رسالہ شاہراہ - طنز و مزاح نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-09-02

رسالہ شاہراہ - طنز و مزاح نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

shahrah_july-1955

ماہنامہ "شاہراہ" ، پرکاش پنڈت کی زیر ادارت "مکتبہ شاہراہ، دہلی" سے سنہ 1949ء کے آس پاس جاری ہوا۔ خالص ادبی پرچہ ہونے کے باوجود یہ ترقی پسند مصنفین کا ترجمان تھا کیونکہ عام طور پر اس میں ترقی پسند ادیبوں ہی کی تخلیقات شائع ہوتی تھیں۔ اس رسالے میں غزلیں، خاکے، مضامین، رپورتاژ اور غیرملکی نظموں کے تراجم شائع ہوئے ہیں۔ افسانے، خاکے، نظمیں، غزلیں، مقالات اور نئی کتابوں پر تبصرے اس رسالے کے مشمولات رہے۔ اس ماہنامے میں فیض، مجاز، مجروح، احمد ندیم قاسمی، وامق جونپوری، قتیل شفائی، کمال احمد صدیقی اور جگر کی غزلوں کے ساتھ ساتھ جذبی، قاسمی، مخدوم محی الدین، غلام ربانی تاباں، فکر تونسوی، جگن ناتھ آزاد، نریش کمار شاد، بلراج کومل اور اختر پیامی کی نظمیں بھی شائع ہوئیں۔ افسانہ نگاروں میں کرشن چندر، خواجہ احمد عباس، منٹو، اپندرناتھ اشک، ممتاز شیریں، دیوندر ستیارتھی، انور عظیم اور پرکاش پنڈت کی تخلیقات بھی شامل رہیں۔
شاہراہ نے مختلف خصوصی نمبر بھی شائع کیے۔ مارچ/اپریل 1953ء میں "کانفرنس نمبر" جو دراصل انجمن ترقی پسند مصنفین کی چھٹی کانفرنس کی روداد پر مشتمل تھا۔ فروری 1958ء (جلد:10 ، شمارہ:2) میں "ناولٹ نمبر" کا پہلا حصہ شائع کیا گیا۔ جو تراجم پر مشتمل رہا جس میں غیرملکی ناول نگاروں دستووسکی، تورگنیف، میکسم گورکی، سمرسٹ ماہم اور نکولائی گوگول کے ساتھ ساتھ ہندوستانی کی مختلف علاقائی زبانوں بنگالی، ہندی، پنجابی، سندھی، تامل، مراٹھی، گجراتی وغیروں کے ناولٹ کے تراجم بھی شائع کیے گئے۔ 1958ء میں ناولٹ نمبر کے دو حصے شائع ہوئے جبکہ تیسرا اور آخری حصہ جنوری 1959ء میں منظر عام پر آیا۔ اردو کی ادبی صحافت میں ناولٹ پر اس سے بہترین نمبر کسی اور رسالے نے شائع نہیں کیا ہے۔ جولائی 1955ء میں شاہراہ نے "طنز و مزاح نمبر" شائع کیا تھا جس کو بحیثیت عارضی مدیر فکر تونسوی نے مرتب کیا۔
تقریباً ڈھائی سو صفحات پر مشتمل یہ خصوصی شمارہ، باذوق قارئین کے لیے تعمیرنیوز کی جانب سے پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش ہے۔ فائل کا حجم تقریباً 12 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***
نام رسالہ: شاہراہ (طنز و مزاح نمبر)، شمارہ جولائی - 1955
مدیر: محمد یوسف ، مرتب: فکر تونسوی
تعداد صفحات: 254
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 12 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Shahrah July 1955.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارتخلیقصفحہ نمبر
1اور مرتب نے کہامرتب: فکر تونسوی


Shahrah July 1955 (Tanz-o-Mizah Number), pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں