu Sept 2000 Ali Sardar Jafri Number.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

ماہنامہ 'ایوانِ اردو' - علی سردار جعفری نمبر (2000) :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
الفحرفِ آغازادارہ4
مضامین
1عقیدے بجھ رہے ہیںاندر کمار گجرال5
2سردار جعفری کو آخری سلامپروفیسر محمد حسن7
3علی سردار جعفری کی ترقی پسندیپروفیسر گوپی چند نارنگ12
4سردار جعفری کی شاعریپروفیسر شمیم حنفی18
5ہندوستانی ادب میں تخلیقیپروفیسر عبدالستار ردلوی25
6چند ٹوٹے پھوٹے تاثرات اورفضیل جعفری31
7درد کا ساحلرفعت سروش34
8شعری اظہار اور سردار جعفریمظہر امام41
9شعر وادب کا شاہیںانور عظیم47
10علی سردار جعفری کی فکر اورپروفیسر زاہدہ زیدی50
11انسان دوستیپروفیسر شارب ردولوی57
12اودھ کی خاکِ حسیںزبیر رضوی62
13وطن گلاببیکل اتساہی65
14مجھ سے نظریں چرا کےرفیعہ شبنم عابدی68
15سردار جعفری کی یاد میںسلام بن رزّاق71
16نئی دنیا کو سلام اورڈاکٹر علی جاوید75
17سردار کی یہ بوالعجبی یاد رہے گیعلی احمد فاطمی82
18حرکت و انقلاب کا استعارہ علی سردارڈاکٹر ہمایوں اشرف85
19سردار جعفری کی نظمیں تہذیبی سروکارکوثر مظہری91
20سردار جعفری چند تاثراتراشد انور راشد97
21امیدِ فردا کا شاعر علی سردار جعفریسرور الہدیٰ101
شاعری
22ایک سوال (غزل)بقلم علی سردار جعفری6
23مجموعۂ صد صفات اک ذاتمخمور سعیدی16
24خراج عقیدتکفیل آزر46
25وہ زندگی کی بشارتوں کا ۔۔۔عبدالاحد ساز74
26نوحہمختار ٹونکی96
27منتخب کلامعلی سردار جعفری107
28تعزیتی پیغامات-113
29خطوط علی سردار جعفری-121

Aiwan-E-Urdu, Urdu Academy Delhi's Monthly magazine, issue: Ali Sardar Jafri Number, Sept.'2000 special issue, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں