ہندوؤں کے مذہب میں قربانی - از پروفیسر معین الدین احمد - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-07-21

ہندوؤں کے مذہب میں قربانی - از پروفیسر معین الدین احمد - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

animal-sacrifice-in-hindu-religion-urdu

ہندو مذہب کے مہاتماؤں کا قول ہے کہ "اہنسا پرمو دھرما" یعنی ایذا نہ پہنچانا ہی سچا دھرم ہے۔ جبکہ "اہنسا" اور "یدنیہ (قربانی)" کے مفہوم میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ جانوروں کی قربانی کا ذکر تو جابجا ہندو مذہب کی کتابوں میں موجود ہے۔
ولسن کالج بمبئی کے فارسی کے پروفیسر معین الدین احمد نے اسی موضوع یعنی "ہندوؤں کے مذہب میں قربانی" پر ہندو مذہبی کتب کے حوالے سے ایک کتاب بعنوان "ہندو دھرم میں یدنیہ" 1925ء میں تحریر کی تھی جو اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والے قارئین، طلبا، محققین اور ریسرچ اسکالرز کے لیے تعمیرنیوز کی جانب سے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش ہے۔ تقریباً پونے دو سو صفحات کی اس کتاب کا حجم صرف 7 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے دیا گیا ہے۔


یدنیہ (قربانی) سے متعلق باب کے چند اقتباسات ذیل میں ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں ۔۔۔

یَدنِیہ کا مادہ "یج" ہے جس کے معنی قربانی کرنے کے ہیں۔ اسی مادہ سے "یدنیہ" اسم بنایا گیا ہے۔


بھگوت گیتا میں لکھا ہے:
میں ہی یدنیہ خور ہوں۔ میں ہی سب کا مالک ہوں۔ یعنی یدنیہ خود خدا ہے۔


اسی طرح بھگوت پران میں لکھا ہے:
اے ایشور تو ہی یدنیہ ہے۔ تو ہی ہومی ہے۔ تو ہی آگ ہے۔ تو ہی منتر ہے۔ تو ہی ہیزم ہے۔ تو ہی وربھ گھاس ہے۔ تو ہی پاتر (ظروف) ہے۔ تو ہی دمپتی (میاں بیوی جھبان) ہے۔ تو ہی دیوتا ہے۔ تو ہی اگنی ہوترم ہے۔ تو ہی سودھا (آبا و اجداد کا نذرانہ) ہے۔ تو ہی سومہ (ایک قسم کی منشی نباتات کا عرق جو قربانی میں پجاری لوگ پیا کرتے تھے) ہے۔ تو ہی گھی ہے۔ تو ہی یدنیہ پشو (قربانی کا جانور) ہے۔


بھگوت-4 میں لکھا ہے ۔۔۔
اے ایشور تیری ماہیت کو ہم نہیں جان سکتے۔ لیکن ان تین ویدوں کی پیدا کی ہوئی دھرم کی علامت یدنیہ سے جس کے اندر تو خود موجود ہے، ہم تجھے پہچانتے ہیں۔
خود برہما نے یدنیہ کا حکم دیا۔ اور یدنیہ برہما ہی کی نذر کی جاتی ہے۔ تمام مخلوقات کی ہستی یدنیہ پر منحصر ہے۔ اور یدنیہ کی مخلوقات پر۔
جو قربانی نہیں کرتا وہ اِس جہاں اور اُس جہاں دونوں سے محروم رہتا ہے (بھگوت گیتا و شانتی پروہ)۔ وید کے عالم گواہ ہیں کہ جو لوگ قربانی نہیں کرتے وہ دونوں جہانوں کو کھو دیتے ہیں۔
انسان کے ساتھ قربانی کو پیدا کر کے برہما نے ہدایت کی کہ یہ قربانی تمہاری مرادیں پوری کرنے والی ہے۔ یدنیہ کرو اور پھولو پھلو۔ یدنیہ کر کے تم دیوتاؤں کو نذرانہ دو۔ اور دیوتا تمہیں برکت دے کر نہال کریں۔
جو برہمن وید شاستر کے حکم کے مطابق قربانی کرتا ہے، اس کو ہرگز گناہ نہیں ہوتا اور اس کا درجہ قربانی کا کام کرنے سے نہیں گھٹتا بلکہ بڑھتا ہے اور وہ ذبیحہ کے ساتھ ساتھ بہشت میں جا پہنچتا ہے۔


***

نام کتاب: ہندو دھرم میں یدنیہ (ہندوؤں کے مذہب میں قربانی)
مرتبہ: پروفیسر معین الدین احمد
مطبوعہ: کوآپریٹیو پرنٹنگ اسٹیم پریس، لاہور (سن اشاعت: مئی 1925ء)
تعداد صفحات: 180
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Animal Sacrifice In Hindu Religion Urdu.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفدیباچہ5
1ہندو دھرم میں یدنیہ29
2یدنیہ کے کیا معنی ہیں55
3یدنیہ سے کیا مراد ہے؟56
4یدنیہ خود پرمیشور ہے اور وہ یدنیہ سے پہچانا جاتا ہے57
5برہما کے حکم سے یدنیہ کی جاتی ہے57
6جو قربانی نہیں کرتا وہ دونوں جہاؤں کو کھو بیٹھتا ہے58
7یدنیہ کی عظمت58
8قربانی کرنا لازمی ہے59
9یدنیہ کے فوائد61
10یدنیہ سے بہشت ملتا ہے61
11قربان گاہ کو بہشت سمجھو62
12قربانی بغیر، بہشت میسر نہیں آ سکتا62
13پاکیزہ جانور ذبح کرنا برہمنوں کا فرض ہے63
14قربانی کا منکر چور ہے63
15قربانی کا گوشت کھانا لازم ہے64
16روزمرہ گوشت کھانا بھی گناہ نہیں65
17نیا ناج اور جانور کی قربانی65
18قربانی کو ایذا نہ کہنا چاہیے66
19قربانی سے پہلے نیت اور مقصد71
20کن کن جانوروں کی قربانی ہو سکتی ہے73
21جانور چار موقعوں پر حلال کیے جائیں91
22چار قربانیوں کی تفصیل92
23مدھو پرکہ کی مثالیں93
24جانور ذبح کرنے کا دوسرا موقع106
25گائے کی عظمت اور قربانی116
26گائے کی قربانی کی عظمت121
27انسان کی قربانی122
28جانور کی قربانی اور گوشت کھانے کا رواج129
29کشتریوں کے محاورہ میں قربانی کا استعارہ131
30شری کرشن نے بیل مار ڈالا136
31بہشتی گوشت کا کھانا136
32گنگا کی پوجا میں گوشت کا نذرانہ142
33جانور ذبح کرنے کا تیسرا اور چوتھا موقع144
34شرادھ کے ساتھ گوشت کا لزوم145
35گائے کے گوشت کا شرادھ146
36شرادھ اور نذرانہ کی مثالیں147
37ہوی کے معنی اور اس کا استعمال148
38ہوی کی ترتیب149
39ہوی کے لائق اشیا150
40ہوی کا فائدہ151
41قربانی اور اس کے بند ہونے پر ایک سرسری نظر151
42یوگی کے قربانی سے ڈرنے کا سبب169
بکتاب کا انگریزی تعارف171


Animal Sacrifice In Hindu Religion, an Urdu book by Prof. Moinuddin Ahmad, urdu pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں