ادارہ "شمع" (نئی دہلی) کے رسائل میں جہاں فلمی و ادبی رسالہ "شمع" ، خواتین کا ماہنامہ "بانو" ، جاسوسی ادب کا نمائندہ رسالہ "مجرم" شامل تھے وہیں 1948 سے بچوں کے لیے ماہنامہ "کھلونا" بھی جاری کیا گیا تھا جس نے ادب اطفال کی ترویج کے میدان میں اپنی نمایاں شناخت قائم کی۔ اپنے دور کے مشہور و مقبول ادیب و شعرا نے "کھلونا" میں بچوں کے لیے بہت کچھ لکھا تھا۔
"کھلونا" کا ایک یادگار سالنامہ (فروری-1969) تعمیر نیوز کے ذریعے پیش خدمت ہے۔ 163 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 8 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
فروری 1969 کے کھلونا کے اس سالنامے میں جہاں اپنے دور کے مشہور و مقبول ادیب جیسے عصمت چغتائی، بلونت سنگھ، واجدہ تبسم، کنہیا لال کپور، م۔ م۔ راجندر، عادل رشید، ابرار محسن، اظہار اثر، بشیشر پردیپ، م۔ ک۔ مہتاب، رام لعل، م۔ ع۔ غم وغیرہ نے بچوں کے لیے دلچسپ و مزیدار کہانیاں لکھی ہیں وہیں حفیظ جالندھری، شفیع الدین نیر، وامق جونپوری، شبنم رومانی، کیف احمد صدیقی، رئیس امروہوی، پریم وار برٹنی، کیف مرادآبادی، صغیر احمد صوفی، کشور کیلاش پوری کا شعری کلام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کے معروف ادیب سراج انور نے اپنی فوٹوگرافی کے ذریعے دو چلبلی تصویری کہانیاں بھی پیش کی ہیں۔ اظہر افسر کا ایک ڈراما بھی شریک اشاعت ہے۔
کھلونا میں بچوں کے لیے مہماتی ناولوں کا سلسلہ سراج انور نے شروع کیا تھا۔ بیسویں صدی کی چھٹی دہائی میں ان کے دو ناول "خوفناک جزیرہ" اور "کالی دنیا" قسط وار شکل میں کھلونا میں شائع ہوئے۔ اس کے بعد تیسرا ناول "نیلی دنیا" شروع ہوا۔ کھلونا کے اس شمارہ میں 'نیلی دنیا' کی چوتھی قسط شامل ہے۔ یاد رہے کہ سابقہ دونوں ناول تعمیرنیوز پر پیش کیے جا چکے ہیں۔ اور تیسرے ناول کا سلسلہ جاری ہے۔
کھلونا کے سابقہ سالنامے بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے:
ماہنامہ کھلونا دہلی - سالنامہ 1968 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
ماہنامہ کھلونا دہلی - سالنامہ 1971 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
ماہنامہ کھلونا دہلی - سالنامہ 1973 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
***
نام رسالہ: کھلونا - (سالنامہ) فروری 1969
مدیر: الیاس دہلوی (نگراں: یوسف دہلوی)
تعداد صفحات: 163
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 8 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Khilauna_Feb-1969.pdf
ماہنامہ 'کھلونا' - سالنامہ فروری 1969 :: فہرست | |||
---|---|---|---|
نمبر شمار | تخلیق | تخلیق کار | صفحہ نمبر |
1 | تماشا بندر والے کا | حفیظ جالندھری | 15 |
2 | تین چور | بلونت سنگھ | 17 |
3 | ریل کا ڈبہ | شفیع الدین نیر | 20 |
4 | کلہاڑی کا سوپ | عادل رشید | 23 |
5 | فتح مہتاب | وامق جونپوری | 27 |
6 | مور کے بچے | عصمت چغتائی | 29 |
7 | آپا ٹاپا | شبنم رومانی | 37 |
8 | بزرگوں کی دنیا | کنہیا لال کپور | 39 |
9 | منا | شمیم کرہانی | 43 |
10 | انوکھا مقابلہ | م۔ م۔ راجندر | 45 |
11 | نوشہ میاں | خضر برنی | 49 |
12 | مغرور لڑکا | اظہر افسر | 51 |
13 | نیا مکتب | کیف احمد صدیقی | 57 |
14 | چراغوں کی بستی | ابرار محسن | 59 |
15 | بی لاری کی موت | یکتا امروہوی | 61 |
16 | شبراتی کا براتی | م۔ ندیم | 65 |
17 | ننھے بچے کا عزم | نریش کمار شاد | 69 |
18 | الٹی خاک | اظہار اثر | 71 |
19 | چندا پور | اجاگر وارثی | 79 |
20 | سرخ گلاب | بشیشر پردیپ | 80 |
21 | ٹیلی فون کی مصیبت | ادارہ | 83 |
22 | شرارت کا انجام | ادارہ | 87 |
23 | چاند کی بڑھیا | رئیس امروہوی | 91 |
24 | بچوں کے کھیل | م۔ ک۔ مہتاب | 93 |
25 | نیا تاش | پریم وار برٹنی | 96 |
26 | نیلی دنیا | سراج انور | 99 |
27 | نیا سال نیا عزم | نسرین انجم | 105 |
28 | انوکھی شرارت | ادارہ | 107 |
29 | پانی کا بجلی گھر | رابعہ باٹلی والا | 112 |
30 | او دیش کی دھرتی پہ ابھرتے ہوئے تارو | غم بہرائچی | 115 |
31 | سورج نہیں نکلا | سعید امرت | 117 |
32 | میں کیوں روئی | واجدہ تبسم | 121 |
33 | نئے سال کا کیلنڈر | احمد وصی | 123 |
34 | کالا سوار | سرجیت | 124 |
35 | قوالی | صغیر احمد صوفی | 127 |
36 | قربانی | فیاض رفعت | 129 |
37 | تتلی | کیف مرادآبادی | 131 |
38 | آؤ کٹھل کھائیں | عشرت رحمانی | 133 |
39 | چھپے رستم | فریدہ خان | 135 |
40 | کھلنڈروں کی قوالی | عفت ناظمہ عثمانی | 141 |
41 | پاپا کے نام شکایت نامہ | رام لعل | 142 |
42 | میرا اسکول | سعادت نظیر | 147 |
43 | میاں مٹھو | رام پال | 149 |
44 | نیا سال | کشور کیلاش پوری | 153 |
45 | سچی خوشی | م۔ ع۔ غم | 155 |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں