پریم چند - حیات اور فن - از اصغر علی انجینئر - تعارف کتاب
پریم چند (پیدائش: 31/جولائی 1880 - وفات: 8/اکتوبر 1936)
اردو اور ہندی فکشن کے کئی لحاظ سے اہم ترین ادیب ہیں۔ ان دو زبانوں میں انہیں بامقصد ادب کا سنگ بنیاد رکھنے والا مختصر افسانہ نگار اور ناولسٹ کہا جاتا رہا ہے۔
پریم چند کے 141 ویں یومِ پیدائش پر ان کی شخصیت اور فن پر مبنی ایک اہم، مختصر مگر دلچسپ کتاب "پریم چند: حیات اور فن" پیش خدمت ہے۔
نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (NCERT) نے زائد از نصاب کتب کی اشاعت کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاکہ نوعمر طلبہ کو ہندوستان کے بیش قیمت تہذیبی و ادبی اثاثے اور عالمی شاعروں، قومی رہنماؤں، مذہبی و سماجی مصلحین اور ادیبوں کی خدمات سے روشناس کرایا جا سکے۔
پیش نظر کتاب بھی اسی سلسلے کا ایک حصہ ہے۔ اور یہ اردو/ہندی کے مشہور ادیب پریم چند کی زندگی اور ان کے کارناموں سے متعلق ہے جو اس عظیم ادیب کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے ان کی صد سالہ تقریبات کے دوران شائع کی گئی۔
اردو ہندی ادب کی تاریخ میں منشی پریم چند بہت اہم مقام رکھتے ہیں۔ پریم چند نے پہلی مرتبہ ہندوستان کی دیہی زندگی کو اس کے صحیح پس منظر کے ساتھ پیش کیا اور اپنے ادب کا رشتہ راست طور پر عوام سے جوڑا۔ پریم چند نے اپنی تحریروں کے ذریعہ ملک کی جدوجہد آزادی میں بھی نمایاں حصہ ادا کیا۔ ان کی تحریروں سے ہماری فکر کا ایک نیا دور شروع ہوتا ہے۔
تعمیرنیوز کے ذریعے اس اہم اور یادگار کتاب کا تعارف پیش خدمت ہے۔
اس کتاب کا تعارف، اشاعتی کوائف، فہرستِ مضامین اور دیگر معلومات علمی، ادبی اور تحقیقی استفادے کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔
***
نام کتاب: پریم چند: حیات اور فن
تصنیف: اصغر علی انجینئر
طباعت: نیشنل کنسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (NCERT)، نئی دہلی (سن اشاعت: 1981ء)
تعداد صفحات: 131

گفتگو میں شامل ہوں