تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم 7 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
اس سفرنامہ کے تعارف میں پروفیسر جگن ناتھ آزاد لکھتے ہیں ۔۔۔یہ میرا دوسرا سفرنامہ کتابی صورت میں قارئین کے سامنے آ رہا ہے۔ پہلا سفرنامہ "جنوبی ہند میں دو ہفتے" غالباً 1951ء میں شائع ہوا تھا۔ ان کے علاوہ میں نے کئی اور سفرنامے لکھے ہیں جن میں سے بعض مکمل ہو چکے اور بعض ابھی تک نامکمل ہیں۔
زیرنظر سفرنامہ قریب قریب روز کا روز ہی لکھا گیا ہے۔ یہ پروگرام بھی شکاگو، واشنگٹن، نیویارک، نیوجرسی، ٹورنٹو، لندن اور فروڈشم میں ایسا رہا کہ ہر روز لکھنے کے لیے کچھ نہ کچھ وقت ملتا رہا اور سفرنامہ ساتھ ہی ساتھ مکمل ہوتا چلا گیا۔ چنانچہ جب میں لندن سے دہلی اور دہلی سے جموں آیا تو صرف دو دن کی روداد باقی تھی جو جموں پہنچتے ہی میں نے لکھ لی۔
لیکن اسے صاف کرنے میں کوئی ڈیڑھ دو ماہ لگ گئے کیونکہ میری غیرحاضری میں میز پر کاغذوں کے انبار نہیں پہاڑ جمع ہو چکے تھے۔ ساری توجہ انہی کاغذوں کی طرف رہی اور صرف بچا کھچا وقت ہی اس سفرنامہ کو صاف کرنے میں استعمال ہوتا رہا۔ بہرطور خدا خدا کر کے تین چار ماہ کی مدت میں یہ چند صفحات صاف ہو گئے اور اب یہ سفرنامہ "کولمبس کے دیس میں" قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔
جگن ناتھ آزاد کی یہ کتب بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے ۔۔۔
اقبال اور اس کا عہد - مضامین جگن ناتھ آزاد - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
اقبال اور مغربی مفکرین - مضامین جگن ناتھ آزاد - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
***
نام کتاب: کولمبس کے دیس میں (سفرنامہ)
از: جگن ناتھ آزاد
تعداد صفحات: 145
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Columbus Ke Des Mein by Jagannath Azad.pdf
کولمبس کے دیس میں - سفرنامہ امریکہ از جگن ناتھ آزاد :: فہرست | ||
---|---|---|
نمبر شمار | عنوان | صفحہ نمبر |
الف | حرف اول | 7 |
پہلا باب | ||
1 | جموں سے دہلی | 18 |
2 | چلی بھی جا جرسِ غنچہ کی صدا پہ نسیم | 19 |
3 | امریکہ میں پہلا دن | 22 |
4 | اے گل بہ توخر سندم | 26 |
5 | شکاگو میں مشاعرہ | 29 |
6 | اقبال عالمی کانگرس ، لاہور | 31 |
7 | لائل پور کی یادیں | 34 |
8 | میوزیم آف سائنس اینڈ انڈسٹری | 36 |
9 | کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے | 38 |
10 | شکاگو کی ایک جھلک (1) | 39 |
11 | شکاگو کی ایک جھلک (2) | 43 |
12 | آ ملے ہیں سینۂ چاکانِ چمن سے سینہ چاک | 45 |
13 | شکاگو کی ایک جھلک (3) | 48 |
14 | پھر ایک دن آرام کا | 52 |
15 | ڈاکٹر کلیم عاجز | 55 |
16 | آرٹ انسٹی ٹیوٹ آف شکاگو | 56 |
17 | ڈاکٹر وصی اللہ خاں کے ساتھ چند لمحے | 59 |
18 | اسلامک سنٹر آف شکاگو | 60 |
19 | ذکرِ اقبال | 61 |
20 | انڈیانا میں ایک دن | 64 |
21 | کشمیری کھانا اور کشمیری قہوہ | 69 |
دوسرا باب | ||
22 | شکاگو سے ٹورنٹو | 72 |
23 | لیک انٹاریو تک | 75 |
24 | ترے جلوؤں کے آگے طاقت شرح و بیاں رکھ دی | 79 |
25 | کرنل انور احمد | 83 |
26 | ٹورونٹو میں مشاعرہ | 84 |
تیسرا باب | ||
27 | واپس امریکہ میں | 87 |
28 | پاکستان سے ہندوستان تک | 89 |
29 | شکاگو یونیورسٹی لائبریری | 93 |
30 | پھر نارتھ ایسٹرن الی نائے یونیورسٹی میں | 95 |
31 | شکاگو سے واشنگٹن | 97 |
32 | واشنگٹن میں پہلا دن | 104 |
33 | واشنگٹن میں مشاعرہ | 105 |
34 | در سے گزر گیا ہے کوئی بن صدا کیے | 107 |
35 | نیویارک | 111 |
چوتھا باب | ||
36 | امریکہ سے روانگی | 119 |
37 | پھر لندن میں | 123 |
38 | زہرہ نگاہ | 125 |
39 | حیدرآباد ایسوسی ایشن | 129 |
40 | فروڈشم میں | 131 |
41 | لندن کو واپسی | 133 |
42 | بی۔بی۔سی لندن اور برمنگھم ٹیلی ویژن | 136 |
43 | لندن سے روانگی | 139 |
44 | اپنے گھر میں | 142 |
Columbus Ke Des Mein, a travelogue, by Jagan nath Azad, pdf download.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں